دعوتِ اسلامی کے تحت   8دسمبر2021ء بروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں میر پور کشمیراور پشاور کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرری کرتے وقت کے نکات بیان کئے اور تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 دسمبر2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دور کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 7دسمبر 2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے گجرات زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں تقرری کرتے وقت کے نکات بیان کئے۔