3 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2021 ءکو کراچی کے
علاقے آرام باغ صدر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس ميں کابینہ نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ” موت کی تیاری “کے
حوالے سے بیان کیا اور ”ایک
مبلغہ دعوت اسلامی کو کیسا ہونا چاہیے “کے موضوع پر بھی مدنی پھول دیئے۔ کابینہ نگران نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر ان کا حل بتایا اور دینى
كاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں۔ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے وقت
پر کارکردگی دینے اور باہمی رابطے میں رہنے کی نیتیں کیں۔