
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 25 نومبر 2021 ء
کو میرپور خاص زون کی کھپرو کابینہ ڈویژن
دیوان کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش
50اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺسے
ہوا ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“کے موضوع پر بیان کیا نیز تصور مرشد کرواتے ہوئے نیک اعمال کا جائزہ لیا
گیا ۔ اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے رسالہ
نیک اعمال پر عمل کی نیت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 25 نومبر2021ء بروز جمعرات لاڑکانہ
کابینہ ڈویژن لاڑکانہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 87 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نفلی روزے رکھنے کا ذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
آخر میں نیک اعمال کے رسالے بھی تقسیم کئے گئے جس پر رسالہ حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں نے ہر ماہ
رسالہ جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے تحت گزشتہ دنوں بروز پير حیدرآباد کابینہ ڈویژن عثمان شاہ کے علاقے لیاقت کالونی میں
اسلامی بہن کی شادی کے حوالے سے محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے’’ سنت نکاح وصدقے کے فضائل ‘‘کے بارے ميں سنتوں
بھرا بیان کیا اور ٹيلى تھون کا بھی ذہن بنایا۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے تحت 23 نومبر 2021ء بروز منگل حیدرآباد زون بدین کابینہ ڈویژن
گولارچی کے علاقے کچی آبادی میں محفل نعت منعقد کی گئی جس میں مبلغۂ دعوت اسلامی
نے’’ علم دین کے فضائل‘‘ کے بارے ميں بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو 26
دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کرنے کا ذہن بنایا جس پر اسلامی بہنوں نے کورس کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔
٭دوسری جانب جامشورو کابینہ ڈویژن کوٹری کے علاقے نانگو لائن
میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھر ا بیان کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت 24نومبر 2021ء میر پور خاص زون کی جھڈو کابینہ کے ڈگری
ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کا جائزہ کرواتے ہوئےنفل روزے رکھنے
کا ذہن دیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں بروز ہفتہ حیدرآباد کابینہ ڈویژن پکا قلعہ کے علاقے کچا قلعہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ظاہر اور باطن کے موضوع پر سنتوں بھرا بيان کیا اور اسلامی بہنوں کو تقرری کے بارے میں سمجھایا
نیز ذيلى سطح پر تقرر ی مکمل کرنے کا ذہن بنايا اور ٹيلى تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں بروز اتوار حیدرآباد کابینہ کی ڈویژن
حالی روڈ کے علاقے چمن عطار میں محفل
نعت کا سلسلہ ہوا اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے صدقے کے فضائل اور اوليائے کرام کے بارے ميں
بیان کیا نیز دوران بیان اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ٹيلى تھون کے
حوالے سے ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پاکستان
سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا ا نعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں ) کے
تحت گزشتہ دنوں پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی
مشورے کا ا نعقاد ہوا جس میں ریجن سطح
شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
پاکستان
سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کے ماہانہ کارکردگی شیڈول کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انہیں پیشگی
کارکردگی شیڈول بنانے کا ذہن دیا اور شعبے سے متعلق اہم نکات بیان کئے۔ علاوہ ازیں شعبے کے
دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ
داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام ملتان ریجن احمد پور
شرقیہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں خانقاہ، مبارک پور،تیل والا اور اوچھ کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےوہاں موجود اسلامی بہنوں کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ ،گناہوں
سے بچتے ہوئے،حسنِ ظن رکھتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے
،مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنیں ) شروع
کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے کا ہدف دیا۔

دعوت اسلامی کی جانب سے 25 نومبر 2021ء کو ملتان
ریجن ، بھاولپور زون چشتیاں کابینہ میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ سخاوتِ مصطفٰی ﷺ‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل
نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پربعض اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹ جمع کروائے نیز بعض شخصیات خواتین نے اپنے
گھر ماہانہ اجتماع پاک رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں وا ہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی
الرحمن سوسائٹی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں )کے
تحت23نومبر2021ء کو فیصل آباد میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی شیڈول کا
جائزہ لیا۔اس کے علاوہ گھریلو صدقہ بکس
رکھنے پر اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت یکم دسمبر2021 ء بروز بدھ عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سکھر زون کی منور مسجد میں
مدنی مشورہ لیاجس میں خیر پور،جیک آباداور سکھر کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
تعداد بڑھانےاور محفل نعت کی کارکردگی تیار
کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے نیزمدنی مذاکرہ سننے کی اہمیت اور دیگر دینی
کاموں کے حوالے مدنی پھول دیئے۔ مزید علاقائی سطح پر روحانی علاج کا بستہ شروع کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے نیزنئی جگہ ہفتہ وار اجتماعات شروع کرنے اورگھر مدرسۃالمدینہ لگانے کے متعلق اہداف دیئے۔