دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2021ء کو کراچی
ایسٹ زون 2 صدیق آباد کے مقام پر ہونے والے رہائشی کورس میں ملک و بیرون ملک سے
آنے والی اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا۔ شعبہ روحانی
علاج کی زون و مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے تعویذات عطاریہ کابستہ لگایا جس
سےتقریباً 65 اسلامی بہنوں نے 455تعویذات لئے ۔
بلدیہ
ٹاؤن کابینہ میں شعبہ تعلیم کے
تحت لیڈی ڈاکٹرز اور ٹیچرز کے درمیان میٹ اَپ کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 14 دسمبر
2021 ءبروز منگل کراچی ساؤتھ زون 1 بلدیہ
ٹاؤن کابینہ میں لیڈی ڈاکٹرز، ٹیچرز اورمیڈیکل طالبات کے درمیان میٹ اَپ رکھا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس میٹ اَپ میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نماز کی ادائیگی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن
لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا ۔ مزید انہیں عملی طور پر دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2021ء
بروز پیر قائدآباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی ، ڈویژن KEPZ اور بھینس کالونی میں ماہانہ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں کابینہ نگران ومشاورت سمیت 23 ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں سے متعلق
کلام کیا اور دینی کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے کمزوریوں کو دور کرنے، وقت پر کارکردگی دینے، نیز شعبہ اصلاح اعمال کے
تحت کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوت ِاسلامی کے تحت 15 دسمبر 2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ
ڈویژن ٹاور میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں دیگر ذمہ داران اسلامی بہنوں نے سمیت صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفار نے
خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجتماع پاک میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ
السلام کے
موضوع پربیان کیا جس میں اللہ پر توکل
کرنے ، گناہوں سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ
انفرادی عبادت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
19 دسمبر بروز اتوار نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے
بہاولپور میں شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔ شعبہ رابطہ کی ڈویژن و علاقہ سطح
پر ذمہ داران کا تقرر کیا۔ ذمہ داران کو شعبے کے مدنی پھول پیش کیے ، شخصیات کے
درمیان کام کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
19 دسمبر بروز اتوار بہاولپور زون کی چشتیاں کابینہ میں شخصیات میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا۔ جس میں کم و بیش 17
شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے
آن لائن کورسز میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیااور تقسیم کتب و رسائل کی ترکیب بنی جس
پر شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت
18دسمبر 2021ءبروز ہفتہ نگران شعبہذمہ دار اسلامی بہن نے نے بذریعہ اسکائپ اجلاس کیا
جس میں شعبہ کی اراکین ریجن اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے اور تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کے اہداف دیئے گئےنیزعشرہ ماہنامہ فیضان
مدینہ کے حوالے سے کلام ہوا۔
لاڑکانہ زون میں شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت اجلاس کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کے تحت 18دسمبر 2021ءکو ریجن حیدرآباد
کی لاڑکانہ زون کے ڈویژن لاڑکانہ میں قائم جامعتہ المدینہ ام عطار میں ڈویژن نگران
کابینہ مشاورت ڈویژن مشاورت کی مدرسات و طالبات کے ساتھ اجلاس منعقد ہواجس میں
طالبات مدرسات اور اس شعبہ کی ذمہ داران نے شرکت کی
ڈویژن نگران نے طالبات و مدرسات کو 8 دینی کاموں
میں شمولیت، اپنے گھر علاقوں میں دینی کام پھیلانے، منسلک کی ڈیٹا انٹری کرنے، اور آگے بڑھنے کا
ذہن دیا طالبات نے اچھی نیتیں کیں اور
مدرسات نے بھی طالبات سے مضبوط فالو اپ لینے کی نیت کی۔
دعوت اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2021ء نواب شاہ زون کے شہدادپور
کابینہ کے ڈویژن شہداد پور میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں
زون نگران، کابینہ نگران اور 42 سے زائد
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
جس میں زون نگران اسلامی بہن نے دعا کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور زون نگران اسلامی بہن نے دارالسنہ حیدرآباد
داخلے کروانے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں
ہاتھ 11 اسلامی بہنوں نے داخلے کی نیتیں پیش کیں ۔ سیکھنے سکھانے کے حلقے کی بدولت
امیر اہلسنت کے مہکتے مدنی پھول سننے کی سعادت نصیب ہوئی مزید اسلامی بہنوں نے ہر
ماہ شرکت کیلئے نیت بھی پیش کی ۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 17 دسمبر بروز جمعہ حیدرآباد ریجن کے نواب شاہ
زون کے ڈویژن سیون کے علاقے سیون سی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں
اسلامی بہنوں کی تعداد 15 رہی۔
شیڈول کے مطابق اجتماع ہوا مدنی مذاکرے کی ’’اہمیت
و افادیت‘‘ کے موضوع پر بیان سن کر اسلامی بہنوں نے نیت کی ہے اورہرہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز نیک
اعمال کا رسالہ سمجھایا گیا ۔
دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام
فیصل آباد ریجن میں ہونےوالےدینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی
شخصیات خواتین کی تعداد: 78
سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہونے والی
شخصیات خواتین کی تعداد: 7
شارٹ کورسز کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 8
اصلاح اعمال کا رسالہ جمع کروانے والی شخصیات
خواتین کی تعداد: 2
اس ماہ کتنی شخصیات نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی
بکنگ کروائی؟ 12
اس ماہ شخصیات تک پہنچائےگئے رسائل کی تعداد:
136
شخصیات خواتین کے گھروں میں لگنے والے دینی
حلقوں کی تعداد:6
ان میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:100
جڑانوالہ کابینہ کی ڈویژن کھڑیانوالہ میں شعبہ روحانی
علاج کی ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء
جڑانوالہ زون، جڑانوالہ کابینہ کی کھرڑیانوالہ ڈویژن میں رکن ریجن شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے کھرڑیانوالہ بستے کا دورہ
کیا جہاں رکن ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ مشاورت کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اوربستے
کے مسائل حل کرنے کی تجاویزدی نیز وقت کی پابندی، ماہانہ اجلاس اور شعبہ روحانی
علاج کی کارکردگی کو بہتر کرنے کا ذہن دیا جس پر تمام بستہ مشاورت نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار فرمایا اور وقت کی پابندی کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔
Dawateislami