دعوت اسلامی کے شعبہ  کفن دفن کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو کوئٹہ خضدار کابینہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 155 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے کا طریقہ اور کفن کو پیمائش کرنے کا طریقہ سکھایا نیز مدنی مذاکر ہ دیکھنے اور

دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیا۔ 


دعوتِ  اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بن قاسم زون شاہ لطیف ٹاؤن کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ صحابیات میں اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز کی زون مشاورت، 2 کابینہ مشاورتوں اور 2 ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کوشعبہ کےدینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے آنے والے کورس ”BASICS OF ISLAM “ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اسکولز اور اکیڈمیز میں جا کر طلبہ کو یہ کورس کروانے کا عزم ظاہر کیا نیز شعبہ کے نکات و شیڈول اور کارکردگی سمجھانے کے ساتھ ساتھ مدرسات کی مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی جن علاقوں میں تقرر نہیں وہاں سنتوں بھرے اجتماعات اٹینڈ کرنے اور شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں دہرائی اجتماع منقعد ہوا جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دہرائی اجتماع میں اسلامی بہنوں کو سابقہ تعویذات عطاریہ کے حوالے سے تربیت دی گئی اور کچھ نئے دینی کام سکھائے گئے۔ مزید اپنا وقت دکھیاری امت کی خدمت کرنے کا جذبہ دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ  دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اوردیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’خبر گیری ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی نیز فیضان اسلامک اسکول کا تعارف بیان کرتے ہوئے ہر کابینہ میں اسکول کھولنے کا ذہن دیا اور اس کا طریقہ کار بھی بتایا ۔ 


دعوتِ  اسلامی کے تحت دسمبر 2021 ء کو کراچی ریجن کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کو ترقی کی طرف گامزن کرنے اور شیڈول پر سو فیصد عمل کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ذیلی حلقے میں بلڈنگ ذمہ دار بنانے کی طرف توجہ دلائی نیز ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں کو تربیت دیکر آگے لانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون جناح کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کوئٹہ اورجناح کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے کا ذہن دیا ۔مزید ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ دنوں میں کراچی ریجن کوئٹہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شعبے کے دینی کاموں کے متعلق مدنی پھول بیان کئےگئے اور نیک اعمال کا رسالہ اسلامی بہنوں کو کس طرح آسانی سے سمجھایا جائے اس پر کلام کیا گیا نیز ہر منسلک سے نیک اعمال کے رسائل سو فیصد وصول کرنے کا ذہن دیا گیا۔

اس کے علاوہ اصلاح اعمال کے بینر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں لگوانے کا ذہن دیا گیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت دسمبر 2021 ءکو کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ ڈویژن سپر مارکیٹ کراچی میں مرحوم امجد صابری کے گھر 4 دن کااحکام وراثت کورس کروایا گیا جس میں 68 اہل ثروت مخیر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر کورس کے اختتام پر گھر کی خواتین نے اپنے گھر اجتماع پاک کروانے، درسِ نظامی کرنے اور مدرسۃ المدینہ میں داخلے لینےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں)کے تحت13دسمبر2021 ء بروز پیر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی شیڈول میں بہتری لانے اور ماہانہ مدنی مشورے منعقد کرنے پر کلام کیا۔ مزید آئندہ دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے میں مزید بہتری لانے کا اظہار کیا ۔ 


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان  بھر میں ماہ دسمبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 140

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26ہزار648

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 62ہزار411

بتائے گئےا وراد عطاریہ کی تعداد:35ہزار705

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48ہزار63

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 24ہزار212


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں)کے تحت13دسمبر2021 ء بروز پیر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں تمام ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول اور ماہانہ مدنی مشوروں پر کلام ہوا۔متفرق دینی کاموں کے لنکس پر انٹری مکمل کروانے کا طریقہ سمجھایا گیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی گئی۔ آئندہ شعبے کے اہداف اور تقرریوں کے اہداف دئیے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان  بھر میں ماہ دسمبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 140

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26ہزار648

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 62ہزار411

بتائے گئےا وراد عطاریہ کی تعداد:35ہزار705

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48ہزار63

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 24ہزار212