تبلیغ
دین اسلام میں اَمَر بِالْمَعْروف و نہی عنِ
المُنْکَریعنی
نیکی کی دعوت کو عام کرنا اور برائی سے روکناایک بڑا منصب ہے۔ رب تبارک و تعالیٰ
نے بھی ان کاموں کو کرنے کا قرآن مجید میں
حکم ارشاد فرمایا ہے اور اسی مقصد کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ
نے
حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء و رسولوں
کومبعوث فرمایا ہے۔آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بھی لوگوں کو بھلائی کی طرف بلاتے اور برائی سے
روکتے تھے۔ اس کے علاوہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے اصحاب علیہم الرضوان کو بھی نیکی کی دینے اور برائی سے روکنے کا ذہن
دیتے رہے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عشق نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں غوطہ زن ہوکر اپنی ساری زندگی انہی کاموں میں وقف کر رکھی تھی۔ اس کے علاوہ
دنیا میں جتنے بھی اللہ کے نیک بندے آئے انہوں نے بھی اپنی زندگی میں لوگوں کو بھلائی کی طرف آنے اور برائی سے رُکنے
کا درس دیا۔
عاشقان
رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کا مدنی مقصد بھی یہی ہے کی ”مجھے اپنی اور
ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“۔ اس مقصد کے تحت دعوت اسلامی دنیا
بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے اور مسلمانوں کے دلوں میں گناہوں سے نفرت
پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
بانی
دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مختلف ذریعے سے عاشقان رسول کو نیکی دعوت
دیتے رہتے ہیں جن میں سے ایک ذریعہ ہفتہ وار رسالہ بھی ہے۔ اس ہفتے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا رب
الْمصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھ یا سُن
لے، اُسے علم و تقویٰ کا پیکر بنا اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
دین
ِاسلام نے جہاں مردوں کے لئے زندگی گزارنے کے اصول بتائے ہیں۔ ویسے ہی عورتوں کے لئے بھی
رہنما اصول قائم کر رکھے ہیں۔ دعوت اسلامی
کے دینی ماحول میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی بھی دینی و
معاشرتی تربیت کی جاتی ہے۔
اس
ہفتے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقان رسول کو رسالہ ”امیر اہلسنت سے عورتوں کے بارے میں سوالات“پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنےوالوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعا ئےجانشین امیر اہلسنت
یا
اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” امیر
اہلسنت سے عورتوں کے بارے میں سوالات “ پڑھ یاسُن لے، اُسے اپنے گھر کی
خواتین کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے دینی احکامات پر عمل کروانے کی توفیق عطا
فرما۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتم ِالنَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
حضور
نبی کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے صحابہ
کرام عَلَیْہِمُ
الرِّضْوَان سے
ارشاد فرمایا:’’جانتے ہو مسلمان کون ہے؟‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔‘‘ تو ارشاد فرمایا: ’’مسلمان وہ
ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’مومن کون ہے؟‘‘ارشاد فرمایا:
’’مومن وہ ہے کہ جس سے دوسرے مومن اپنی جانوں اور مالوں کو محفوظ سمجھیں۔‘‘ (نجات
دلانے والے اعمال کی معلومات،صفحہ۲۹۳)
فرمانِ
مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: جس نے
کسی مسلمان کی ”پَردہ پوشی“ کی اللہ عَزَّوَجَلَّ دنیا و آخرت میں اس کی ”پَردہ پوشی“
فرمائے گا۔ (مسلم،
ص 1110، حدیث: 2699، ملتقطاً)
اس
ہفتے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقان رسول کو باطنی بیماری ”غیبت “ اور مسلمانوں کے عیب کو تلاش کرنے سے بچانے
کے لئے رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھ یا سن
لے، اُسے اپنی زبان درست استعمال کرنے کی توفیق عطا فرماکر جنت الفردوس میں اپنے
پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن ﷺ
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
دنیا
بھر میں چار فقہی مسلک پر عمل کرنے والے مسلمان موجود ہیں۔ جن میں سے ایک فقہی
مسلک ”حنبلی“ بھی ہے۔ حنبلی مسلک کے امام ”امام حمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ“ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ فقیہہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت بڑے محدث بھی تھے۔ ”مسند احمد“ آپ کا سب سے مشہور مجموعۂ
احادیث ہے۔ آپ کے پیروکار میں بڑے بڑے اولیاء اور علمائے اکابرین گزرے ہیں جن میں
سے ایک نام ”امام الاولیاء، سرکار غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ“ بھی ہیں۔
اس
ہفتے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو امام عزیمت امام احمد بن حنبل
رحمۃ اللہ علیہ کی
سیرت سے آراستہ کرنے کے لئے رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربُّ
المصطفٰے!( عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) جو کوئی 17
صفحات کا رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل“ پڑھ یا سُن لے اُسے بُرے خاتمے سے بچانا، مدینے میں
محبوب کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جلوُوں
میں شہادت کی موت نصیب فرمانا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ
النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
واَحْسَنُ مِنْکَ لَمْ تَرَ قَطُّ
عَیْنِی٭ وَ اجْمَلُ مِنْکَ لَمْ تَلِدِ النِّسَاء
خَلَقْتَ مُبَرَّاً مِّنْ کُلِّ عَیْب٭ کَاَنَّکَ قَدْ خَلَقْتَ کَمَا
تَشَاء
خالق
رب العزت عَزَّوَجَلَّ نے اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ساری کائنات میں سب سے حسین و جمیل اور ہر
عیب سےپاک بنایاہے۔ حسن و جمال مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایسا تھا کہ کوئی کہتا ہے ، چہرہ مبارک چاند
جیساہے، تو کوئی کہتا ہےرُخِ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھیں،تو کوئی کہتا ہے آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سے بڑھ کر ”خوبصورت“ دنیا میں آیا ہی نہیں۔
عاشقان رسول میں حسن و جمال مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کو بیان کرنے کے لئے امیر اہلسنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے رسالہ ”حُسن
و جَمالِ مصطفٰےﷺ“ پڑھنے / سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
ربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ”حُسن
و جَمالِ مصطفٰےﷺ“ کے17 صفحات کا
پڑھ یا سُن لے اُسے مرتے وقت اپنے پیارے پیارے حسین و جمیل آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّمکا
جلوہ دکھا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
دینِ
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات اور دستورِ زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام
شعبوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی ہے۔ شریعت مطہرہ کے مطابق زندگی گزارنے کےلئے امام
الانبیاء صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی پیروی ضروری ہے۔ بانی اسلام نبی آخر
الزماں صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عبادت،
معاملات، تجارت، سیاست، عدالت و قیادت الغرض ہر ہر ادا زندگی گزارنے کے سنہری اصول
ہیں۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی سارے عالم کے لئے عملی نمونہ ہے۔
ہمارے
بزرگان دین نے بھی حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزاری
اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کیا اور مقام بلندی تک پہنچ گئے کیونکہ
سنت پر عمل قربِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاذریعہ اور دعویٰ محبت کی دلیل ہے۔ دعوت اسلامی
کے دینی ماحول میں بھی عاشقان رسول کو سنت رسول صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق
زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔
مزید
ترغیب دلانے کےلئے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس
ہفتے عاشقان رسول کو رسالہ ”98سنتیں اور آداب“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”98 سنتیں
اور آداب“ پڑھ یا سُن لے، اُسے
سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا اور اُسے اور اُس کی آنے والی نسلوں کو بھی سچا
عاشقِ رسول بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
اعلیٰ
حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ انیسویں
صدی عیسوی کے بہت بڑے عالم، محدث، مفکر، فقیہ اور مجدد تھے۔ دنیائے اہلسنت کی
عالمگیر تحریک دعوت اسلامی بھی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا فیضان ہے۔ دعوت اسلامی کے
دینی ماحول میں عاشقان رسول کو بھی اُن سے دل وجان سے محبت کرنےاور ان کی تعلیمات
پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔ بانی دعوت اسلامی ، شیخ طریقت امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے
شیدائی ہیں۔
امیر
اہلسنت
، امام اہلسنت سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت،
مجددین و ملت، حضرت علامہ مولانا الحاج الحافظ القاری شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن میرے آئیڈیل ہیں، مجھے اعلیٰ حضرت علیہ رب العزت سے اس لئے پیار ہے کہ وہ عاشق رسول، ولی اللہ،
بہت بڑے عالم، مفتی اسلام اور صوفی بزرگ تھے۔
امیر
اہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے
کس قدر محبت فرماتے ہیں اور آپ کے دل میں
اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ کی کتنی
اہمیت ہے، اِس کو عاشقان رسول کے دلوں میں اُجاگر کرنے کے لئے جانشین امیر اہلسنت،
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اس ہفتے رسالہ ”اعلیٰ حضرت اور امیر اہلسنت“ پڑھنے /
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائےجانشین
امیر اہلسنت
یااللہ
پاک! جو کائی 17 صفحات کا رسالہ ”اعلیٰ حضرت اور امیر اہلسنت“ پڑھ یا سُن
لے اُسے اپنے ولی کامل اعلیٰ حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے فیضانِ رضا سے مالا
مال فرماکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کو موقع مناسبت سے ہر ہفتے پابندی سے رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلارہے ہیں
تاکہ ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن ان رسالوں کو پڑھ کردینی معلومات حاصل کرے
اور اپنی روز مرہ کی زندگی بہتر طریقے سے گزارنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بہترین انسان بن سکے۔
اسی
سلسلے میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو رسالہ ”بابا جی اور
گھر کے جھگڑے“ پڑھنے/ سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا
ربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ پڑھ
یا سن لے اُسے ایمان اور عافیت کے ساتھ سبز سبز گنبد کے زیرِ سایہ جلوۂ محبوب میں
شہادت عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
دینِ
اسلام جہاں
بڑوں کے لئے مشعل راہ ہے وہاں بچوں کے لئے بھی نصیحت و تربیت کا ذریعہ ہے۔ آقا کریم ﷺ بڑوں کی تربیت کرنےکے ساتھ ساتھ بچوں پر بھی شفقت فرماتے ہیں۔ دین
اسلام نے جہاں والدین کے حقوق بیان کئے ہیں وہاں والدین پر اولاد کے حقوق کو بھی بیان فرمایا ہے، جس طرح اولاد پر ماں باپ
کی عزت و تکریم ضروری ہے ویسے ہی ماں باپ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کی
اچھے طریقے سے پرورش کریں اور جس طرح ممکن
ہو اس میں کوتاہی نہ کریں۔
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بچوں کی تربیت اور دیگر امور کے حوالے
سے اس ہفتے رسالہ ”امیر
اہلسنت سے بچوں کے بارے میں سوالات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور
رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
کریم جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے بچوں کے بارے میں سوالات“
پڑھ یا سن لے اسے دین و دنیا کی برکات سے مالا مال فرماکر دینی مسائل پر عمل کرنے
کی توفیق عطا فرما اور اسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین
صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی نوجوانوں میں عشق رسول کو بیدار کرنے، دینی تعلیم
سے آراستہ کرنے اور ان کی اصلاح کرتے ہوئے
ان کے دلوں میں گناہوں کی نفرت پیدا کرنے کے لئے رات دن کوشاں رہتی ہے جبکہ مبلغین دعوت اسلامی اپنے بیانات
میں اُن اولیائے کرام رحمہم اللہ المبین کے واقعات بھی بیان کرتے رہتے ہیں جنہوں نے اپنی جوانی عبادات میں گزاری ،
اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد کے واقعات بھی
بیان کئے جاتے ہیں جو اپنی جوانی کی حالت میں گناہ سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زندگی
گزارنے لگے۔
نوجوانوں
میں مزید انفرادی کوشش کرنے اور ان کی اصلاح کے لئے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے رسالہ ”نوجوان کی توبہ“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یارب
المصطفٰے ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نوجوان کی توبہ“ پڑھ یا سُن لے، اُسے اپنا اور اپنے پیارے پیارے آخری نبی کا
فرماں بردار بناکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتم ِالنَّبِیِّین
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
2ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کا یومِ تاسیس
گزرا ہے جس میں دعوت اسلامی کو بنے چالیس سال مکمل ہوگئے۔
اسی
مناسبت سے نیکی کی دعوت کو دنیا بھر میں عام کرنے والی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی
کی پہچان کروانے کے لئے امیر اہلِ سنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو اس
ہفتے رسالہ ”دعوت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب
دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی رسالہ ”دعوتِ اسلامی کے بارے میں دلچسپ
معلومات “ کے 51 صفحات پڑھ یا سن لے اُسے دینِ اسلام کی خدمت کا سچا درد
دے اور اس کی بےحساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
ماہ
محرم الحرام اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس مہینے میں جہاں بہت سے
واقعات رونما ہوئے وہیں اس مہینے میں واقعہ کربلا بھی پیش آیا جس میں آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے گھروالوں نے اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کیں۔
واقعہ کربلا میں دیگر سادات کرام کے ساتھ
ساتھ جگر گوشۂ بتول، سردار نوجوانان جنت، نواسۂ رسول سیدنا امام عالی مقام امام
حسین رضی
اللہ تعالٰی عنہ بھی شہید کئے گئے۔
اسی
مناسبت سے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو رسالہ ”امام حسین کے واقعات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب
دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امام حسین
کے واقعات“ پڑھ یا سُن لے، اُسے حضرت امام حسین کی مبارک سیرت پر چلنے
کی توفیق عطا کر اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں