دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی دار المدینہ ملیر کیمپس میں سنتوں بھرے تربیتی
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 18 ٹیچرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول دیتے ہوئے ’’ایک اُستاد کو کیسا ہونا
چاہئے؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور بطور معلم خوف خُدا کے ساتھ تدریس کرنے، طلباء میں خوفِ خدا پیدا کرنے،
اپنی اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا کی بھی اخلاقی تربیت کرنےکا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ غيبتوں، چغلیوں سے خود کو اور طلبا دونوں کو اپنا دامن بچانے کا ذہن دیا نیز حقوق
العباد کی پاسداری کرتے ہوئے گھر میں بھی عاجزی
و انکساری کا پیکر بننے کا درس دیا۔ ساتھ ہی مدنی مقصد کےتحت اپنی اصلاح اور نیک
بننے کے لئے نیک اعمال کے رسالہ کے ذریعے اپنا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت 2
دسمبر 2021 ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ
میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ
درا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور علاقائی دورہ کرنے کے متعلق اہدادف بھی دیئے نیز محافلِ نعت اور محارم کو مدنی قافلوں میں شرکت
کروانے کے حوالے سے نکات بھی بتائے ۔
کراچی
ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ
کی شعبہ علاقائی دورہ کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کی نومبر 2021ء کی بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ماہانہ کارکردگی پیش خدمت ہیں:
علاقائی
دوروں کی تعداد:101
علاقائی
دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 361
شعبہ کی اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے مدنی قافلوں میں سفر
کرنے والے محارم اسلامی بھائیوں کی تعداد:7
شعبہ علاقائی دورہ کے تحت تقسیم ہونے والی کتاب : 01
شعبہ علاقائی دورہ کے تحت تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 1 ہزار 132
کراچی
ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ
کی شعبہ محفلِ نعت کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں نومبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی یہ رہی:
محافلِ
نعت کی تعداد: 133
محافلِ نعت کے ذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 206
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 98
محافلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی
تعداد:3 ہزار 452
سیکھنے سکھانے کے حلقوں کی تعداد:5
ان میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 215
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(
اسلامی بہنیں) کے تحت 9 دسمبر2021ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ
ڈویژن مہاجرکیمپ کراچی میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی 15ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتایا اور اسلامی بہنوں کو کفن
دفن ٹیسٹ دینے کے حوالے سے ذہن
دیا نیز ٹیسٹ دینے کے حوالے سے مدنی
پھول بھی بتائے ۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 6 نومبر 2021 ءبروز پیر بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن
مہاجر کیمپ کے علاقے رشیدہ آبا د کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو 8 دینی
کام کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھی ذہن دیا جس پر
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔ آخر میں سا لانہ شیڈول سو فیصد ہونے پر تحائف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں ماہانہ مدنی
مشورہ منعقد کیا گیاجس میں ڈویژن تا علاقائی سطح تک کی نگران مع شعبہ مشاورت کی 15 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے
تمام ذمہ در اسلامی بہنوں سے سابقہ
دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز ماہانہ شیڈول کو وقت پر جمع کروانے کے ساتھ
ساتھ اپنی ما تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں سے بھی وقت پرشیڈول وصول کرنے کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتیں
پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت ماہ
نومبر2021ء میں خضدار کابینہ میں ہونے والے دینی کام کی
ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
تقسیم
کئےگئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:27
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 16
ماہ
میں اکثر دن روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8
ماہ
میں 4/5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:10
رسالہ
خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4
یومِ
قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 4
ایامِ
قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 3
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ
تعلیم کے تحت 9 دسمبر 2021 ء بروز
جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں قائم بینکوئیٹ
میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں لیڈی ڈاکٹرز ،ٹیچرز میڈیکل کی طالبات سمیت کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفل نعت کا
آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا
۔ اس کے بعد رکن عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔ دعا صلوة وسلام پر محفل نعت کا
اختتام ہوا ۔
دعوتِ
اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت بروز جمعرات
9 دسمبر 2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 فیضان مدینہ کابینہ ڈویژن گلشن اقبال
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ تا ذیلی
سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ای-
رسید یوز بنانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور اس کے فوائد بیان کئے نیز ڈونیشن ای رسید پر وصول کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے تحت 7 دسمبر2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن گارڈن کے علاقہ چاندنی چوک میں محفل نعت
کا انعقاد ہو جس میں زون اور کابینہ نگران سمیت70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ’’عورت
کے حقوق‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں میں کراچی ایسٹ زون 1 ملیر
کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن
سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ
داراسلامی بہن نے کفن دفن اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور اس سے متعلق اہداف دیئے نیز سابقہ دینی کام کی کارکردگی کےحوالے سے فالو اپ کیا اور کارکردگی میں
اضافے کا ذہن دیا۔
Dawateislami