فنانس
ڈیپارٹمنٹ پاکستان سطح ذمہ دار(اسلامی بہنوں) کا 16،15،14 دسمبر 2021 ءبروز منگل شمالی اور جنوبی لاہور کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ریجن، زون ،کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران اور کابینہ نگران نے شرکت کی ۔مدنی مشورے میں شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا گیا جس میں فنانس کے مدنی پھول سمجھائے گئے ۔
مزید
اسلامی بہنوں کو شعبے کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا گیا ، فنانس
کی تقرری پر اہداف لئے گئے اور شیڈول کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔ نیز رسید برائے ذمہ داران کا فارم استعمال کرنے ، اور ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 18 دسمبر 2021ءبروزہفتہ
شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکی ناظماتِ اعلیٰ اور رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کاکراچی ریجن آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کا نفاذ، تربیت کے مدنی پھول،
ناظمات کا دو دن کا مدنی مشورہ،اسٹاف کی ماہانہ شعبہ کارکردگی، کورسزکا
معیاراورمدارس المدینہ کے جائزے پرکلام ہوا۔ اچھی کارکردگی پرحوصلہ افزائی
اورتحائف تقسیم کئے گئے۔ اسلامی بہنوں نے کاموں میں مزید بہتری کے لیے اچھی اچھی
نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلزکے تحت 14 دسمبر 2021ء بروزمنگل پاکستان و ریجن ذمہ
داران کے ساتھ عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ کیا
جس میں تربیت کے مدنی پھول، اپنی مشاورت کے ماہانہ مدنی مشورےمیں شرکت، ماہانہ
کارکردگی کے اہداف، کورسزکی کلاسزمیں ایڈمیشن شرائط کے مطابق دیئے جائیں، اپڈیٹ
کارکردگی تیاراور شعبہ کارکردگی پرکلام ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ 8دینی کام کے تحت 19دسمبر 2021ءکو اسلام آباد ریجن کا فیضان صحابیات مرکز سید پور روڈ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم
و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے شیڈول کی اہمیت پر ترغیبی بیان کیا ، اسلامی بہنوں کو سافٹ وئیر پر کارکردگیوں کو انٹر کرنے کا ذہن
دیا نیز 8 دینی کاموں کی بہتری و ترقی کے لئے اقدامات کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو تبرکات کے ساتھ
ساتھ مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ اسلامی
بیانات جلد 8 بھی تحفتاً پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2021ء کوکراچی
گلستان جوہر کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت سمیت ڈویژن نگران وعلاقہ
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیا،اجتماعات کو بہتر بنانے اوردیگر شعبہ جات کی بہتری کے طریقے بھی بتائے، معلمات و مبلغات
تیار کرنے کے اہدف دئیے نیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کو کتب و رسائل تحفے
میں دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 دسمبر 2021 ءبروز
جمعہ میمن گوٹھ کابینہ ڈویژن جام گوٹھ کے علاقہ شورو محلہ میں شعبہ کفن دفن کا
تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور
نعت شریف سے ہوا ،اجتماع میں کفن دفن کے تعلق سے تربیت دی گئی جس میں کفن کا طریقہ اور میت کو غسل دینے
کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اسلامی بہنوں کو
ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2021 ءبروز
ہفتہ کراچی بن قاسم زون ڈویژن شاہ لطیف بمقام مدرسۃالمدینہ فیضانِ صحابیات میں
شعبہ کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 13 ذمہ دار ان اور 35 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس تربیتی اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ
پاک اور نعت شریف سے ہوا جس کے بعد نزع کے موضوع پر بیان ہوا، بیان کےبعد غسل و کفن کی عملی تربیت ہوئی جس
میں کفن ناپنے ،کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
نیز میت کو غسل دینے کا طریقہ بھی سکھایا اور اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات
بھی دئیے، ساتھ ہی عوام میں پائی جانے
والی غلط فہمیوں کو بھی دور کیا ، اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے اور اس شعبہ کو وقت
دینے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےتحت 18 دسمبر 2021ءبروز ہفتہ سخی حسن کراچی میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے 33
اسلامی بہنوں کو غسلِ میت و کفن کا طریقہ تفصیلاً بتایا، غسل میں اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل بھی بتائے ، کورس میں
شریک 14 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔
قائد آباد کابینہ ،مجید کالونی میں سیکھنے
سکھانے کے ماہانہ حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16دسمبر 2021 ءبروز
جمعرات کراچی بن قاسم زون قائد آباد
کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ
جات کی ذیلی تا زون مشاورت سمیت کم و بیش
27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دینی حلقے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک
اورنعت شریف سے ہوا جس کے بعد اجتماعی فکرِ مدینہ کی گئی اورشجرہ شریف بھی پڑھا
گیا ، فقہ میں غسل کا طریقہ سکھایا گیا اورجھوٹ
بولنے کی مذمت کے موضوع پر بھی بیان کیا گیا ، پچھلے ماہ میں ہونے والے دینی حلقہ
کی دہرائی کروائی گئی ، اسکے بعد شیڈول کے
مطابق عطار کی باتیں اور پھر نیکی کی دعوت
پر مبنی اعلانات کئے گئے۔ اس دینی حلقے کا
اختتام دعا و سلام پر کیاگیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت10 دسمبر
2021 جدون سینٹر کے قریب جامعۃ المدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں ڈویژن مشاورت
اسلامی بہن نے” مدنی مذاکرہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور علاقہ مشاورت اسلامی بہن نے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی پھول بیان کیے، نماز چاشت و اشراق کے فضائل بیان
کیے،اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیا۔
کراچی ساؤتھ زون 1 کابینہ کھارادر میں شعبہ تعلیم کے تحت
مدنی مشورے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 11 دسمبر بروز
ہفتہ شعبہ تعلیم کی رکن عالمی مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں
ریجن ،زون ، لیاری اور کھارادر کابینہ تا ڈویژن مشاورت اور مبلغہ اسلامی بہنوں نے شر کت کی ۔
رکن عالمی مشاورت اسلامی بہن نےشعبے کے متعلق مدنی پھول دئیے اور شعبے میں کام کرنے کا طریقہ کار بیان کیا اور ان سے مسائل سنیں
اور اچھے طریقے سے اس کام کو کرنے کا طریقہ کار سمجھایا۔
کراچی ساوتھ 1 زون کابینہ لیاری ڈویژن حنفیہ روڈ میں
علاقائی دورہ کا سلسلہ
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت 14
دسمبر 2021ء بروزمنگل کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں
کابینہ مشاورت ، شعبہ علاقائی دورہ اور کابینہ مشاورت شعبہ محبتیں بڑھاؤ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
گھر گھر جا کر سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اور
اجتماع میں آنے کا ذہن دیا اور مزید دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور
اچھی اچھی نیتیں بھی کروائیں، رسائل بھی
تقسیم کئے، اسلامی بہنوں نے اجتماع میں
آنے کی نیتیں کیں ۔
Dawateislami