دعوتِ اسلامی کی جانب سے 20 ،21نومبر2021ء  کو ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران و ملک مشاورت سمیت شعبہ جامعۃ المدینہ کی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا اور جامعۃ المدینہ کی اسلامی بہنوں کو شعبہ رابطہ کے تحت محفلِ نعت منعقد کرنے کا ہدف دیا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مضامین کے لئے اپنا وقت دینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ  اسلامی کےتحت 19 نومبر2021ء کو ملتان زون میں قائم دارالسنّہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں دارالسنّہ کے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دارالسنّہ کے انتظامی معاملات سے متعلق بات چیت کی اور دارالسنّہ میں مزید داخلے بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021 ء کو کراچی  ایسٹ زون 2 میں ماہا نہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون مشاورت تا ڈویژن سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول دیئے۔ٹیلی تھون کرنےاور تقرری مکمل کرنے کے متعلق اہداف دیئے نیز شیڈول اور کارکردگی وقت پر جمع کرنے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ ماتحت کا شیڈول چیک کرنےکے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18نومبر2021ء بروز جمعرات کراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہر کابینہ ڈویژن پرفیوم چوک، جوہر چورنگی اور بھینس کالونی میں  سیکھنےسیکھانےکے ماہانہ حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دینی حلقوں میں شجرہ شریف اور فقہ میں مریض کی نماز کا طریقہ اور سجدہ سہو کا طریقہ کار سیکھایا گیا۔ اس کے بعد بذریعہ آڈیو لنک نگران شوریٰ کا سنتوں بھرا بیان’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہوناچاہیے‘‘ سنایا گیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے آنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں)  کے تحت 19 نومبر 2021ء کو لیاقت آباد کابینہ کی 2 ڈویژنز شیش محل اور عزیز آباد کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہواجن میں تقریباً180 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے نیز اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا عطا کردہ نیک اعمال کا رسالہ سمجھایا اور روزانہ اس کے ذریعےاپنے اعمال کا جائزہ کرنے اور انگریزی ماہ کی یکم تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ نفلی روزوں کے فضائل بتا کر نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

٭اسی طرح شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء بروز ہفتہ گلستان جوہر کابینہ کے علاقے بختاور کالونی کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کوپُر کرنے اور عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

٭ دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ دنوں صدر کابینہ میں 6 مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 175 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اس کے بعد ماہ ربیع الآخر کی نسبت سے منقبتِ غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ پڑھی گئی اور اسلامی بہنوں میں نیک اعمال کے رسائل بھی تقسیم ہوئے جس پر اسلامی بہنوں نے نیک اعمال پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام20نومبر 2021ء بروز ہفتہ اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار کراچی میں ایک اسکول ٹیچر کے گھر پر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں ان کے گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’سنت نکاح‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا کیا اور مدنی چینل دیکھنے،313بار درود پا ک پڑھنےنیز اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس پر ٹیچر اور دیگر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل  و مکتبۃ المدینہ ) اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ءبروز پیر کراچی ساؤتھ زون2 میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت و کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے اور رسالہ کارکردگی کی انٹری کے حوالے سے نکات سمجھائے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں)کے زیرِ اہتمام 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہو اجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر مقامی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے صدقے کے فضائل اور دعوت اسلامی کی کاوشوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 20 نومبر2021 ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 ڈویژن گلشن ضیاء کے علاقے الطاف نگر میں ایک سلائی سینٹر میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نماز کی شرائط سکھائیں جس میں تقریبا 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور علم دین سیکھنے کے شوق کا اظہار بھی کیا۔ آخر میں تقسیم رسائل بھی کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ كفن دفن(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021 ءبروز ہفتہ کراچی بن قاسم زون میر پور ساکرو کابینہ ڈویژن گھارو میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی 9 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے اور میت کو غسل دینے کاطریقہ بتایا نیز ٹیسٹ کی تیاری کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کا نصاب بھی بتایا گیا۔ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے اور اس شعبہ کے تحت دینی كام کرنےکی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام20 نومبر 2021ء  کو کراچی ساؤتھ زون 2میں سہ ماہی مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’شمائلِ مصطفی ٰﷺ‘‘ کورس کا فالواپ لیا اور جن علاقوں میں یہ کورس نہیں ہوا وہاں شمائل مصطفیٰ کورس کروانے کا ہدف دیا۔ مزید ماہ نومبر 2021ء میں پوری زون میں احکام وراثت کورس کروانے کا ہدف دیا۔ اس کے علاوہ کارکردگیاں جمع کروانے کے نظام کو مضبوط بنانے پر مدنی پھول دیئے۔ آخر میں آئندہ ماہ کےلئے متفرق کورسز میں نماز اور طہارت کورس کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام21 نومبر2021ء بروز اتواردرجہ ثالثہ کی طالبات کے درمیان دینی کام کورس کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں اورنگی ٹاؤن کابینہ کے جامعۃالمدینہ گرلز فیضانِ اصطارِ مدینہ میں 3جامعات(گلزارِ عطار، اصطارِ مدینہ، انوارِ طیبہ) کی طالبات جبکہ بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے جامعۃالمدینہ صراطُ الجنان میں 5 جامعات(عشقِ عطار، صراط الجنان، فیضانِ غزالی، صدرالشریعہ اور فیضانِ محمدی) کی طالبات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مبلغات دعوت اسلامی نے دینی کام کرنے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول دیئےاس کے علاوہ زون مشاورت شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دونوں مقامات پر دینی کام کورس میں شریک طالبات کو کورس کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بالخصوص طالبات کے 83نیک اعمال کے رسالے کے مطابق عمل کرنے کی ترغیب دی۔ مزید تہجد، اشراق، چاشت اور اوابین چاروں نفل نمازوں کا پابند بننے پر ذہن سازی کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 20 نومبر2021ء بروز ہفتہ کراچی بن قاسم زون ٹھٹھہ کابینہ ڈویژن گھارو میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی تا زون سطح تک کی 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو بروقت شیڈول دینے کا ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پنک بکس کی رجسٹریشن کے حوالے سے کلام کیا نیز پنک باکسز کی کارکردگی کے حوالے سے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔