شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت 21 نومبر تا یکم دسمبر2021ء میں پاکستان بھر کے مختلف اداروں میں سیشن بنام Let's Ask کا ا نعقاد ہوا یہ سیشن ملک بھر میں 84 اسکولز ، 3 کالجز، 1 یونیورسٹیاور 12 اکیڈمیز میں کروایا گیا۔

سیشنز میں غلام رسول کے خاکوں کے ذریعے اسلامی بہنوں کی نماز کا طریقہ دکھایا گیا۔ بعدازں پہلے سے لئے گئے نماز سے متعلق سوالات کے جوابات مدنیہ اسلامی بہنوں نے دارالفتاء اہلسنت کے فتاویٰ جات کی روشنی میں دیئے۔ اس کے علاوہ 3 سیشنز لیڈی ڈاکٹرز کے درمیان بھی منعقد ہوئیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈيپارٹمنٹ کے تحت 3 دسمبر 2021ء کو پہاڑ پور کابینہ میں  ماہانہ مدنی مشورے کاا نعقاد ہوا جس ميں فنانس ڈيپارٹمنٹ کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول اور سفری فارم سمجھايا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدينہ کے تحت 3 دسمبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں  مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے مدنی پھول دیئے۔ مزيد مدارس المدینہ کی تعداد بڑھانے اور فرض علوم کورسز کے حوالے سے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے  زیر اہتمام 3دسمبر2021ء کو زون سطح کی اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں اطراف ڈيفنس کی کابینہ اور ڈويژن سطح نگران اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے ميں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے گئے اور اس شعبہ کا کام کرنے کے لئے ذہن سازی کی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  2دسمبر2021ء کو لاہور ریجن اطراف ڈيفنس کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت اور ڈويژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ خبر گيری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربيتی نکات بتائے نیز کارکردگی شیڈول فارم کا جائزہ لیا اور ديگر دينی کاموں پر حوصلہ افزائی بھی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسائل کے تحفے پيش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے  تحت 2 دسمبر 2021ء کو لاہور ریجن واہگہ ٹاؤن کابینہ میں قائم Govt Girls High school ميں نماز سيشن کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات و ٹیچرز کے درمیان ’’نماز کے فضائل اور شرائط ‘‘ بیان کئے اور اسکول والوں کو ہر ہفتہ درس اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔ مزید انہیں ہفتہ وار اجتماع پاک میں آنے کی دعوت بھی دی۔

٭اسی طرح شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کی طرف سے شمالی لاہور زون کابینہ شاھدرہ مريدکے ڈویژن کوٹ عبد المالک میں دعوت اسلامی کے تحت 2 دسمبر2021ء کو ڈویژن سطح اور علاقہ سطح ذمہ داران اسلامی بہنوں نے درج ذیل اسکولوں کا وزٹ کیا ۔

The ADGE public school ,Iqra public school, DPS public school kot abdul malik. branch DPS public school polka chowk branch, The inspire public school, The Aim public school, DPS public school masawat colony branch 2, AL Noor public school, The tallent public school, AL furqaan public school,

ان اسکولز ميں لیڈی پرنسپلز سے ملاقات کی اور ان کو مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ’’مدنی قاعدہ ،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن‘‘ کے پاروں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسکولز سلیبرز میں شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 30نومبر2021ء کوCB22 اسلام آباد واہ کینٹ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز کی علاقہ تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کورسز کروانے کےلئے مدرسات کو تیار کرنے اور نئے مقامات کی تعین کرنے کے لئے ا ہداف دیئے۔ آخر میں تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی ہوااوراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 28 نومبر 2021ء کو سہون شریف کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ سے ایک موضوع پڑھ کر سنایا اور ”خبر گیری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 28 نومبر 2021ء کو سجاول کابینہ کے جاتی ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تجوید کی اہمیت پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو خود تجویدٹیسٹ دینے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے اہداف دیئے۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے مدارس کی تعداد بڑھانے اورتعلیمی نظام مزید بہتر کرنے کے متعلق کلام کیا گیا نیز شعبے کے مختلف کاموں پر اہداف دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 28 نومبر 2021  ء کو لاڑکانہ زون کی سیہون کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا ڈویژن شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”خبر گیری“ کے موضوع پر بیان فرمایا اور ماتحت اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا ذہن دیا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے کا ذہن دیا اور اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 26 نومبر 2021ء  بروز جمعہ جیکب آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ زون تا ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن جمع کروانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ای- رسید اور ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 27 نومبر 2021ء کو ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے سکھر کی پرائیویٹ ہسپتال کیئر سینٹر کی سینئرلیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےا نہیں خود بھی ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور اپنے اسٹاف کو بھی اسے پڑھنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر لیڈی ڈاکٹر نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔