23 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
عالمی سطح پر خدمتِ دین میں مصروفِ عمل عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16
مئی 2025ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی
اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی کارکردگی کا
جائزہ لیا نیز اجیر وقف مبلغات کی شعبہ
کیفیت فارم کو اپڈیٹ کرنے، رمضان ڈونیشن کی کارکردگی مکمل کرنے اور ذوالحجۃ الحرام
کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی کارکردگی مکمل
کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں۔