دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 2 دسمبر 2021ء
کو لاہور ریجن واہگہ ٹاؤن کابینہ میں
قائم Govt Girls
High school ميں
نماز سيشن کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے طالبات و ٹیچرز کے
درمیان ’’نماز کے فضائل اور شرائط ‘‘ بیان کئے اور اسکول والوں کو ہر ہفتہ درس اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔ مزید
انہیں ہفتہ وار اجتماع پاک میں آنے کی دعوت بھی دی۔
٭اسی
طرح شعبہ تعلیم (اسلامی
بہنیں) کی
طرف سے شمالی لاہور زون کابینہ شاھدرہ مريدکے ڈویژن کوٹ
عبد المالک میں دعوت اسلامی کے تحت 2 دسمبر2021ء کو ڈویژن سطح اور علاقہ سطح ذمہ داران اسلامی بہنوں نے درج ذیل
اسکولوں کا وزٹ کیا ۔
The
ADGE public school ,Iqra public school, DPS public school kot abdul malik.
branch DPS public school polka chowk branch, The inspire public school, The Aim
public school, DPS public school masawat colony branch 2, AL Noor public
school, The tallent public school, AL furqaan public school,
ان اسکولز
ميں لیڈی پرنسپلز سے ملاقات کی اور ان کو
مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ’’مدنی قاعدہ
،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن‘‘ کے پاروں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسکولز سلیبرز میں شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں اچھے تأثرات کا
اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 30نومبر2021ء کوCB22 اسلام
آباد واہ کینٹ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز کی علاقہ
تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کورسز کروانے کےلئے مدرسات
کو تیار کرنے اور نئے مقامات کی تعین کرنے کے لئے ا ہداف دیئے۔ آخر میں تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی
ہوااوراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
لاڑکانہ زون کی سیہون کابینہ میں شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 28 نومبر 2021ء کو سہون شریف کابینہ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ
مکتبۃ المدینہ للبنات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ سے ایک
موضوع پڑھ کر سنایا اور ”خبر گیری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اپنی ماتحت
اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
سجاول کابینہ کے جاتی ڈویژن میں شعبہ اسلامی بہنوں
کے مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ
شعبہ
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 28 نومبر 2021ء کو سجاول کابینہ کے جاتی
ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور مدرسات اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تجوید کی اہمیت پر بیان کیا
اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو خود تجویدٹیسٹ دینے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو
ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے اہداف دیئے۔
مدنی
مشورے میں اسلامی بہنوں کے مدارس کی تعداد بڑھانے اورتعلیمی نظام مزید بہتر کرنے
کے متعلق کلام کیا گیا نیز شعبے کے مختلف کاموں پر اہداف دیئے گئے۔
لاڑکانہ زون میں شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 28 نومبر 2021 ء کو لاڑکانہ زون کی سیہون کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
زون تا ڈویژن شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ”خبر گیری“ کے موضوع پر بیان فرمایا اور ماتحت اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا ذہن دیا۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے حوالے سے
نکات پیش کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں
مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے کا ذہن دیا اور اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں
نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
جیکب آباد کابینہ میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 26 نومبر 2021ء بروز جمعہ جیکب آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ زون تا ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
سطح فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن جمع کروانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ای- رسید اور ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 27 نومبر 2021ء کو ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم
اسلامی بہن نے سکھر کی پرائیویٹ ہسپتال کیئر سینٹر کی سینئرلیڈی ڈاکٹر سے ملاقات
کی۔
ریجن
ذمہ دار شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےا نہیں خود
بھی ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور اپنے اسٹاف کو بھی اسے پڑھنے کی ترغیب دلانے کا ذہن
دیا جس پر لیڈی ڈاکٹر نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 26نومبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی کابینہ سجاول ڈویژن سجاول میں
ڈویژن سطح پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا
جس میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک صلی
اللہ علیہ وسلم
سے ہوا۔ نگران کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور اجتماعی جائزہ بھی کروایا۔ آخر کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے
تصور مرشد کروایا جبکہ اسلامی بہنوں نے نیک
اعمال رسالہ پُر عمل کرنے کی نیت کی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 27 نومبر 2021ء کو جامشورو کابینہ جھرک ڈویژن کے علاقہ شیخ
سومار میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت کابینہ نگران
اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر
میں نگران کابینہ اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات اور ٹیلی تھون کا
ذہن دیا جس پر اسلامی بہن ایک یونٹ جمع کروائے نیز اسلامی بہنوں نے علاقہ شیخ سومار
میں دینی کاموں کو بڑھانے کی نیت بھی کی۔
حیدر آباد کابینہ میں شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
شعبہ اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 27 نومبر 2021ء کو حیدر آباد کابینہ میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
زون مشاورت مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تجوید کی اہمیت پر بیان کیا اور
ذمہ داراسلامی بہنوں کو خود تجویدٹیسٹ دینے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ
میں کامیابی کے لئے اہداف دیئے۔
مدنی
مشورے میں اسلامی بہنوں کے مدارس کی تعداد بڑھانے اورتعلیمی نظام مزید بہتر کرنے
کے متعلق کلام کیا گیا نیز شعبے کے مختلف کاموں پر اہداف دیئے گئے۔
سیہون
کابینہ کی ڈویژن بھان کی گورنمنٹ گرلز
کالج میں ون ڈے سیشن کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے زیر اہتمام
26 نومبر2021ء بروز جمعہ سہون شریف کابینہ کی ڈویژن بھان کی گورنمنٹ گرلز کالج میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش
38 تھی۔
سیہون
شریف کابینہ شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی
سیرت“ پر بیان کیا جبکہ اسٹوڈنٹس کو حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت پر ایک
شارٹ ویڈیو کلپ بھی دکھائی گئی۔ سیشن کے اختتام پر اسٹوڈنٹس کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔
اسلامی
بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 27 نومبر 2021ء کو شہداد پور کابینہ
ڈویژن سعید آباد کے علاقہ کمیجا شاخ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور اسلامی بہنوں کو نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں رسالہ نیک اعمال کا
جائزہ بھی کروایا گیا۔
Dawateislami