25 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ اسلامک سینٹر، لیکمبا(Lakemba)، سڈنی (Sydney) میں18 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام حج ٹریننگ سیشن کا
انعقادکیا گیا جس میں حج پر جانے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول شریک
ہوئے۔
اس سیشن میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو حج کے
تمام مراحل کی تفصیلی اور مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی۔ دورانِ سیشن شرکا کو اہم
دعائیں، مناسکِ حج، فقہی مسائل اور عملی مشورے دیئے گئے تاکہ وہ اپنے اس بابرکت
سفر کو سنتِ نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے مطابق مکمل کر سکیں۔
سیشن کے اختتام پر شرکا کے لئے سوال و جواب کا
سیشن بھی رکھا گیا جس میں ان کے ذہنی و عملی خدشات دور کئے گئے۔