دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے  مدرستہ المدینہ کے تحت 18 دسمبر2021 ء کو زکریہ گوٹھ میں پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےکراچی ریجن کی صحرائے مدینہ زون تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدرسات کا مدنی مشورہ لیا۔

اس دوران شعبے کے متفرق کا موں کا فالو اپ ، تقرری مکمل کرنے ، نئے مدارس اور کورسز کے آغاز کرنے کا ہدف دیا نیز مدرسات اور طالبات کی اخلاقی تربیت کے حوالے سے کلام کیا جبکہ شرکاء نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار پیش کیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبے کفن دفن  کے زیر اہتمام 17 دسمبر2021ء بروز جمعہ اورنگی کابینہ الفتح کے علاقے غوثیہ چوک میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجلاس ہوا جس میں ریجن مشاورت، زون مشاورت، علاقہ ، ڈویژن ذمہ داران ذیلی غسالہ اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ریجن مشاورت نے اپنے مدنی پھولوں سے نوازا، کام کو بہتر بنانے کے لے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی بہنوں میں جوش و جذبہ بڑھاتے ہوئے کوششوں کو سراہا اور مزید کوششوں کا ذہن دیا۔ اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ کے تحت 18 دسمبر2021  ء کوکراچی ریجن زون صحرائے مدینہ زکریہ گوٹھ کابینہ مقام زکریہ گوٹھ مدرستہ المدینہ اسلامی بہنوں کے درجے کا پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جائزہ لیا ،  تحریری کام چیک کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2021ء کراچی ایسٹ 2 موسمیات میں شکیل گارڈن کے مقام پرمدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ایسٹ 2 زون نگران سمیت گلزار ہجری کابینہ و گلستان جوہر  کابینہ تا علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”صحابیات کا دینِ اسلام کے لئے قربانی دینے کاجذبہ “کے موضوع پربیان کیا اور دین کی خاطر وقت دینے ، خوب دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا، ساتھ ہی دیگر دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے گئے۔


دعو ت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 11 دسمبر  2021ءبروز ہفتہ گلزارِ ہجری میں کابینہ،ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت اسلامی بہن نے ریجن ذمہ دار کی طرف سے ملنے والے نکات پر کلام کیا اور شیڈول جمع کروانے اور ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا شیڈول چیک کرنے کے بارے میں بھی نکات پیش کئے، اپنے شعبہ کے اہداف اور مدنی پھول پر کلام کیا ، ماہانہ تربیت رکھوانے اور ٹیسٹ کے لیے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کا ذہن بھی دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 13 دسمبر2021 ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن موسی لین میں کابینہ نگران نے ڈویژن نگران، ڈویژن مشاورت علاقہ نگران اور علاقہ مشاورت و ذیلی نگران اور ان کی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں  کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعائےعطار سے حصہ پانے کا ذہن دیتے ہوئےاسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ انہوں نے مشورےمیں اسلامی بہنوں کو تنظیم کے اصولوں کے مطابق کام کرنے ،شیڈول پر عمل کرنے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا، ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کے متعلق ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 12 دسمبر 2021 ءساؤتھ زون 2 میں ریجن مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ روحانی علاج کےبستوں کا جائزہ لیا۔ مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے ،کارکردگی کے مطابق مدنی پھولوں کو سمجھانے، شعبے کا کام  مزید بڑھانے، آنے والے مریضوں پر شفقت کرنے اور اپنے محارم کو مدنی قافلوں کا مسافر بنانے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 11 دسمبر 2021 ء کوریجن سطح پر زون مشاورت نے  بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں کارکردگی کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے تعویذات تحریر کرنے، مریضوں پر انفرادی کوشش کرنے،رسالہ کارکردگی وقت پر دینے، مَحرَم کو مدنی قافلے کا مسافر بنانے،مدنی بہار وصول کرنے اور صدقہ دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت10 دسمبر 2021 ء جدون سینٹر کے قریب جامعۃ المدینہ(اسلامی بہنیں) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہن سمیت 15 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

اجتماع پاک میں مبلغہ دعوت اسلامی نے مدنی مذاکرے کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیااور نمازِ چاشت و اشراق کے فضائل بھی بیان کئے۔ انہوں نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 11 دسمبر 2021 ء کوعلاقہ نیاآباد کے مدرسہ گلشنِ عطار میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ مشاورت، شعبہ اصلاح اعمال، ڈویژن مشاورت شعبہ مالیات و اصلاح اعمال علاقہ نگران ودیگر ذمہ دار ذمہ اسلامی بہنوں سمیت 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  کفن دفن کے تحت 11 دسمبر 2021 ءکوکراچی بہار کالونی لیاری کابینہ کراچی کے علاقے مندرہ میں غسلِ میت️ تربیتی اجتماع ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن مشاورت کفن دفن ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت تقریباً 23 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ مشاورت کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ہم کسی کو نزع کی حالت میں پائیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟ اور اس کے علاوہ غسلِ میت دیتے وقت پانی کو مستعمل ہونے سے بچانے اور پانی کا اسراف کرنے سے بچانے کے مدنی پھول بھی بیان کئے۔ نیز غسل میت کا پریکٹیکل طریقہ بھی کرکے دکھایا۔


دعوت اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2021 ءکو کراچی کے علاقے آرام باغ  صدر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس ميں کابینہ نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ” موت کی تیاری “کے حوالے سے بیان کیا اور ”ایک مبلغہ دعوت اسلامی کو کیسا ہونا چاہیے “کے موضوع پر بھی مدنی پھول دیئے۔ کابینہ نگران نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر ان کا حل بتایا اور دینى كاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں۔ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے وقت پر کارکردگی دینے اور باہمی رابطے میں رہنے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت 14 دسمبر 2021 ء کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت،  شعبہ علاقائی دورہ اور کابینہ مشاورت شعبہ محبتیں بڑھاؤ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلامی بہنوں نے گھر گھر جا کر سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اور اجتماع پاک میں آنے اور دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور اچھی اچھی نیتیں کروائیں نیز رسائل بھی تقسیم کئے۔