مسلمانوں کے لئے جہاں ضروریات زندگی کے متعلق علم دین سیکھنا بہت ضروری ہے۔ ویسے ہی آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور آپ کے حقیقی جانثاران صحابۂ کرام کی سیرت سے آشنا ہونا بھی بہت اہم کا حامل ہے تاکہ ہمیں اندازہ ہو کہ ہمارے اسلاف نے دین اسلام کی سربلندی اور تبلیغ دین کے لئے کیا کیا تکلیفیں برداشت کیں اور کن کن آزمائشوں کا سامنا کیا ہے، ساتھ ساتھ صحابہ کرام کی سیرت کا مطالعہ کرنے کا مقصد یہ بھی ہو تا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کس قدر حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کرتے تھے اور اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے کس طرح عبادت کرتے اورمخلوق خدا کی خدمت کرتے تھے۔

صحابہ کرام علیہمُ الرّضوان کی فہرست میں ایک بہت بڑا نام حضرت سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہُ عنہما کا بھی ہے۔امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطاری قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کو ان کی سیرت سے بہرہ مند کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”فیضان حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہُ عنہماپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” فیضان حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہُ عنہما پڑھ یا سن لےاُسے سجدوں کی لذتیں نصیب فرمااور بے حساب بخشش سے مشرف فرما۔اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبی آخری الزمان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ذریعے ہم تک پہنچایا۔ جان عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دین اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے لوگوں کو مہد سے لحد تک زندگی کے ہر لمحے گزارنے کے اصول بتائے ہیں نہ صرف بتائے بلکہ عملی طور پر کرکے بھی دکھایا ہے۔ بندہ کامل مسلمان اُسی وقت ہوتا ہے جب وہ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت و سنت پر عمل پیرا ہوجائے اور اسی میں ہی فلاح و کامرانی ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہُ عنہم بھی اپنے جان و دل سے سنت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنانے کی کوشش کرتے اور آقاکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے اپنی بے پناہ محبت کا ثبوت دیتے تھے۔

فرمان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:

مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَـقَدْ اَحَبَّنِیْ وَ مَنْ اَحَبَّنِیْ کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃِ جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی، اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی، وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مشکوۃ المصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵)

بانی دعوت اسلامی شیخ طریقت رہبر شریعت، حامیٔ سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اپنی زندگی سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارتے اور اپنے مریدین اور چاہنے والوں کو بھی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب ارشاد فرماتے رہتے ہیں، آپ نے مزید ترغیب دلانے کے لئے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے رسالہ ”کھانے کی پانچ سنتیں“ پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کھانے کی پانچ سنتیں“ پڑھ یا سن لے اُسے کھانے، پینے، سونے، جاگنے وغیرہ ہرکام سنت کے مطابق کرنے کی توفیق دے اور اُس کو مرتے وقت اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت نصیب فرماکر بے حساب بخش دے۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


نکاح حضرت سیّدنا آدم علٰی نَبِیِّنَا وعلیہ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام سے شروع ہونے والی عظیم عبادت، نسلِ انسانی کے وجود میں آنے اور باقی رہنے کا ذریعہ اور صالحین و عابدین علیہ رحمۃ اللہ المُبِین کی پیدائش کا سبب ہے۔ نکاح اگر شریعت کے مطابق کیا جائے تو شرم و حیا کے حُصُول کے ساتھ ساتھ فراخ دستی اور خوشحالی کا سبب بھی ہے کہ حدیثِ پاک میں ہے:اِلْتَمِسُوا الرِّزْقَ بِالنِّكَاحِ یعنی نکاح (شادی) کے ذریعے رزق تلاش کرو۔(جامع صغیر،ص98،حدیث: 1567)

حضرت علامہ عبدالرءُوف مناوی علیہ رحمۃ اللہ الہادِی اس کی شرح میں فرماتے ہیں:جب شادی کی نیت اچھی ہو تو یہ نکاح برکت اور رزق میں وُسعَت کا سبب بنتا ہے۔(فیض القدیر،ج 2،ص198،تحت الحدیث:1567)

فی زمانہ شادیوں میں لاکھوں لاکھ روپے خرچ کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، مَعَاذَ اللہ لوگ اس کے لئے سُودی قرضہ لینے سے بھی نہیں شرماتے، لاکھوں روپے قرض لے کر شادی تو ہوجاتی ہے مگر دولہا بےچارہ سالہا سال قرض ہی اُتارتا رہتا ہے۔ چنانچہ نبیِّ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: بڑی برکت والا نکاح وہ ہے جس میں بوجھ کم ہو۔ (مسند احمد، ج9،ص365، حدیث:24583)

حکیم الامّت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ المنَّان اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں: یعنی جس نکاح میں فریقین کا خرچ کم کرایا جائے، مہر بھی معمولی ہو، جہیز بھاری نہ ہو، کوئی جانب مقروض نہ ہوجائے، کسی طرف سے شرط سخت نہ ہو، اﷲ عَزَّوَجَلَّ کے تَوَکُّل پر لڑکی دی جائے وہ نکاح بڑا ہی بابرکت ہے ایسی شادی خانہ آبادی ہے، آج ہم حرام رسموں، بے ہودہ رواجوں کی وجہ سے شادی کو خانہ بربادی بلکہ خانہا (یعنی بہت سارے گھروں کے لئے باعثِ) بربادی بنالیتے ہیں ۔(مراٰۃ المناجیح،ج5،ص11)

شادی میں غیر شرعی رسمِ و رواج کو ختم کرنے اور شادی کو مزید آسان سے آسان بنانے کے لئے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے رسالہ ”امیر اہلسنت سے شادی کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعا ئےجانشین امیراہلسنت

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سن لے، اُسے نکاح کی سنت شریعت کے مطابق ادا کرنے، غیر شرعی رسم و رواج سے بچاکر اپنے اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمین بجاہِ خاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوْا وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًاؕ-اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُؕ-وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ رَّحِیْمٌ(۱۲) (سورہ حجرات، آیت 18)

اے ایمان والو! بہت زیادہ گمان کرنے سے بچو بیشک کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے اور (پوشیدہ باتوں کی) جستجو نہ کرو اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو کیا تم میں کوئی پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے تو یہ تمہیں ناپسند ہوگا اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا، مہربان ہے۔ (ترجمہ کنزالعرفان)

لوگوں کے عیبوں کو اچھالنا اور عام کرنا مذموم (یعنی بُرا) کام ہے،رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: جو اپنے مسلمان بھائی کے عیب تلاش کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے عیب کھول دے گا اور جس کے عیب اللہ عَزَّوَجَلَّ ظاہر کرے وہ مکان میں ہوتے ہوئے بھی ذلیل و رسوا ہوجائے گا۔(ترمذی،ج 3،ص416، حدیث: 2039)

حکیم الاُمّت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں: یہ قانونِ قدرت ہے کہ جو کسی کو بِلا وجہ بَدنام کرے گا قدرت اسے بَدنام کر دے گی۔(مراٰۃ المناجیح،ج6،ص618)

عاشقان رسول کو لوگوں کے عیب چھپانے کی ترغیب دلانے کے لئے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس ہفتے رسالہ ”عیب چھپاؤ جنت پاؤ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی21 صفحات کا رسالہ ” عیب چھپاؤ جنت پاؤ “ پڑھ یا سن لے اُسے لوگ کے عیب چھپانےوالا بنا، دنیا وآخرت میں اُس کی عیب پوشی فرما اور بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


حسن سلوک ایک ایسا ملکہ ہے جس انسان کے اندر یہ وصف ہوتا ہے وہ لوگوں کے دلوں میں اپنا نمایاں مقام بنالیتا ہے۔ دین اسلام بھی بھائی چارگی کو بڑھانےاور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے آپس میں حسن سلوک کرنے کا درس دیتا ہے۔حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حیات ظاہری ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّماپنے تو اپنے بیگانے کے ساتھ بھی حسن سلوک کا انداز اختیار کرتے تھے۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حسن سلوک کو دیکھ کر کتنے ہی غیر مسلموں نے اسلام کے دامن کو تھام لیا۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی وفات کے بعد ہمارے اکابرین نے اس کو اپنی زندگی کے ساتھ جوڑے رکھا اور مسلمانوں کو بھی حسن سلوک کا درس دیتے رہیں۔

ہمارے اکابرین میں ایک بہت بڑا نام امام المجتہدین، امام اعظم ابو حنیفہ حضرت سیدنا نعمان بن ثابت رضی اللہُ عنہ کا بھی ہے۔ آپ رضی اللہُ عنہ بلند مقام رکھنے کے باوجود لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آتے تھے۔

امام اعظم رضی اللہُ عنہ کے حسن سلوک سے لوگوں کو آشنا کرنے کے لئے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے رسالہ ”امام ابو حنیفہ کا حسنِ سلوک“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امام ابو حنیفہ کا حسنِ سلوک“ پڑھ یا سن لے اُسے امامِ اعظم ابو حنیفہ کے صدقے ہمیشہ زبان کا درست استعمال کرنے اور غیبت و چغلی سے بچنے کی توفیق عطا فرما اور بے حساب بخش دے۔ اٰمین بجاہِ خاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


تبلیغ دین اسلام میں  اَمَر بِالْمَعْروف و نہی عنِ المُنْکَریعنی نیکی کی دعوت کو عام کرنا اور برائی سے روکناایک بڑا منصب ہے۔ رب تبارک و تعالیٰ نے بھی ان کاموں کو کرنے کا قرآن مجید میں حکم ارشاد فرمایا ہے اور اسی مقصد کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء و رسولوں کومبعوث فرمایا ہے۔آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بھی لوگوں کو بھلائی کی طرف بلاتے اور برائی سے روکتے تھے۔ اس کے علاوہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے اصحاب علیہم الرضوان کو بھی نیکی کی دینے اور برائی سے روکنے کا ذہن دیتے رہے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عشق نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں غوطہ زن ہوکر اپنی ساری زندگی انہی کاموں میں وقف کر رکھی تھی۔ اس کے علاوہ دنیا میں جتنے بھی اللہ کے نیک بندے آئے انہوں نے بھی اپنی زندگی میں لوگوں کو بھلائی کی طرف آنے اور برائی سے رُکنے کا درس دیا۔

عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کا مدنی مقصد بھی یہی ہے کی ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“۔ اس مقصد کے تحت دعوت اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے اور مسلمانوں کے دلوں میں گناہوں سے نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مختلف ذریعے سے عاشقان رسول کو نیکی دعوت دیتے رہتے ہیں جن میں سے ایک ذریعہ ہفتہ وار رسالہ بھی ہے۔ اس ہفتے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا رب الْمصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھ یا سُن لے، اُسے علم و تقویٰ کا پیکر بنا اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


دین ِاسلام نے جہاں مردوں کے لئے زندگی گزارنے کے اصول بتائے ہیں۔ ویسے ہی عورتوں کے لئے بھی رہنما اصول قائم کر رکھے ہیں۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی بھی دینی و معاشرتی تربیت کی جاتی ہے۔

اس ہفتے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقان رسول کو رسالہ ”امیر اہلسنت سے عورتوں کے بارے میں سوالات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنےوالوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعا ئےجانشین امیر اہلسنت

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” امیر اہلسنت سے عورتوں کے بارے میں سوالات “ پڑھ یاسُن لے، اُسے اپنے گھر کی خواتین کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے دینی احکامات پر عمل کروانے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم ِالنَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے ارشاد فرمایا:’’جانتے ہو مسلمان کون ہے؟‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔‘‘ تو ارشاد فرمایا: ’’مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’مومن کون ہے؟‘‘ارشاد فرمایا: ’’مومن وہ ہے کہ جس سے دوسرے مومن اپنی جانوں اور مالوں کو محفوظ سمجھیں۔‘‘ (نجات دلانے والے اعمال کی معلومات،صفحہ۲۹۳)

فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: جس نے کسی مسلمان کی ”پَردہ پوشی“ کی اللہ عَزَّوَجَلَّ دنیا و آخرت میں اس کی ”پَردہ پوشی“ فرمائے گا۔ (مسلم، ص 1110، حدیث: 2699، ملتقطاً)

اس ہفتے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو باطنی بیماری ”غیبت “ اور مسلمانوں کے عیب کو تلاش کرنے سے بچانے کے لئے رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھ یا سن لے، اُسے اپنی زبان درست استعمال کرنے کی توفیق عطا فرماکر جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دنیا بھر میں چار فقہی مسلک پر عمل کرنے والے مسلمان موجود ہیں۔ جن میں سے ایک فقہی مسلک ”حنبلی“ بھی ہے۔ حنبلی مسلک کے امام ”امام حمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ“ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ فقیہہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت بڑے محدث بھی تھے۔ ”مسند احمد“ آپ کا سب سے مشہور مجموعۂ احادیث ہے۔ آپ کے پیروکار میں بڑے بڑے اولیاء اور علمائے اکابرین گزرے ہیں جن میں سے ایک نام ”امام الاولیاء، سرکار غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ بھی ہیں۔

اس ہفتے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو امام عزیمت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت سے آراستہ کرنے کے لئے رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربُّ المصطفٰے!( عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل“ پڑھ یا سُن لے اُسے بُرے خاتمے سے بچانا، مدینے میں محبوب کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جلوُوں میں شہادت کی موت نصیب فرمانا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


واَحْسَنُ مِنْکَ لَمْ تَرَ قَطُّ عَیْنِی٭ وَ اجْمَلُ مِنْکَ لَمْ تَلِدِ النِّسَاء

خَلَقْتَ مُبَرَّاً مِّنْ کُلِّ عَیْب٭ کَاَنَّکَ قَدْ خَلَقْتَ کَمَا تَشَاء

خالق رب العزت عَزَّوَجَلَّ نے اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ساری کائنات میں سب سے حسین و جمیل اور ہر عیب سےپاک بنایاہے۔ حسن و جمال مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایسا تھا کہ کوئی کہتا ہے ، چہرہ مبارک چاند جیساہے، تو کوئی کہتا ہےرُخِ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھیں،تو کوئی کہتا ہے آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے بڑھ کر ”خوبصورت“ دنیا میں آیا ہی نہیں۔

عاشقان رسول میں حسن و جمال مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بیان کرنے کے لئے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے رسالہ ”حُسن و جَمالِ مصطفٰےﷺ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ”حُسن و جَمالِ مصطفٰےﷺ“ کے17 صفحات کا پڑھ یا سُن لے اُسے مرتے وقت اپنے پیارے پیارے حسین و جمیل آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا جلوہ دکھا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دینِ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات اور دستورِ زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی ہے۔ شریعت مطہرہ کے مطابق زندگی گزارنے کےلئے امام الانبیاء صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیروی ضروری ہے۔ بانی اسلام نبی آخر الزماں صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عبادت، معاملات، تجارت، سیاست، عدالت و قیادت الغرض ہر ہر ادا زندگی گزارنے کے سنہری اصول ہیں۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی سارے عالم کے لئے عملی نمونہ ہے۔

ہمارے بزرگان دین نے بھی حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزاری اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کیا اور مقام بلندی تک پہنچ گئے کیونکہ سنت پر عمل قربِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاذریعہ اور دعویٰ محبت کی دلیل ہے۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں بھی عاشقان رسول کو سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔

مزید ترغیب دلانے کےلئے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو رسالہ ”98سنتیں اور آداب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”98 سنتیں اور آداب“ پڑھ یا سُن لے، اُسے سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا اور اُسے اور اُس کی آنے والی نسلوں کو بھی سچا عاشقِ رسول بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ انیسویں صدی عیسوی کے بہت بڑے عالم، محدث، مفکر، فقیہ اور مجدد تھے۔ دنیائے اہلسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی بھی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا فیضان ہے۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں عاشقان رسول کو بھی اُن سے دل وجان سے محبت کرنےاور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔ بانی دعوت اسلامی ، شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے شیدائی ہیں۔

امیر اہلسنت ، امام اہلسنت سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، مجددین و ملت، حضرت علامہ مولانا الحاج الحافظ القاری شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن میرے آئیڈیل ہیں، مجھے اعلیٰ حضرت علیہ رب العزت سے اس لئے پیار ہے کہ وہ عاشق رسول، ولی اللہ، بہت بڑے عالم، مفتی اسلام اور صوفی بزرگ تھے۔

امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے کس قدر محبت فرماتے ہیں اور آپ کے دل میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی کتنی اہمیت ہے، اِس کو عاشقان رسول کے دلوں میں اُجاگر کرنے کے لئے جانشین امیر اہلسنت، مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اس ہفتے رسالہ ”اعلیٰ حضرت اور امیر اہلسنت“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائےجانشین امیر اہلسنت

یااللہ پاک! جو کائی 17 صفحات کا رسالہ ”اعلیٰ حضرت اور امیر اہلسنت“ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے ولی کامل اعلیٰ حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے فیضانِ رضا سے مالا مال فرماکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں