دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 7دسمبر 2021 ء کو پاکستان  کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں ابتداءً تنظیمی کاموں کو مضبوط بنانے کےلئے اہداف دیئے اور اپنی ماتحت سےحُسنِ اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا ۔

علاوہ ازیں دسمبر2021ء میں ہونے والے کورس’’Basics of the Islam‘‘کے نکات پر کلام ہوانیز سابقہ 2کورسز میں پیش آنے والے مسائل پر کلام و مشاورت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء  کو کراچی ریجن ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ریجن مشاورت ، زون نگران و مشاورت اور ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگیوں کا تقابل کرتے ہوئے شعبہ جات کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ذمہ داریاں تبدیل ہونے پر کیا انداز اختیار کرنا ہے اس بارے میں مدنی پھول دیئے نیز ہر شعبے کی اپنی جگہ اہمیت ہے اس پر ذہن سازی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 2 دسمبر 2021 ء کو رنچھو لائن ڈویژن گارڈن کے علاقے چاندنی چوک  ذیلی حلقہ فیضان صدیق اکبر میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں تقریباً 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی

رسالہ نیک عمل سے نیک عمل نمبر 1 سے 4 چار سمجھایا گیا اور اذان کے فضائل اور اس کی برکتیں نیز اچھی اچھی نیت کرنے پر ثواب اور پانچوں نمازیں مسجد بیعت میں ادا کرنے کی برکتوں کے حوالے سے بیان کیا گیا۔ مزید نیک اعمال کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور آخر میں رسائل تقسیم کئے گئے۔ اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال اجتماع رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ لیاقت آباد کابینہ شیش محل اور رنچھوڑلائن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوروں کا انعقاد ہو ا جن میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی نگران و مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے ذمہ داری کی اہمیت اور اس کے تقاضےکے متعلق بیان کیا اور ٹیلی تھون سیزن میں جو مسائل ہوئے ان سے یہ سیکھیں کہ مسائل سے نمٹنے کے لئے پہلے سےحل تیار کیا جائے اور اپنے اہداف کو جلد از جلد پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔


دعو تِ  اسلامی کے شعبہ کفن دفن( اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء بروز پیر لیاقت آباد کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن کی طرف سے ملنے والے نکات اسلامی بہنوں کو بتائے اور شیڈول جمع کروانے اور ماتحت شیڈول چیک کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔ مزید اپنے شعبے کے اہداف پورے کرنے اور ماہانہ تربیت رکھوانے نیز ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کی تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


             دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز( اسلامی بہنیں) کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 میں نومبر 2021ء کو 13 مقامات پر احکامِ وراثت کورس کا انعقاد ہوا ۔ اس کورس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تقریباً202 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں وراثت سے متعلق اہم معلومات دی گئی جسے کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت پسند کیا اور مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ تفسیر صراطُ الجنان سے سورۂ نساء کا ترجمہ تفسیر پڑنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2دسمبر 2021ء کو ڈویژن ناظم آباد  پاپوش کراچی میں مدنی مشورہ کیا گیا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی نگران و مشاورت کی تقریباً 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ذیلی حلقے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے طریقے بتائے اور ہر شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ ڈونیشن بکس رکھوانے، ہفتہ وار رسالہ پڑھوانے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیت کی۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ ایسٹ زون2 لیاقت آباد کابینہ میں ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں’’ ذمہ داری کی اہمیت اور اس کے تقاضے‘‘کے متعلق بیان ہوا اور آئندہ دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائےگئے نیز پہلے سے دیئے گئے اہداف کو جلد اَزْ جلد پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی اور ماہانہ شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔

٭علاوہ ازیں گلستان جوہر کے علاقے راشدی گوٹھ گل سوسائٹی میں بھی مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی نگران سمیت ذیلی نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی اہمیت بتاتے ہوئے دینی کام کرنے کے بہتر ین طریقے بتائے اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کا طریقہ بتایا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں قائم جامعۃ المدینہ امطارِ مدینہ میں 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں درجہ ثالثہ کی طالبات نے شرکت کی۔

زون شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کے اختتام پر شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور طالبات کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ کورس میں اور دنوں میں غسل میت دینے ا ورکفن پہنانے کا طریقہ تفصیلاً بتایا گیا نیز اپنے اپنے علاقوں میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے تحت 6 دسمبر2021ء بروز پیر کو کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران و مشاورت اور کابینہ نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے اور ہر کابینہ میں مدنی منیوں کے مدرسہ کا ایک مضبوط نظام بنانے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم اور محبتیں بڑھاؤ کی ہفتہ وار کارکردگی پر مدنی پھول دیئےنیز تعلیمی اداروں میں کس کے ذریعے کام کرسکتے ہیں اس پر بھی کلام ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس کے تحت یکم  دسمبر 2021ء کو حیدرآباد ریجن تھر زون کو کیرلو میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور شعبہ فنانس کے نکات سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ   روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے تحت 2 دسمبر 2021 بروز جمعرات لاڑکانہ کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر ذمہ دار اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا۔ پھر مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’بیماری کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مصیبت پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ صلوة الحاجات کی نماز ادا کی گئی اور دعا کروائی گئی اس کے بعد تعویذات عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس سے اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ اور اوراد و وظائف حاصل کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت 2 دسمبر 2021ء بروز جمعرات فیصل آباد ریجن مدینہ ٹاؤن میں 2 اور جڑانوالہ زون میں 2 آ ن لائن کفن دفن اجتماعات منعقد ہوئے جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے غسل میت دینے ا ور کفن پہنانے کا طریقہ سیکھایا نیز مستعمل پانی اور پانی کے اسراف کے حوالے سے دینی معلومات بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔