دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23دسمبر 2021 ء بروز جمعرات کراچی رنچھوڑلائن شومارکیٹ  میں غسلِ میت کی تر بیت کا انعقاد ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے غسلِ میت اور کفن کے احکام تفصیلاً بتائےاور عملی طریقہ بھی سکھا یا نیز ہر ماہ تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے، اور انفرادی کوشش کر کے دیگر اسلامی بہنوں کو اجتماع میں لانےاور اپنی آخرت کی تیاری کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 18 دسمبر2021 ءکوکراچی لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ میں ایک ٹیوٹر کے گھر ایک روزہ”مفتاح الجنۃ“ کلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت  (شعبہ تعلیم) اور علاقہ نگران اور ذیلی مشاورت شعبہ (نیکی کی دعوت) نے شرکت کی۔ ڈویژن مشاورت(شعبہ تعلیم) نے”نماز کی اہمیت“ پر بیان کیا اور نماز کا عملی طریقہ سیکھایا ۔ اہل خانہ نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 16 دسمبر 2021 ءکراچی زون ساؤتھ ڈویژن جمعہ بلوچ میں  اہل ثروت منسلک اسلامی بہن کے گھر ایصال ثواب کے سلسلہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ مشاورت (شعبہ محفل نعت )، کابینہ مشاورت (شعبہ رابطہ)،ڈویژن مشاورت (شعبہ رابطہ) ودیگر ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ مشاورت نے نیکی کی دعوت کے فضائل پر بیان کیا، اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ کورس کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 17 دسمبر 2021 ء ڈویژن جمعہ بلوچ میں مختلف مقامات پر نیکی کی دعوت کا سلسلہ رہاجس میں ڈویژن مشاورت و علاقہ مشاورت و ذیلی مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے بیوٹی پالر،سلائی سینٹر اور اہل ثروت اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بتا یا جس پر ایک بیوٹی پارلر کی اونر نے ہر بدھ کی صبح اجتماع ، سلائی سینٹر کی اونر نے ہر ماہ درس اور اہل ثروت اسلامی بہن نے ہر ماہ محفل نعت رکھوانے کی نیتیں کیں۔تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی رہا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 11 دسمبر 2021  ء کوکراچی زون ایسٹ 1 ملیر کابینہ ڈویژن کھوکھراپار میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبہ رابطہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحی بیان کیا، نماز کی پابندی اور وقت پر ادا کرنے کا ذہن دیا۔ روزانہ درود پاک پڑھنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 11 دسمبر 2021 ء کوشعبہ رابطہ کا ذمہ داراسلامی بہنوں  کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن سطح، زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ کے اہم نکات سمجھائے گئے اور شعبے کی تقرری پر بھی کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2021  ء کوکراچی زون ساؤتھ 2 کابینہ سرجانی 4k میں ریجن نگران کابینہ تا علاقہ ذمہ داران اور کابینہ مشاورتوں کے درمیان مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ریجن نگران نے ” تزکیہ نفس “کے موضوع پر بیان کئےاور ذمہ داران کی تربیت کے لئے اخلاقیات،احساس ذمہ داری کے حوالے سے بھی مدنی پھول دئیےمزیدذمہ داران کو دینی کاموں کو مضبوط کرنے، اور تقرریاں مکمل کرنے کی طرف توجہ دلائی شرکاء اسلامی بھنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 20 دسمبر 2021ء کوکوئٹہ خضدار کابینہ کےعلاقےجعفر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی، کابینہ نگران نے ”نماز “کے موضوع پر بیان کیا نماز کا طریقہ سکھایا  نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  29نومبر بروز بدھ پاکستان مجلس مشاورت نگران نے پاک سطح شعبہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ کیا۔ ”نئی تنظیمی پالیسی کے حوالے سے ذمہ داران کی تقرریاں کیسے کی جائیں، فعال اسلامی بہنوں کو آگے لایا جائے“ اس حوالے سے تربیت فرمائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  28 نومبر 2021 ءبروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران نے راولپنڈی اڈیالہ میں قائم دارالسنہ میں کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان ” ریاکاری “کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ اسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر 2021 ءبرزو پیر کراچی بن قاسم زون قائد آباد میں ریجن سطح کا انلائن مدنی مشورہ ہوا جس میں 7 زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت اسلامی بہن نے اپنے شعبہ کےمدنی پھول دیتے ہوئے ٹیسٹ کے تعلق سے بھی کلام کیا اور ہر ڈویژن سے کم از کم ایک ٹیسٹ لینے کا ہدف دیا ،ساتھ ہی کفن دفن کے بینرز آویزاں کئے جانے کی بھی ترغیب دلائی۔ زون مشاورتوں نے ہر ڈویژن سے کم از کم ایک ٹیسٹ لینے اور بینرز آویزاں کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن  دفن کے تحت کراچی کے مختلف شہروں (نصیرآباد دستگیر،اورنگی ٹاؤن، سخی حسن ،محمودآباد ،فقیرا گوٹھ کے علاقےشبیر چوک ، قائد آباد )میں 23،20،18 دسمبر 2021 ءکو تربیتی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 84 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے میت کو غسل دینے کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ تفصیلاً بتایا نیز غسلِ میت میں اِسراف اور مستعمل پانی کے مسائل بھی بتائے، اسلامی بہنوں نے تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے اور ٹیسٹ دے کر ذمہ داران کے ساتھ مل کر شعبے میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بھی شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔