جامعۃ
المدينہ گرلز جوڑے ،نشاط اور ڈھوتر میں 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2021ء کو شمالی لاہور
زون مياں مير کابینہ ڈویژن جوڑے میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز اور ڈویژن بھٹہ چوک
کے جامعۃ المدينہ نشاط ، پنیالہ اور
ڈھوتر ميں 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد ہواجن میں طالبات نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں عملی طور پر دینی کاموں کو کرنے کاذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن علاقہ ايکسپو
سينٹر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں مخير اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے فقہ میں مستعمل پانی اور اسلامی بہنوں کی نماز کے بارے میں بتایا اور اس کے بعد ’’علم دين کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بيان کیا جس میں انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن ڈویژن سلامت پورہ میں
علاقائی دوروں کا سلسلہ ہواجس میں شعبہ تعلیم ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ،گورنمنٹ
اشرف ہائی اسکول،گورنمنٹ سہرورديہ اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سلامت پورہ کی لیڈی پرنسپلز سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ
اور مدنی قاعدہ کی app ،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن کے بارے میں تفصیل سے بتايا ۔
اس کے علاوہ انہیں دعوت
اسلامی کی طرف سے اچھی مدرسہ ہائير کرنے کی بھی تجویز دی جس پر انہوں نے دعوت
اسلامی کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب شعبہ تعلیم(اسلامی
بہنیں)
کے تحت ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مدنی دورہ کرکے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ،کوٹ
خواجہ سعيد اسکول دوسری جانب شاھدرہ
مريدکے ڈویژن مريدکے میں قائم الرحمان گرائمر اسکول،ياسر رفيع گرائمر
اسکول، لياقت آئيڈيل اسکول میں وائس
پرنسپلز سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ ،نورالايمان
اور معرفۃالقراٰن کے بارے میں تفصیل سے بتايا ۔ ساتھ ہی یہ کتابیں اسکول نصاب میں
شامل کرنے کا ذہن دیا۔
ميراں
حسين زنجانی کابینہ ڈویژن چائنہ اسکيم میں
بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی کے تحت گزشتہ دنوں ميراں حسين زنجانی کابینہ ڈویژن
چائنہ اسکيم میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں علاقائی دورہ شیڈول کے مطابق کرنے کا ذہن دیا
گیا اور کارکردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا
جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں سالانہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں ریجن تعلیمی ذمہ دار، زون ٹرینرز ، اراکین
مجلس اور دیگر پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ
میں مختلف اہم موضوعات پر اسلامی بہنوں کی
تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیمی
اور انتظامی نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں گئیں۔
علاوہ
ازیں اراکینِ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی اس سیشن میں اہم موضوعات پر کلام کیا نیز بالخصوص
شعبہ فیضانِ اسلام اور نیو مسلم اسلامی بہنوں کے حوالے سے بھی اہم معاملات تعلیمی
امور مجلس کے ساتھ مشاورت کا حصہ رہے۔
آخر
میں سیشن میں شریک اسلامی بہنوں میں تحائف
کی تقسیم کاری کا سلسلہ ہوا نیز نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والی ریجن ذمہ داراسلامی
بہنوں اور زون ٹرینز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شیلڈز اور Appreciation
letter بھی دیئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 8دسمبر2021ء بروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں میر پور کشمیراور پشاور کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرری کرتے وقت کے نکات بیان
کئے اور تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔
٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 دسمبر2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے
کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دور کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔
٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 7دسمبر 2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے گجرات زون و کابینہ نگران اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورہ لیا جس میں تقرری
کرتے وقت کے نکات بیان کئے۔
جڑانوالہ
زون جڑانوالہ کابینہ کی ڈویژن جڑانوالہ میں محفل نعت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو جڑانوالہ
زون، جڑانوالہ کابینہ کی ڈویژن جڑانوالہ کے علاقہ 28 ستیانہ روڈ کے ذیلی حلقے میں
محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں زون نگران اسلامی بہن نے ’’ بچوں کی تربیت‘‘ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس میں اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور شرعی
پردہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے برقع پہننے کی نیتیں کروائی ،
پھر دعا اور صلوٰة وسلام پر اختتام ہوا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ء کو جڑانوالہ زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور اراکین زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی 8 دینی کاموں کو
مضبوط کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔ اس کے
علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کےحوالے سے اہم نکات پر کلام کیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اجتماع پاک کے اہم مدنی پھول کو لکھا ۔

.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے زیر
اہتمام10 دسمبر2021 ء کو فیصل آباد ریجن
میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں ٹوبہ زون اور فیصل آباد زون کی مدرسات
نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے کلاس کاشیڈول ،تعلیمی تکمیلی شیڈول سمجھایا اور
مدرسات کی انداز تدریس میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی نیز مدرسات کے تدریسی
امتحان کے حوالے سے اہداف لے جس پر مدرسات
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
پاکستان بھر میں ماہ نومبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان بھر میں ماہ نومبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے بستوں کی
تعداد: 140
بستوں
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26
ہزار 648
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 62 ہزار 411
بتائے
گئےا وراد عطاریہ کی تعداد:35 ہزار 705
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 ہزار 863
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 24 ہزار 221

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے تحت 7 دسمبر 2021ء
کو ملتاریجن ذمہ داراسلامی بہن نے زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سب سے اہم چیز سستی کے اسباب اور سستی کے
نقصانات کے بارے میں بتایا گیا اس کے علاوہ مدنی خبروں اور تقرریوں کے حوالے سے
بھی کلام کیا گیا نیز ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو بر وقت
اپنے شعبے کا بھرپور کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔