دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی  دورہ کے تحت21دسمبر2021ءبروز منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ ، قائداعظم انٹر چینج، الرحیم گارڈن میں علاقائی دورےکا سلسلہ ہوا۔ جس میں اسلامی بہنوں سمیت پاکستان سطح ذمہ داران نےسنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کیں ، دعوت اسلامی کے رسائل بھی تقسیم کئے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت21   دسمبر2021ءبروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران نے راولپنڈی ،کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیقِ اکبر میں مقامی اسلامی بہنوں کے ساتھ علاقائی دورہ کیا۔


اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت نومبر 2021ء میں 8ہزار 466 ، کتب اور 6لاکھ 47ہزار 766 رسائل تقسیم کئے گئے۔


عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے  مجلس مکتبۃالمدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت ورق کے ساتھ کتب ورسائل شائع کرتی ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اورمدرسۃ المدینہ بالغات میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت نومبر 2021ء پاکستان بھرمیں لگائے جانے والےمکتبۃ المدینہ کے اسٹال کی کارکردگی:

سنتوں بھرے اجتماعات میں اسٹال کی تعداد :6ہزار273

مدرسۃالمدینہ بالغات میں اسٹال کی تعداد :2ہزار

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں اسٹال کی تعداد :441

دارالسنہ میں اسٹال کی تعداد: 10 


فنانس  ڈیپارٹمنٹ پاکستان سطح ذمہ دار(اسلامی بہنوں) کا 16،15،14 دسمبر 2021 ءبروز منگل شمالی اور جنوبی لاہور کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ریجن، زون ،کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران اور کابینہ نگران نے شرکت کی ۔مدنی مشورے میں شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا گیا جس میں فنانس کے مدنی پھول سمجھائے گئے ۔

مزید اسلامی بہنوں کو شعبے کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا گیا ، فنانس کی تقرری پر اہداف لئے گئے اور شیڈول کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔ نیز رسید برائے ذمہ داران کا فارم استعمال کرنے ، اور ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 18 دسمبر 2021ءبروزہفتہ شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکی ناظماتِ اعلیٰ اور رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن  کاکراچی ریجن آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کا نفاذ، تربیت کے مدنی پھول، ناظمات کا دو دن کا مدنی مشورہ،اسٹاف کی ماہانہ شعبہ کارکردگی، کورسزکا معیاراورمدارس المدینہ کے جائزے پرکلام ہوا۔ اچھی کارکردگی پرحوصلہ افزائی اورتحائف تقسیم کئے گئے۔ اسلامی بہنوں نے کاموں میں مزید بہتری کے لیے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔  


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلزکے تحت 14 دسمبر 2021ء بروزمنگل پاکستان و ریجن ذمہ داران کے ساتھ عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ کیا جس میں تربیت کے مدنی پھول، اپنی مشاورت کے ماہانہ مدنی مشورےمیں شرکت، ماہانہ کارکردگی کے اہداف، کورسزکی کلاسزمیں ایڈمیشن شرائط کے مطابق دیئے جائیں، اپڈیٹ کارکردگی تیاراور شعبہ کارکردگی پرکلام ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ 8دینی کام   کے تحت 19دسمبر 2021ءکو اسلام آباد ریجن کا فیضان صحابیات مرکز سید پور روڈ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے شیڈول کی اہمیت پر ترغیبی بیان کیا ، اسلامی بہنوں کو سافٹ وئیر پر کارکردگیوں کو انٹر کرنے کا ذہن دیا نیز 8 دینی کاموں کی بہتری و ترقی کے لئے اقدامات کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو تبرکات کے ساتھ ساتھ مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ اسلامی بیانات جلد 8 بھی تحفتاً پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2021ء کوکراچی گلستان جوہر کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ   ہواجس میں کابینہ مشاورت سمیت ڈویژن نگران وعلاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا،اجتماعات کو بہتر بنانے اوردیگر شعبہ جات کی بہتری کے طریقے بھی بتائے، معلمات و مبلغات تیار کرنے کے اہدف دئیے نیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کو کتب و رسائل تحفے میں دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 دسمبر 2021 ءبروز جمعہ میمن گوٹھ کابینہ ڈویژن جام گوٹھ کے علاقہ شورو محلہ میں شعبہ کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔  اس اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت شریف سے ہوا ،اجتماع میں کفن دفن کے تعلق سے تربیت دی گئی جس میں کفن کا طریقہ اور میت کو غسل دینے کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2021 ءبروز ہفتہ کراچی بن قاسم زون ڈویژن شاہ لطیف بمقام مدرسۃالمدینہ فیضانِ صحابیات میں شعبہ کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 13 ذمہ دار ان اور 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت شریف سے ہوا جس کے بعد نزع کے موضوع پر بیان ہوا، بیان کےبعد غسل و کفن کی عملی تربیت ہوئی جس میں کفن ناپنے ،کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ نیز میت کو غسل دینے کا طریقہ بھی سکھایا اور اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے، ساتھ ہی عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو بھی دور کیا ، اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے اور اس شعبہ کو وقت دینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےتحت  18 دسمبر 2021ءبروز ہفتہ سخی حسن کراچی میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے 33 اسلامی بہنوں کو غسلِ میت و کفن کا طریقہ تفصیلاً بتایا، غسل میں اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل بھی بتائے ، کورس میں شریک 14 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔