
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام10 دسمبر 2021ء جمعۃالمبارک اوکاڑہ
زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا
جس میں مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے دینی کام بڑھانے پے تفصیل
سے کلام کیا پھرتقریباً ہرشعبہ ذمہ داراسلامی
بہن نے اپنے اپنے شعبے پر کلام کیا اور آئندہ کے لئے اہداف پیش کئے۔
فیصل
آباد دارالسنہ میں ماہانہ کارکردگی کےحوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 11
دسمبر 2021ءکو فیصل آباد دارالسنہ میں ماہانہ
کارکردگی کےحوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد
کیا گیا جس میں زون ذمہ دار بستہ ذمہ دار اور بستہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور ماہانہ
کارکردگی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔ مزید ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ کارکردگی وقت پر سافٹ ویر میں انٹری کرنے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ
تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت پاکستان بھر میں ہونے والے دینی کاموں کی کارگررگی

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی
بہنیں)
کے تحت نومبر 2021ء کو پاکستان بھر میں ہونے والے دینی کاموں کی کارگررگی درج ذیل
ہیں :
کل
منسلک اداروں کی تعداد: 1 ہزار49
اداروں
میں ہونے والے درس اجتماعات کی تعداد: 625
اس
ماہ دینی ماحول سے منسلک ہونے و الی طالبات کی تعداد :348
منسلک
شخصیات خواتین کی تعداد: 4 ہزار 270
ہفتہ
وا ر سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 1
ہزار 265
تقسیم
کی گئی کتب کی تعداد: 505
تقسیم
کئے گئے رسائل کی تعداد: 4 ہزار 429
مدرسۃ
المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 42
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 789

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت8 دسمبر2021ء
کو فیصل آباد زون مدینہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مانا والا میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 100سے زیادہ عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
رکن
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور
کفن پہنانے کا طریقہ پریکٹیکل کر کے سیکھایا نیز مستعمل پانی کے بارے میں بتاتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنے کے مدنی پھول سمجھائے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی
بہنیں)کے
تحت9دسمبر 2021ء بروز جمعرات پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلام آباد ریجن کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن تا کابینہ سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی
ترغیب دلائی گئی ۔ ماتحت اسلامی بہنوں کو
مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا ۔اس کے علاوہ مسائل
کے حل پیش کئے گئے۔
فیصل
آباد ریجن میں ماہ نومبر 2021ء میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن کی ماہ نومبر 2021ء میں ہونے والے اسلامی
بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
دینی
ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 627
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11 ہزار 904
امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 12 ہزار 637
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کی
تعداد: 844
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 8 ہزار
229
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 527
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 33
ہزار 773
ہفتہ
وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 389
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد:1 لاکھ،27 ہزار،371
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 8 ہزار 290

دعوتِ
اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں وزیر آباد اور اسلام آباد ریجن میں 8دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 46اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو درس و بیان کرنے اور علاقائی دورہ کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز عاملات نیک اعمال بنےکی ترغیب دلائی ۔
علاوہ ازیں ریجن
نگران اسلامی بہن نے’’حاجت روائی و
دلجوئی کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو سافٹ وئیر نظام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بروقت سافٹ وئیر پر مختلف کارکردگیوں کو انٹر کرنے کا
ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
کھاریاں
کابینہ ڈویژن دین گاہ جامعۃ المدینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی
بہنیں)کے
تحت اسلام آباد ریجن گجرات زون کی کھاریاں کابینہ ڈویژن دین گاہ جامعۃ المدینہ میں
دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریباً 350 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز اپنے گھروں میں ڈونیشن بکس رکھنے کی ترغیب دلائی ۔ بعدازاں صلوة
الحاجات بھی پڑھے گئی اور دعا و صلوۃ و
سلام پر اختتام ہوا۔ علاوہ ازیں روحانی
علاج کا بستہ بھی لگا یا گیا جس سے 250 تعویذات عطاریہ ا ور75
اوراد و وظائف دیئے گئے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن دارلسنہ گجرات میں دینی کام کورس کا
انعقاد ہوا جس میں گجرات ،سیالکوٹ اور میر پورخاص کے جامعۃ المدینہ کی 70 طالبات
نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے درس نظامی کی طالبات کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔ اس کے علاوہ عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ رابطہ برائے شحصیات
کے نکات کے بتائے اور اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرہاتھوں
ہاتھ اسلامی بہنوں نے اس شعبے کے لئےنام پیش
کئے۔
لکی
مروت کابینہ میں قائم جامعۃ المدينہ میں نيو 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کا آغاز
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ
میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز میں نيو 26 دن
پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں کثیر تعداد
میں طالبات نے داخلے لئے۔ اس کورس ميں مدنی
قاعدہ ،رہنمائے مدرسين کتاب ، 30 پارے کی آخری سورتيں اور فرض علوم سيکھايا جائے گا۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل
خان زون لکی مروت کابینہ پنیالہ محلہ ملا خيل میں علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ نگران
اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں
کے ہمراہ گھر گھر جاکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش
کیں ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بہن نے واہگہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن سلامت پورہ میں قائم گلستان پبلک ہائی اسکول کا وزٹ کیا جہاں پہلے سے ہفتہ وار درس ديا
جارہا ہے اب مزيد وہاں کی پرنسپل سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ کے بارے میں
بتايا اور درست تجويد کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے/ پڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے ایک مدرسہ کو بطور ٹيچر وہاں ہائير کر وایا۔ ہاتھوں ہا تھ کلاسز میں مدنی قاعدے
پڑھنے کا سلسلہ بھی ہوا ۔