دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام 21 دسمبر 2021 ءبروز
منگل کراچی بن قاسم زون کی کابینہ میمن گوٹھ مزار خان جوکھیو گوٹھ میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں مدرسات اور ذمہ دار سمیت کم و بیش 175 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو مدنی پھول
دئیے، مدرسات کی تربیت کرتے ہوئے فالو اپ بھی لیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے
قرآنِ پاک پڑھنے کے جذبات کا اظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ کے 2 مقامات پر 17 دسمبر 2021 ءبروز جمعہ اسکولز میں تربیتی
حلقہ منعقد کیا گیا جس میں 100 طالبات اور 3 ٹیچرز نے
شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اس
تربیتی حلقے کا آغاز تلاوت اور نعت رسول سے کیا گیا ، پرنسپل اسلامی بہن نے اپنے
تاثرات دیتے ہوئے ہر ہفتے اس تر بیتی حلقے کو منعقد کرنے کی اجازت دی کہ ہمارے
بچوں کو بھی اسلامی معلومات حاصل ہوں جس
پر ذمہ دار اسلامی اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن
دیا اور اچھی چھی نیتیں کروائی ۔طالبات
اور ٹیچرز کو تحائف بھی پیش کیے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 23 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات کابینہ سطح پر پاکستان نگران نے بذریعہ انٹرنیٹ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ کیا جس
میں زون مشاورتیں، ڈونیشن بکس، شعبہ رابطہ، شعبہ تعلیم،اور دارالسنہ ذمہ داران سمیت
37 اسلامی بہنوں نے شرکت کر کے بیان سننےکی سعادت حاصل کی۔اس مشورےمیں عاجزی ونرمی کے ساتھ وقت
دیتے ہوئے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔تمام ذمہ داران نےعمل در آمد کی اچھی اچھی
نیتیں پیش کی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 24 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات کراچی زون ساؤتھ 2 سرجانی کابینہ ڈویژن 7a میں
تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
میں رکن شوری نےدعوت اسلامی کی نئی تقسیم کاری کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے ”ایک ذمہ
دار کو کیسا ہونا چاہیئےاور نئے تقرر میں ذمہ دار کا انداز کیسا ہو“اس حوالے سے
مدنی پھول دیا۔آخر میں ریجن و زون مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی زون مشاورت نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے ترغیب دلائی۔ ذمہ
داراسلامی بہنوں نے مزید اچھی کوششوں کی
نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2021 ءبروز پیر بلدیہ کابینہ ڈویژن سعیدآباد میں ڈویژن سطح
پر شعبہ اصلاح اعمال کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں 9 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مشورے
میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے تحت ہونے والے کاموں پر کلام کرتے
ہوئے کارکردگی رپوٹ بنانے کا طریقہ اور نیک اعمال کے بستے اور بینرزکی سنتوں بھرے
اجتماع میں مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیا نیزتقرریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے
شیڈول کو بر وقت جمع کروانے اور بر وقت رپلائی کرنےکا ذہن دیا۔جس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
*اسی
طرح 18 دسمبر 2021 ء کولیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ذیلی تا کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن شعبہ (اصلاح اعمال) کی ذمہ داران سمیت 29
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مشورے میں خبر گیری کے متعلق مدنی پھول دیئے
شیڈول کو وقت پر جمع کروانے، نیک اعمال میں
موجود سوالات کے جوبات سمجھائے، ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے کارکردگی کو بڑھانے اور
وقت پر کارکردگی دینے کی نیتیں کیں۔
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال کےزیراہتمام 25،24،23،20،18دسمبر 2021 ء کو کراچی کے
مختلف علاقوں میں اصلاح اعمال اجتماع
منعقد ہوا جس میں (کوئٹہ کابینہ، بلدیہ کابینہ کے
ڈویژن مواچھ گوٹھ،مہاجر کیمپ، گلستان عطار،انجام کالونی ، ترک کالونی، سرجانی
کابینہ ڈویژن گرین لائن،نیول ،کے ڈی اے، ملیرکابینہ ڈویژن بکرا پیڑھی، ماڈل کالونی علاقہ معین آباد، بن قاسم زون علاقہ
مزار خان جوکھیو گوٹھ اوربن قاسم کابینہ مجید کالونی) شامل ہیں ان مقامات میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد کم و بیش 556 رہی۔
اجتماع
پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک ، نعت
و کلام سے کیا گیااور اجتماعی جائزہ لیا گیا،مبلغہ دعوت اسلامی نے نمازِچاشت و اشراق کی فضیلت بتائی مزید مدنی مذاکرہ کی اہمیت و
افادیت کو بیان کرتے ہوئے نیک اعمال کے
مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔جس پر شریک اسلامی بہنوں نے نفل نماز پڑھنے ، مدنی
مذاکرہ دیکھنے اور نیک اعمال بڑھانے کے
لئے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 26 دسمبر 2021 ءبروز
اتوار پاکستان کے شہر گجرات میں شعبہ
دارالسنہ اسلامی بہنیں میں 12 دن کے
رہائشی اصلاح اعمال کورس میں نگرانِ
پاکستان مجلس مشاورت نے اصلاحی بیان کیا جو پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم دارالسنہ میں طالبات اور عملے
نے سنا ، شعبے کے کام کو بہتر انداز سے کرنے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا ۔ بیان
سننے کے بعد کورس میں آنے والی طالبات نے دارالسنہ کے شعبے کے کام کو مزید بہتر
انداز سے کرنے کی نیتیں کیں اور اپنا محاسبہ کرنے کے بارے میں تاثرات پیش کئے۔
ریجن حیدر آباد کے ڈیرہ اللہ یار خان زون میں پاک سطح شعبہ اصلاح اعمال کا اجتماع
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام 24 دسمبر 2021 ءبروز جمعۃ المبارک
زون ڈیرہ اللہ یار خان میں مدنی مشورہ ہواجس میں علاقہ تا زون سطح کی ذمہ داران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔مبلغہ دعوت اسلامی نے اپنے مشورے میں ماہانہ کارکردگیوں پر کلام کیا۔ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع
کروانا اوروصول کرنے کا ذہن دیا ، تقرریوں کے اہداف ذیلی سطح تک دئیے اور تقرریاں
مکمل کرنے ، یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگی میں کیسے اضافہ کیا جائے ،مدنی مذاکرہ کی کارکردگی
اسلامی بہنوں اور ذمہ داران کی وصول کرنے کا ذہن دیا اور اس کے علاوہ آن لائن سافٹ وئیر پر انٹریز بروقت مکمل کرنے کا بھر پور ذہن
دیا ۔اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی
پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبے آٹھ دینی کام کے تحت 26 دسمبر 2021ءبروز اتواراسلام آباد ریجن کی گجرات زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت
کابینہ نگران اور ڈویژن نگران سمیت کم و
بیش 62 اسلامی بہنوں نے اور عالمی مشاورت
کی 2 ذمہ داران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے تربیتی بیان
میں نگران پاکستان نے ”مرشد کریم کے ساتھ روحانی رشتے “اور” محبت مرشد“ پر مدنی پھول
دیئے ۔تنظیمی امورپر بہت احسن انداز میں تربیت کی ، پاکستان نگران اسلامی بہن کی
طرف سے مختلف تحائف دے کر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
سیالکوٹ میں پاکستان مجلس مشاورت نگران کا
تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کےشعبےآٹھ دینی کام کے تحت 25
دسمبر 2021ءبروز ہفتہ اسلام آباد ریجن کی سیالکوٹ زون میں مدنی
مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت
کابینہ نگران اور ڈویژن نگران سمیت کم و بیش37 اسلامی بہنوں نے شرکت کیں۔ پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اپنا
زیادہ سے زیادہ وقت نیک کاموں میں گزارنے کا ذہن دیا نیز پیشگی و عملی شیڈول بنانے کی اہمیت پر کلام کیا۔ سوفٹ ویئر پر انٹریز سو فیصد کرنے نیز دیگر دینی کاموں میں عملی شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبے
رابطہ برائے شخصیات کے تحت 24دسمبر2021 ء بروز جمعہ گوجرانوالہ زون میں ڈی
سی کالونی میں اسلامی بہنوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت نگران نے ”تبرکات
“کے موضوع پر بیان فرمایا۔ مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 24 دسمبر 2021ءبروز جمعہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ شہر میں گوجرانوالہ زون کا شعبہ جات جامعۃ
المدینہ گرلز ، مدرسۃ المدینہ گرلز ،
فیضان آن لائن اکیڈمی اور
دارالمدینہ کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ادارتی شعبہ جات کی
ناظمات نے شرکت کیں۔ پاک مشاورت نگران نے”تنظیمی فوائد“کے موضوع پر
مدنی پھولوں سے نوازااور ہر کام وقت پر
کرنے کی تربیت کی گئی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ آٹھ دینی کام
کے تحت 24 دسمبر 2021ءبروز جمعہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں گوجرانوالہ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
مشاورت کابینہ نگران اور ڈویژن نگران سمیت کم و بیش 25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک مشاورت نگران نے” وقت کی اہمیت کیوں ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مختلف
مدنی پھولوں سے نوازا، سوفٹ وئیر پر انٹری کے حوالے سے تربیت کی گئی جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
Dawateislami