جڑانوالہ
زون جڑانوالہ کابینہ کی ڈویژن جڑانوالہ میں محفل نعت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو جڑانوالہ
زون، جڑانوالہ کابینہ کی ڈویژن جڑانوالہ کے علاقہ 28 ستیانہ روڈ کے ذیلی حلقے میں
محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں زون نگران اسلامی بہن نے ’’ بچوں کی تربیت‘‘ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس میں اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور شرعی
پردہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے برقع پہننے کی نیتیں کروائی ،
پھر دعا اور صلوٰة وسلام پر اختتام ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ء کو جڑانوالہ زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور اراکین زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی 8 دینی کاموں کو
مضبوط کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔ اس کے
علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کےحوالے سے اہم نکات پر کلام کیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اجتماع پاک کے اہم مدنی پھول کو لکھا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے زیر
اہتمام10 دسمبر2021 ء کو فیصل آباد ریجن
میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں ٹوبہ زون اور فیصل آباد زون کی مدرسات
نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے کلاس کاشیڈول ،تعلیمی تکمیلی شیڈول سمجھایا اور
مدرسات کی انداز تدریس میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی نیز مدرسات کے تدریسی
امتحان کے حوالے سے اہداف لے جس پر مدرسات
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
پاکستان بھر میں ماہ نومبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان بھر میں ماہ نومبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے بستوں کی
تعداد: 140
بستوں
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26
ہزار 648
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 62 ہزار 411
بتائے
گئےا وراد عطاریہ کی تعداد:35 ہزار 705
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 ہزار 863
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 24 ہزار 221
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے تحت 7 دسمبر 2021ء
کو ملتاریجن ذمہ داراسلامی بہن نے زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سب سے اہم چیز سستی کے اسباب اور سستی کے
نقصانات کے بارے میں بتایا گیا اس کے علاوہ مدنی خبروں اور تقرریوں کے حوالے سے
بھی کلام کیا گیا نیز ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو بر وقت
اپنے شعبے کا بھرپور کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 4 دسمبر2021 ء کو ملتان ریجن ذمہ دارا سلامی بہن نے شجاع آباد زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں شجاع آباد زون کی مختلف کابینہ سے 16
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم اور عملی شیڈول سمجھایا گیا نیز کابینہ
ڈویژن اور علاقہ سطح پر تقرریاں مکمل کرنےکے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔ اس کے علاوہ بروقت سافٹ ویئر پر کارکردگیاں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ءکو ٹوبہ زون ٹوبہ اطراف کا بینہ 257 گ ب میں کفن
دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 40 سے زیادہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اس میں شریعت کے مطابق کفن پہنانے اور غسل میت
دینے پر تربیت کی۔ تربیت میں بہت سی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ ہم بھی اس نیکی کے
کام میں دعوت اسلامی کے اس شعبے میں کام
کریں گی۔ مزید مستعمل پانی کے بارے میں بھی رکن زون نے رہنمائی کی۔
کراچی ، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور
اسلام آباد ریجنز کی کارکردگیاں
اِس پُر فتن دور میں رسالہ نیک اعمال ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس
کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز کا
جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں
میں گزرا یہ نہیں۔
امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین
انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے
محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت،تقویٰ و توبہ و اخلاص، قفلِ مدینہ ان سب سے آپ اپنی
زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں
گے ان شاء اللہ عزوجل۔
اس سلسلے میں نومبر 2021ء کی کراچی ، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد ریجنز کی کارکردگیاں درج
ذیل ہیں:
1-کراچی ریجن
عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:21 ہزار 90
اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 156
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:5 ہزار 988
2-حیدرآباد ریجن
عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 8 ہزار 835
اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 85
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:2 ہزار 127
3- ملتان ریجن
عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 8 ہزار59
اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 80
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:2 ہزار422
4-فیصل آباد ریجن
عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 8 ہزار179
اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 94
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:2 ہزار143
5-لاہور ریجن
عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 9 ہزار15
اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 113
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:3 ہزار138
6-اسلام
آباد ریجن
عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار180
اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 46
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 ہزار 671
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 9 دسمبر 2021ء کو کراچی ریجن ادریس گارڈن میں بذریعہ کال مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے 12 ماہ کی تقابلی کارکردگی
پر کلام کیا۔بعدازاں اسپیشل پرسن اسلامی
بہنوں کے لئے دوہرائی اجتماع رکھنےکا ہدف
دیا نیز علاقائی دورہ کرنے اور مبلغات تیار کرکے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ کارکردگی شیڈول پر سو فیصد عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام نومبر 2021ء میں پاکستان بھر میں ہونے ماہانہ آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ فرمائیں:
دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 4 ہزار 766
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 75 ہزار 524
امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 92 ہزار 124
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:4 ہزار
444
ان میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 52 ہزار 565
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:9
ہزار 284
ان میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 لاکھ،87 ہزار،752
ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21 ہزار 659
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5 لاکھ ،7 ہزار،398
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 60 ہزار 132
ملتان ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 9دسمبر 2021ء بروز جمعرات ملتان ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان سے آئندہ ہونے والے کورس کی اپڈیٹ لی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 9دسمبر 2021ء کو سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ ڈویژن شکار پور میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آغاز حمد اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔ اجتماعی
جائزہ بھی کروایا گیا اور پھر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اشراق و چاشت نماز کے فضائل‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ مزید مدنی مذاکرے کی اہمیت بتاتے ہوئے سب کو پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami