پچھلے دنوں مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز جہلم میں قائم دورةالحدیث شریف کے طلبہ کرام کا مدنی مشورہ  ہواجس میں معاون نگران شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی نے”بزرگان دین کا احادیث طیبہ پڑھنے کے حوالے سے ادب و احترام“ کے متعلق کلام کیا۔

مولانا ظفر عطاری مدنی نےحاضرین کی شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کی جبکہ دعوت اسلامی کی مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور جامعۃ المدینہ بوائز سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مختلف تخصصات کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(پورٹ: انس عطاری معاون رکن شوری حاجی اسد عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 


خدمت دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے  12 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں”تقسیمِ اسناد اجتماع“ منعقد کیا گیا۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں بھی انعامات تقسیم ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ کشمیر کے صوبائی ذمہ دار راشد محمود عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نوازش عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


لوگوں کو فرض علوم سکھانے اور انہیں پنج وقتہ نمازی بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 5 مئی 2024ء کو ”تقسیمِ اسناد اجتماع “منعقد ہوا جس میں لاہور کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

تقسیمِ اسناد اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود شرکا کی دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسی دوران دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم ہوئے۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ کشمیر کے صوبائی ذمہ دار راشد محمود عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نوازش عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے اور انہیں راہِ خدا عزوجل کا مسافر بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے 3 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں”تقسیمِ اسناد اجتماع “منعقد ہوا۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے حاضرین کی تربیت کی نیز انہیں مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات تقسیم ہوئے۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نوازش عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ12 ماہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار حافظ راشد نذیر عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کو راہِ خدا عزوجل کا مسافر بنانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 28 اپریل 2024ء کو کراچی میں”تقسیمِ اسناد اجتماع “کا انعقاد ہوا جس میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ اور دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی سیّد لقمان عطاری اور حاجی محمد امین عطاری نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں مزید بہتر انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم ہوئے ۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری،نگران شعبہ رمضان اعتکاف حاجی ساجد عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ کراچی سٹی کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار حافظ راشد نذیر نوری عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ سندھ کے صوبائی ذمہ دار علی حسن عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اوردینِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز انسان کو  بےحیائی اور بُری باتوں روکتی ہے۔قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔

نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کے لئے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ پاک کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کُتُب تالیف کی ہیں ۔ اس موضوع پر بانی دعوتِ اسلامی امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی لکھی ہوئی کتاب ”فیضانِ نماز“ بھی ایک شاندار کتاب ہے جس میں نمازوں کے فضائل و مسائل نہایت آسان انداز میں عوام الناس کے لئے بیان کردیئے گئے ہیں۔

اسی کتاب کی ایک قسط حالیہ دِنوں میں رسالے کی صورت میں جاری ہوئی ہے جس کانام ”خُشوع و خُضوع والی نماز“ رکھا گیا ہے۔

امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تمام عاشقانِ رسول کو یہ رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ خُشوع و خُضوع والی نماز “ پڑھ یا سن لے اُس کو سجدوں کی لَذتیں عطا فرما، اُس کی تمام نمازیں قبول فرمااوراُسے دونوں جہانوں کی بھلائیاں دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے مدنی مذاکرے میں ماہ ذوالقعدۃ شریف میں جمعرات. جمعہ. ہفتہ تین روزے رکھنے کے فضائل اور ترغیب ارشاد فرمائی اسی سلسلے میں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں عظیم الشان سحری اجتماع ہواجس میں لاہور ڈویژن ذمہ دار غلام شبیر عطاری سمیت کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔سحری اجتماع کا آغاز نماز تہجد سے ہوا اس کے بعد امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اور نفل روزوں کے فضائل پانے کے لئے عاشقان رسول نے نفل روزہ رکھا۔(رپورٹ: شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت15مئی2024ءبروزبدھ گلشن اقبال دارالمدینہ ہیڈ آفس  میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں دارلمدینہ کے مختلف آفس کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں چند ضروری مسائل سکھائے جبکہ حاضرین کو مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروایا اور ڈاؤن لوڈ کروائی۔ (رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری )


27اپریل2024ء بروز ہفتہ کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے وکلاکے تحت فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے وکلا ڈیپارٹمنٹ کے وکلا ذمہ داران اور شخصیات کی آمد ہوئی جہاں رابطہ برائے وکلاکے ذمہ داران نے ان کو فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کروایا اور بذریعہ ویڈیو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔

اس موقع پر شخصیات نے نگران پاکستان مشاورت ورکن شوری حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔ نگران پاکستان نے ان شخصیات کو اپنے شعبے میں رہتے ہوئے دین کی خدمت کرنے کاذہن دیا اور دعوت اسلامی کی مختلف ایپس کاتعارف کروایا۔ وکلانے نگران پاکستان سے سوالات بھی کئے جس پر نگران پاکستان نے جوابات ارشاد فرماتے ہوئے انہیں تحائف دیئے۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ مدنی چینل عام کریں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وہاڑی ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران وہاڑی غلام مصطفی عطاری، ڈویژن ذمہ دار مدنی چینل اشرف عطاری، تحصیل نگران صاحبان، ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار محمد حامد رضا شاہ عطاری اور ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ دارن سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

نگران ڈویژن ملتان محمد سادات عطاری نے12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی بیان کی جبکہ حاضرین کی 12 دینی کام کے تعلق سے تربیت فرمائی اور 12 دینی کام کتاب کا تعارف کروایا نیز12 دینی کام بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ محمد حامد رضا شاہ عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ کنسٹرکشن اورپراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 14 مئی 2024ء بروز منگل مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران سمیت متعلقہ شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ  ذمہ دار خوشی محمد عطاری مدنی نے کنسٹرکشن اورپراپرٹی کے حوالے سے جملہ معاملات پر مشاورت کی ۔

مشورے میں خوشی محمد عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے اثاثہ جات (پلاٹس،زمینیں اور دیگر پراپرٹیز) کی کنسٹرکش کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی اور جن مقامات پر تعمیراتی کام جاری ہیں ان کی تکمیل کے حوالے سے تمام پراسس جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا  ۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 


14مئی2024ءبروزمنگل راولپنڈی سٹی ٹاؤن فیضان عشق رسول مسجد میں مدنی مشورہ   ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران اور یوسی سمیت وارڈ نگران نے شرکت کی۔ سٹی نگران محمد حماد قریشی عطاری اور ٹاؤن نگران محمددانش مدنی نے حاضرین کی ہفتہ وار اجتماع کے حوالے سے تربیت کی اور 17.18.19مئی کو یوم مدنی قافلہ منانے کا ذہن دیتے ہوئے اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کےاہداف دیئے۔ (رپورٹ : محمد بلال ڈویژن ذمہ دار شعبہ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)