دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 4 دسمبر2021 ء کو ملتان ریجن ذمہ دارا  سلامی بہن نے شجاع آباد زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں شجاع آباد زون کی مختلف کابینہ سے 16 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم اور عملی شیڈول سمجھایا گیا نیز کابینہ ڈویژن اور علاقہ سطح پر تقرریاں مکمل کرنےکے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔ اس کے علاوہ بروقت سافٹ ویئر پر کارکردگیاں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ءکو ٹوبہ زون ٹوبہ اطراف کا بینہ 257 گ ب میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 40 سے زیادہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اس میں شریعت کے مطابق کفن پہنانے اور غسل میت دینے پر تربیت کی۔ تربیت میں بہت سی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ ہم بھی اس نیکی کے کام میں دعوت اسلامی کے اس شعبے میں کام کریں گی۔ مزید مستعمل پانی کے بارے میں بھی رکن زون نے رہنمائی کی۔


اِس پُر فتن دور میں رسالہ نیک اعمال  ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز کا جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یہ نہیں۔

امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت،تقویٰ و توبہ و اخلاص، قفلِ مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے ان شاء اللہ عزوجل۔

اس سلسلے میں نومبر 2021ء کی کراچی ، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد ریجنز کی کارکردگیاں درج ذیل ہیں:

1-کراچی ریجن

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:21 ہزار 90

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 156

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5 ہزار 988

2-حیدرآباد ریجن

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 8 ہزار 835

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 85

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار 127

3- ملتان ریجن

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 8 ہزار59

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 80

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار422

4-فیصل آباد ریجن

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 8 ہزار179

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 94

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار143

5-لاہور ریجن

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 9 ہزار15

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 113

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار138

6-اسلام آباد ریجن

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار180

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 46

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار 671


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 9 دسمبر 2021ء کو کراچی ریجن ادریس گارڈن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے 12 ماہ کی تقابلی کارکردگی پر کلام کیا۔بعدازاں اسپیشل پرسن اسلامی بہنوں کے لئے دوہرائی اجتماع رکھنےکا ہدف دیا نیز علاقائی دورہ کرنے اور مبلغات تیار کرکے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ کارکردگی شیڈول پر سو فیصد عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام نومبر 2021ء میں پاکستان بھر میں ہونے ماہانہ آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ فرمائیں:

دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4 ہزار 766

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 75 ہزار 524

امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 92 ہزار 124

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:4 ہزار 444

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 52 ہزار 565

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:9 ہزار 284

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 لاکھ،87 ہزار،752

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21 ہزار 659

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5 لاکھ ،7 ہزار،398

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 60 ہزار 132


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کے تحت 9دسمبر 2021ء بروز جمعرات ملتان ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان سے آئندہ ہونے والے کورس کی اپڈیٹ لی ۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 9دسمبر 2021ء کو سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ ڈویژن شکار پور میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آغاز حمد اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔ اجتماعی جائزہ بھی کروایا گیا اور پھر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اشراق و چاشت نماز کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ مزید مدنی مذاکرے کی اہمیت بتاتے ہوئے سب کو پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے تحت 9 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات حیدر آباد زون جامشورو کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 160 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺسے کیا گیا ،مبلغہ دعوت اسلامی نے’’ بیماری کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو مصیبت پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔ رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام پر اختتام ہوا۔ اس کے بعد روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے 345 تعویذات عطاریہ اور اوراد و وظائف حاصل کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت مٹیاری کابینہ ڈویژن فضل سن سٹی میں ماہانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا  ۔اجتماع سے پہلے کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں آنے کی دعوت دی جس پر 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قراٰ ن پاک اور نعت رسول پاک ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں آخرت کی فکر کا ذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔آخر میں ہفتہ وار ترغیب شدہ رسالے تقسیم کئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نومبر 2021ء  میں حیدرآباد ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد:530

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی شخصیات خواتین کی تعداد:8

رسالہ نیک اعمال جمع کروانے والی شخصیات خواتین کی تعداد:147

اس ماہ شخصیات تک پہنچائے گئے رسائل کی تعداد:346

شخصیات خواتین کے گھروں میں لگنے والے سیکھنے سکھانے کے حلقوں کی تعداد:14

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:227


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 7  دسمبر2021ء کو لطیف آباد نمبر 9 اور 10 میں نیز ٹنڈو محمد خان ڈویژن میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر کابینہ، ڈویژن اور علاقائی ذمہ دراسلامی بہنوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین جن میں بیوٹیشنز، پروفیشنلز اور اہل ثروت شخصیات کو اگلے دن ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت بھی پیش کی۔ ساتھ ساتھ شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 8 نومبر2021ء  کو جمشید روڈ کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئےعملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اجتماع پاک کے بعد خود آگے بڑھ کر اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کی ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 8 نومبر2021ء کو عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے پی آئی بی کے ذیلی حلقے میں اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوتیں دیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 9 نومبر2021ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت اِبْنِ مصطفیٰ بینکویٹ میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں لیڈی ڈاکٹر ز، ٹیچرز اور میڈیکل ڈیپارٹ کی طالبات نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ آخرت کی تیاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ  المدینہ ( اسلامی بہنیں) کے تحت 4دسمبر 2021ء کو ملیر کابینہ لیاقت اسکوائر کراچی میں مدنی قاعدہ کورس کے درجے کے جائزےکا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنیں موجود تھیں۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسہ کے دینی کام اور تعلیمی معیار کو مزید بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور طالبات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔