دعوتِ اسلامی کے تحت 8 نومبر2021ء  کو جمشید روڈ کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئےعملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اجتماع پاک کے بعد خود آگے بڑھ کر اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کی ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 8 نومبر2021ء کو عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے پی آئی بی کے ذیلی حلقے میں اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوتیں دیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 9 نومبر2021ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت اِبْنِ مصطفیٰ بینکویٹ میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں لیڈی ڈاکٹر ز، ٹیچرز اور میڈیکل ڈیپارٹ کی طالبات نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ آخرت کی تیاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔