دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام 20 نومبر 2021 ء کوکراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ ڈویژن ناگن چورنگی کراچی میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں 60 عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’سیرتِ مصطفیٰ ﷺ ‘‘کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ تین یونٹس جمع ہوئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں) کے تحت 22 نومبر 2021 ءکوکراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی کابینہ ڈویژن الفتح کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیاجس میں تقریباً180اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اپنا جائزہ کرنے کے حوالے سے قراٰنی آیات واحادیث رسول ﷺ و بزرگان دین کے اقوال بتائے نیز رسالہ نیک اعمال سے اپنا جائزہ کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کو ایصال ثواب بھی کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 21 نومبر  2021ء بروز اتوار کو شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورتوں اور رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے پاکستان بھر کی جامعۃ المدینہ میں پڑھنے والی طالبات کا 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا جائزہ لیا مزید طالبات کو درس نظامی کے ساتھ دعوت اسلامی کے دینی کام لینے کےحوالے سے نکات بتائے۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان سطح شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کی ملک و ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہنامہ خواتین میں شائع ہونے والے مضامین تحریر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر معلمات نے ہر ماہ ایک ایک مضمون تیار کرکے دینے کی نیت کی اور طالبات سے بھی مضامین لکھوانے کا ہدف لیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 20 اور 21 نومبر 2021ء بروز ہفتہ و اتوار  ملتان شریف کی گلگشت کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان بھر کی ریجن نگران اور پاک سطح کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ریجن و پاکستان شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا بذریعۂ سلائیڈز جائزہ لیا کمزوری پر توجہ دلائی اور اضافہ پر حوصلہ افزائی کی۔ مزید دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اہداف یئےنیز ٹیلی تھون کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے 30 نومبر2021ء تک وصول ہونے والے یونٹس کی کارکردگی جمع کروانے کا ہدف دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر 2021ء  کو مدینۃ الاولیاء ملتان  ممتاز آباد  میں مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ،دارالمدینہ  اور فیضان آن لائن اکیڈمی  کی  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی  بہنوں کو مدرسۃ المدینہ گرلز اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کےحوالے سےتربیتی نکات بتائے۔مزیدفیضان آن لائن اکیڈمی، جامعۃ المدینہ، شعبہ شارٹ  کورسز اور دارالمدینہ  سے متعلق مدنی پھول دیئے۔ آخرمیں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف دیئے ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کی جانب سے 18 نومبر 2021ء کو مدینۃ الاولیاء ملتان  میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن و کابینہ سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے اور شعبہ دارالسنّہ، اصلاحِ اعمال نیز مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کی تقرریاں مکمل کرنے   کے متعلق اہداف دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کے تحت 21 نومبر2021ء کو حافظ آباد ڈویژن محلہ شير پورہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بيان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 21 نومبر 2021ء کو پہاڑ پور ڈویژن میں ایک نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ صورتِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع سنتوں بھرا پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئےٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونيشن جمع کروائے اس کے ساتھ ہی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بنایا گيا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 21 نومبر2021ء  کو لاہور ریجن ڈیرہ اسماعیل خان زون زون نگران اسلامی بہن نے ڈيرہ اسماعیل خان کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کمزورياں دور کرنے اور 8 دينی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی نیز تقررياں پوری کرنے اور عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ (اسلامی بہنیں)کے تحت21 نومبر 2021ء کو مظفرآباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو کرنے حوالے سے نکات بتائے اور کابینہ سطح تک کی تقرریاں مکمل کرنےکا ذہن دیا نیز ہر ماہ فی کابینہ 1 بستے کا اضافہ کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر ہتمام 15 نومبر 2021ء کو بن قاسم زون شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم مدرسہ فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون تا علاقہ سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ماتحتوں کی خبر گیری‘‘ کرنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے علاوہ مدارس المدینہ میں اضافہ کرنے،وقت کی پابندی کرنے اور مدارس میں جائزوں کا نظام مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن میں ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام زون مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کی طالبات کے لئے شروع ہونے والے دینی کام کورس پر کلام کیا۔ ا س کے علاوہ کابینہ کے شیڈول چیک کرنے اور غیر فعال کو فعال کرنے پر توجہ دلائی۔ مزید مدنی مشوروں کے نظام کو مضبوط بنانے کا ہدف دیا اس کے علاوہ شعبے پر تقرری مکمل کرنے پر اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 18 نومبر 2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 طارق روڈ اور ڈالمیا میں ماہانہ سیکھنے  سکھانے کے حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں163 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن بہادر آباد میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار اور دوسری جگہ زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔ زون نگران اسلامی بہن نے ’’انفرادی کوشش ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نرمی ،شفقت اپنانے پر ذہن دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوسکیں۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون مہم کو بڑھانے کےلئے مزید کوشش کرنے اور اہداف ڈبل کرنے کی ترغیب دلائی ۔