دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی 24 دسمبر 2021
ءبروز جمعہ پاکستان سطح ذمہ داراور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مدنی
مشورہ کیا۔پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں ماہانہ کارکردگی کا باغور جائزہ
لینے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول و پیشگی جدول و دیگر مدنی پھول بیان کئے نیز شعبہ
کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 23 دسمبر
2021 ء بروز جمعرات کابینہ گلزارہجری کراچی یونیورسٹی اسٹاف ٹاؤن میں غسلِ میت، کفن کاٹنے اورپہنانے کا طریقہ پریکٹیکل کر کے
دکھایاگیا جس میں کابینہ مشاورت،ذیلی ذمہ داران اور شعبہ ذمہ داران سمیت 25اسلامی
بہنوں نے شرکت کیں۔اسلامی بہنو ں نے ٹیسٹ
دینے اور اجتماع میں آنے کی نیتیں پیش
کیں۔
اسکے علاوہ 20 دسمبر 2021 ءبروز پیر کابینہ
گلزار ہجری ڈویژن سچل میں شعبہ کفن دفن کے
تحت تربیتی اجتماع ہواجس میں کابینہ
مشاورت اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے 37 اسلامی بہنوں کو غسلِ میت وکفن کا طریقہ تفصیلاً بتایانیز ٹیسٹ دینے اور
غسل و کفن میں معاونت کی بھی نیتیں کروائیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 20 دسمبر
2021 ء بروز پیر صحرائے مدینہ زون ،ڈویژن فقیرا گوٹھ علاقہ شبیر چوک میں غسلِ میت
کی تربیت کا انعقاد ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس تربیتی اجتماع میں
غسلِ میت کے تفصیلی احکام نیز اِسراف ،مستعمل پانی کے مدنی پھول اور کفن پہنانے کےطریقے
کےساتھ ساتھ متفرق مدنی پھول بتائے ۔اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 دسمبر 2021ءبروز
ہفتہ حیدرآباد زون ، ڈویژن عثمان آباد میں اصلاح اعمال اجتماع انعقاد کیا گیاجس میں تلاوتِ قرآن پاک، نعت شریف اور اجتماعی جائزہ کروایا گیا مزید نیک
اعمال میں موجود سوالات کے بارے میں بیان کیاگیا۔ اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک
اعمال کا جائزہ کرنے کی نیتیں پیش کیں۔ اس اجتماع میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسی طرح دوسری جانب 20 دسمبر2021ء بروز پیر حیدرآباد کابینہ ، ڈویژن تلک چہاڑی میں 2 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 دسمبر 2021ء
بروز پیر نواب شاہ زون ، ڈویژن بھٹ شاہ
میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ
دعوت اسلامی نے مدنی مذاکرہ نہ صرف خود
دیکھنے بلکہ دوسری اسلامی بہنوں کو بھی مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دینے اور نیک اعمال کے رسالے پر عمل
کرنے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کی ذمہ دارہ کو نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے
کاذہن دیا۔
اسی طرح دوسری جانب چھاچھرو سندھ میں 20دسمبر 2021ءکو اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس اجتماع میں حمد
ونعتِ رسول ﷺ کے بعداجتماعی جائزہ کروایا
گیا اور مبلغہ دعوت اسلامی نے نمازِ اشراق و چاشت کے فضائل بیان کئے اور
اسلامی بہنوں نے اس نیک عمل پرنیت کی، ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مذاکرے کی اہمیت و
فضیلت پر بیان کیا، شرکاء اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرے کی پابندی
کرنے کی نیت کیں۔
سیہون
شریف کابینہ کے ڈویژن بھان سعیدآباد میں 23 دسمبر 2021 ءکو
اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہواجس کا آغاز حمد اور نعت رسول ﷺ سے ہوا، اجتماعی
جائزہ کے بعد ذمہ دار اسلامی بہن نے نمازِ اشراق و چاشت کے فضائل بیان کئے اوراسلامی بہنوں نے اس نیک عمل پر عمل کی بھی نیت کی ، اصلاح اعمال ذمہ داران
نے مدنی مذاکرے کی اہمیت و فضیلت پر بیان کیا ، سب نے مدنی مذاکرے کی پابندی کرنے کی نیت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی
بہنیں )کے
تحت 24دسمبر 2021 ءکو کراچی ، ناظم
آباد گلبہار ڈویژن میں مدنی قاعدہ کورس کے
درجے کا پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے جائزہ لیا، تحریری کام چیک کئے مدرسے کے دیگر امور پر مدرسات سے مشورہ کیا اور طالبات کو مدنی قاعدہ کورس کے بعد ناظرہ قرآن
کریم کورس کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے تحت 17 دسمبر 2021 ءکوکابینہ،گلشن معمار ڈویژن فقیرا گوٹھ علاقہ شبیر چوک اللّٰہ پاک کے فضل و کرم سے
ہمارے علاقہ کے فقیرا گوٹھ (شبیر چوک) میں غسل میت کی تربیت کا انعقاد ہوا جس میں
تقریبا 24 اسلامی بہنوں کی شرکت رہی ۔
شعبہ
کے متعلق مدنی پھول دیئے گئے اور غسل دینے ،کفن پہنانے کا طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ متفرق مدنی پھول بھی بتائے
گئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی
بہنیں )کے
تحت 24دسمبر 2021 ءکو کراچی ، ناظم
آباد گلبہار ڈویژن میں مدنی قاعدہ کورس کے
درجے کا پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے جائزہ لیا، تحریری کام چیک کئے مدرسے کے دیگر امور پر مدرسات سے مشورہ کیا اور طالبات کو مدنی قاعدہ کورس کے بعد ناظرہ قرآن
کریم کورس کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال اسلامی بہنیں کے تحت ماہ نومبر2021ء میں فیصل آباد ریجن میں
ہونے والے دینی کام کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
تقسیم کئےگئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:9711
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 8179
ماہ میں اکثر دن روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:349
ماہ میں 4/5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:568
اس ماہ ہونے والے اصلاح اعمال اجتماع کی تعداد:94
اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2143
اس ماہ مدنی بیٹیوں کی تعداد: 140
فیصل آباد ریجن میں شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃا لمدینہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کی فیصل آباد ریجن کی نومبر 2021 ءکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد :845
ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 8209
پڑھانے والی مدرسات کی تعداد :845
گھروں میں
لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 781
ان میں
پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 1676
ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5826
مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 3258
رسالہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد :5195
ماہ نومبر میں فیصل اباد ریجن میں 55مدارس کا
اضافہ ہوا اس اضافہ کے ساتھ پاک سطح پر اول پوزیشن رہی۔
Dawateislami