20 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے
تحت 2 دسمبر 2021ء بروز جمعرات لاڑکانہ زون کے لاڑکانہ کابینہ میں دعائےصحت
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول مقبول
ﷺسے کیا گیا پھر مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’بیماری کے فضائل ‘‘ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مصیبت پر صبر کی ترغیب دلائی ۔
بعدازاں صلوةُ الحاجات کی نماز ادا کی گئی ترغیب دلانے پر ہاتھ اسلامی بہنوں نے نماز ادا کی ۔ دعا اور
صلوۃ و سلام پر اجتماع پاک کا اختتام ہوا۔