دعوتِ اسلامی کےتحت   گزشتہ دنوں وزیر آباد اور اسلام آباد ریجن میں 8دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 46اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو درس و بیان کرنے اور علاقائی دورہ کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز عاملات نیک اعمال بنےکی ترغیب دلائی ۔

علاوہ ازیں ریجن نگران اسلامی بہن نے’’حاجت روائی و دلجوئی کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو سافٹ وئیر نظام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بروقت سافٹ وئیر پر مختلف کارکردگیوں کو انٹر کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے تحت اسلام آباد ریجن گجرات زون کی کھاریاں کابینہ ڈویژن دین گاہ جامعۃ المدینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 350 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز اپنے گھروں میں ڈونیشن بکس رکھنے کی ترغیب دلائی ۔ بعدازاں صلوة الحاجات بھی پڑھے گئی اور دعا و صلوۃ و سلام پر اختتام ہوا۔ علاوہ ازیں روحانی علاج کا بستہ بھی لگا یا گیا جس سے 250 تعویذات عطاریہ ا ور75 اوراد و وظائف دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن دارلسنہ گجرات میں دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں گجرات ،سیالکوٹ اور میر پورخاص  کے جامعۃ المدینہ کی 70 طالبات نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے درس نظامی کی طالبات کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔ اس کے علاوہ عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ رابطہ برائے شحصیات کے نکات کے بتائے اور اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اس شعبے کے لئےنام پیش کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز میں نيو 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں کثیر تعداد میں طالبات نے داخلے لئے۔ اس کورس ميں مدنی قاعدہ ،رہنمائے مدرسين کتاب ، 30 پارے کی آخری سورتيں اور فرض علوم سيکھايا جائے گا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ پنیالہ محلہ ملا خيل میں علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے واہگہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن سلامت پورہ میں قائم گلستان پبلک ہائی اسکول کا وزٹ کیا جہاں پہلے سے ہفتہ وار درس ديا جارہا ہے اب مزيد وہاں کی پرنسپل سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ کے بارے میں بتايا اور درست تجويد کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے/ پڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے ایک مدرسہ کو بطور ٹيچر وہاں ہائير کر وایا۔ ہاتھوں ہا تھ کلاسز میں مدنی قاعدے پڑھنے کا سلسلہ بھی ہوا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2021ء کو شمالی لاہور زون مياں مير کابینہ ڈویژن جوڑے میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز اور ڈویژن بھٹہ چوک کے جامعۃ المدينہ نشاط ، پنیالہ اور ڈھوتر ميں 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد ہواجن میں طالبات نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں عملی طور پر دینی کاموں کو کرنے کاذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن علاقہ ايکسپو سينٹر میں سیکھنے سکھانے کے  حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مخير اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے فقہ میں مستعمل پانی اور اسلامی بہنوں کی نماز کے بارے میں بتایا اور اس کے بعد ’’علم دين کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بيان کیا جس میں انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن ڈویژن سلامت پورہ میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہواجس میں شعبہ تعلیم ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ،گورنمنٹ اشرف ہائی اسکول،گورنمنٹ سہرورديہ اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سلامت پورہ کی لیڈی پرنسپلز سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ اور مدنی قاعدہ کی app ،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن کے بارے میں تفصیل سے بتايا ۔

اس کے علاوہ انہیں دعوت اسلامی کی طرف سے اچھی مدرسہ ہائير کرنے کی بھی تجویز دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی دورہ کرکے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ،کوٹ خواجہ سعيد اسکول دوسری جانب شاھدرہ مريدکے ڈویژن مريدکے میں قائم الرحمان گرائمر اسکول،ياسر رفيع گرائمر اسکول، لياقت آئيڈيل اسکول میں وائس پرنسپلز سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ ،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن کے بارے میں تفصیل سے بتايا ۔ ساتھ ہی یہ کتابیں اسکول نصاب میں شامل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی کے تحت گزشتہ دنوں ميراں حسين زنجانی کابینہ ڈویژن چائنہ اسکيم میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں علاقائی دورہ شیڈول کے مطابق کرنے کا ذہن دیا گیا اور کارکردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں سالانہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں ریجن تعلیمی ذمہ دار، زون ٹرینرز ، اراکین مجلس اور دیگر پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں مختلف اہم موضوعات پر اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیمی اور انتظامی نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں گئیں۔

علاوہ ازیں اراکینِ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی اس سیشن میں اہم موضوعات پر کلام کیا نیز بالخصوص شعبہ فیضانِ اسلام اور نیو مسلم اسلامی بہنوں کے حوالے سے بھی اہم معاملات تعلیمی امور مجلس کے ساتھ مشاورت کا حصہ رہے۔

آخر میں سیشن میں شریک اسلامی بہنوں میں تحائف کی تقسیم کاری کا سلسلہ ہوا نیز نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں اور زون ٹرینز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شیلڈز اور Appreciation letter بھی دیئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت   8دسمبر2021ء بروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں میر پور کشمیراور پشاور کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرری کرتے وقت کے نکات بیان کئے اور تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 دسمبر2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دور کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 7دسمبر 2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے گجرات زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں تقرری کرتے وقت کے نکات بیان کئے۔