
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنیں)کے
تحت23 نومبر 2021ء بروز بدھ بھلوال زون اور فتح شاہ ڈویژن میں مدنی مشوروں کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈویژن تا ریجن سطح تک کی شعبہ
ذمہ دار، ماہنامہ فیضان مدینہ آرڈر بکرز اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب
دلائی۔ اس کے علاوہ ماتحت
اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو وہاڑی زون میں زون سطح کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
وہاڑی، بُورے والا،کہروڑ پکہ اور مزید چند
شہروں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے والےسوالات کے جوابات دیئے گئے اور دینی کاموں پر مدنی پھول دیئے گئے۔ مزید ماتحتوں سے رابطوں
کو مضبوطی کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔اس کے علاوہ رسالہ کارکردگی بڑھانےاورسافٹ وئیر میں اس کی انٹری کرنے نیز اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ شروع کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانےپر ذہن سازی کی
گئی ۔
٭اس
کے علاوہ وہاڑی میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ہائی ایجوکیٹڈ اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ دینی حلقہ میں
مبلغہ ٔ دعوت اسلامی نے ’’ سخاوتِ
مصطفٰی ﷺ‘‘ سے متعلق بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو دینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے اور ٹیلی تھون مہم میں
حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان مرشد کے تحت 23نومبر 2021ء بروز منگل پاکستان کے شہرملتان میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ملتان
زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں پاکستان نگران اسلامی نے ’’ اسلاف کا
جذبہ قربانی ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اس کے
علاوہ ٹیلی تھون کارکردگی کا فالو اپ لیا ۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کی ملتان زون میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔پاکستان نگران
اسلامی بہن نے ’’ سرکار ﷺ کی اُمّت سے محبت‘‘کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
٭علاوہ
ازیں دعوتِ اسلامی کے تحت 24 نومبر2021ء بروز بدھ ملتان زون کی قاسم بیلا ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہو ا جس
میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز عاملات نیک اعمال بننےکا ذہن دیا۔
میمن سوسائٹی حیدرآباد کابینہ،
لیہ اور میر پور خاص زون میں مدنی مشوروں کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت گزشتہ دنوں میمن سوسائٹی حیدرآباد
کابینہ، لیہ اور میر پور خاص زون میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔ اس کے علاوہ کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی
بہنیں)
کے تحت حیدر آباد ریجن دادو ڈویژن اور ڈویژن بھان سعید آباد میں مدنی مشوروں کا
انعقاد ہوا جن میں کابینہ تا ذیلی سطح تک مدرسۃالمدینہ
ذمہ دار اور دوسری ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کاموں
کے حوالے سے کلام کیا اور ای- رسید پر تربیت کی نیز ٹیلی تھون کے عطیات کی معلومات
لی اور ٹیلی تھون کے عطیات کو مالیات میں
جلد جمع کروانے کا ذہن بھی دیا۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن فلجی اور سجاول کابینہ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 63 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں کو کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
بتائے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت گزشتہ دنوں دادو کابینہ ڈویژن میھڑ ،
حیدرآباد زون کی کابینہ مٹیاری، چوہڑ
جمالی شہدادپور کابینہ ڈویژن سكرنڈ، لیہ
زون اور آفندی ٹاؤن کے علاقہ فیضان مدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جن میں
تقریباً 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال
کا جائزہ کرنے، عاملات نیک اعمال بننےکا ذہن دیا ۔ مزید
نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کے علاقے ممتاز آباد اور مظفر
گڑھ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ریجن
تا ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں
سمیت مدرسات نے شرکت کی ۔
پاکستان
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے
کا انداز سمجھایااور پینڈنگ کاموں کا فولو اپ کیا۔ اس کے علاوہ ماہ دسمبر 2021ءمیں نئے مدارس کھولنے کے حوالے سے تقابلی جائزہ
کارکردگی بتائی نیز دینی کاموں میں اضافے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی
بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میانوالی زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکن ریجن، رکن زون، اراکین کابینہ و ڈویژن اور
بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ حب جاہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اورمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی
کاموں کےحوالے سے نکات بتائے۔ مزید تقرری مکمل کرنے پر کلام کیا نیز ماہانہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اورکارکردگی فارم
کے مطابق دینے کی ترغیب دلائی۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ
مکتبۃالمدینہ کے تحت22 نومبر 2021ء بروز پیر پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان اور شجاع آباد زون کا مدنی
مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا ریجن شعبہ ذمہ
دار، ماہنامہ فیضان مدینہ بکرز آرڈر اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ماہانہ کارکردگی شیڈول اور دیگر
دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس کے علاوہ ماتحت اسلامی بہنوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا ۔ آخر میں در پیش مسائل
کے حل پر نکات پیش کئے گئے۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 15نومبر تا 20 نومبر 2021ء کو
کراچی ایسٹ زون 1 اور ساؤتھ زون 2کی ناظرہ قراٰن کورس کی مدرسات کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جن میں 21 مدرسات نے شرکت کی ۔
کورسز ریجن ذمہ دار اور معاون مفتشہ اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ مدرسات کی تربیت کی جس میں مدنی قاعدہ ،حدر ،تفتیش ، تدویر، کے حوالے سے نکات بتائے اور تدریس میں آنے والے مسائل اور انکا حل بتایا اس کے علاوہ بھی دیگر مدنی پھول بتائے۔سیشن کے اختتام پر
اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات کے ساتھ ساتھ نیتیں اور اہداف بھی پیش کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب وروز (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 2میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون و کابینہ شب وروز کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شب و روز کی اہمیت کو اجاگر کر تے ہوئے سمجھایا
کہ خبر دینا یا لینا دعوت اسلامی کی نیک نامی کا ذریعہ ہے تمام شعبہ جات سے خبریں کس انداز سے لی جائے اس کے مدنی پھول
سمجھائے اور خبر بنانے کا طریقہ کار بتاتے
ہوئے ہاتھوں ہاتھ ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا آسان طریقہ کار بھی سمجھایا جس
پر اسلامی بہنوں نے کارکردگی فارم پُر
کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد
ہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کورسز
کے بارے میں بتایا اور شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا نیز ٹیلی تھون
کے لئے کوشش تیز کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے ذریعے
ہونے والے دینی کاموں کی جھلکیاں

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء کو رحیم یار خان زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ اور فیضان
آن لائن اکیڈمی کی ناظمہ و ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی
مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدرسۃ
المدینہ (اسلامی
بہنیں)
اور گھر مدرسۃ المدینہ کے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات دیئے
، اس کے ساتھ ساتھ شارٹ کورسز کروانے کے متعلق اہداف دیئے۔
٭ دوسری
جانب دعوت اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں نگران عالمی مجلسِ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے رحیم یارخان زون کی ریجن تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے
جوابات دیئے اور اس کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے نیز ٹیلی تھون یونٹ کی کارکردگی بڑھانے پر کلام ہوا۔
٭ اسی طرح پنجاب کے شہر خانپور کی اسلامی بہنوں کے ساتھ عالمی مجلسِ مشاورت
کی نگران اسلامی بہن نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں
شرکت کی اور گھر گھر جاکر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔