دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 نومبر 2021ء کو جامشورو کابینہ جھرک ڈویژن کے علاقہ شیخ سومار میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت کابینہ نگران اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں نگران کابینہ اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات اور ٹیلی تھون کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہن ایک یونٹ جمع کروائے نیز اسلامی بہنوں نے علاقہ شیخ سومار میں دینی کاموں کو بڑھانے کی نیت بھی کی۔