دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام جھنگ زون میں ہونےوالےدینی کاموں
کی جولائی 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ملاحظہ
ہوں:
ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی
تعداد:109
علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 215
انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر
کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6
کراچی کے علاقے میٹھا در
ذیلی حلقے نور مسجد میں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقاد
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام 4 اگست 2021ء
کو علاقےمیٹھا در ذیلی حلقے نور مسجد میں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت
کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ توکل ‘‘کے موضوع پر بیان
کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کےبارے میں بتاتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا۔اختتام پرعلیحدہ سےانفرادی کوشش کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی ذمہ داریاں
لینے کی ترغیب دلائی ۔
کوئٹہ زون میں شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کورس ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
شارٹ کورسز کے تحت جولائی2021 ء میں کوئٹہ زون میں علاقہ سطح پر میں 3دن کا کورس’’
ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ منعقد ہواجس میں تقریباً70 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کورس
میں ذولحجۃ الحرام کی عبادات کےبارے میں
آگاہی دیتےہوئے بچوں پر شفقت کرنے کاذہن دیا نیزاسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور آن لائن کورسز کےتحت ہونےوالےکورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی
بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آرایف کے زیراہتمام
سرینگر ہائی اسلام آبادمیں قائم سی ڈی کے
ریسٹ ایریا میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا۔ اس شجر کاری مہم میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد وقار المدینہ
عطاری مدظلہ العالی کی آمدکا سلسلہ ہوا اس موقع پر رکن شوریٰ نے بریگیڈیئر محمد شاہد کے ہمراہ پودا لگا کر مہم کاآغاز کیا اور ملک کی ترقی کے لئےدعا بھی فرمائی
۔
دعوتِ اسلامی کے تحت29جولائی 2021 ء بروزجمعرات لیاری کابینہ کی ڈویژن موسٰی لین علاقہ
پکچر روڈ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران، علاقائی نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے کامیابی کے راز اور ترقی کے مدنی پھول بیان کئےمزید
نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے
حوالے سے تربیت کرتےہوئےبروقت کارکردگی جمع کروانےکاذہن دیا اور اہداف بھی دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے
وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی نیت کی۔
کراچی ریجن بِن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی جولائی
2021ء کے تیسرے ہفتے کی کارکردگی
1 پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 65
آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
123
گھر درس دینے اسلامی بہنوں کی تعداد: 71
روزانہ 1200
مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 155
روزانہ 313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 429
مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 76
نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 39
نیک اعمال رسالہ کی جائزہ تحریک میں شامل ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 84
ہفتہ وار رسالے کامطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد: 2000
بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں ڈویژن
سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 30جولائی 2021 ء بروزجمعۃ کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں ڈویژن سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں 15 ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں یکم اگست2021ء کو دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والی ’’شجر کاری مہم ‘‘کے متعلق کلام کیا گیا ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے گئے نیز ماہانہ کارکردگی شیڈول کےحوالےسےنکات
بتائےگئےنیز ڈویژن مشاورت و علاقائی نگران
اسلامی بہنوں کو اپنی مشاورت مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا اور ڈویژن مشاورت اسلامی
بہنوں کا الگ الگ علاقوں میں تقرر کیا گیا آئندہ ہفتے میں ہونےوالے دعائے شفاء
اجتماع کا جدول بھی سمجھایا گیا اور اس کی تیاری کرنے کا ذہن دیا گیا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار بھی کیا نیز 3 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 12، 12 پودوں کی رقم جمع کروانے کی
اچھی نیتیں بھی کیں۔
نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 21 تا27 جولائی 2021ء تک یوکے میں ہونے والے
اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
تقریباً230اسلامی
بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
تقریباً256اسلامی
بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
تقریباً351اسلامی
بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
تقریباً
1ہزار110اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
تقریباً
548 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
تقریباً
346اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکےکے شہر ڈربی اور لیسٹر ( Derby and Leicester)میں اصلاح اعمال اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ” نماز کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوخشوع خضوع کے ساتھ نماز پڑھنےاورنیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے سلاؤ
اور واکنگ ( Slough and Woking)میں دینی حلقوں كا انعقاد كيا گیا جن میں کم وبیش 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں
بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
منسلک رہنے کا ذہن دیا۔
پچھلے دنوں شجر کاری مہم کے سلسلے میں جہلم کے اطراف
میں قائم ایک نجی سکول میں یوم شجر کاری منایا گیا اس موقع پر مرکزی مجلس ِشوریٰ
کے رکن و نگرانِ اسلام آباد ریجن حاجی محمد وقار المدینہ عطاری مدظلہ
العالی نے جنرل چوہدری افضل کےہمراہ شجر کاری کرتے ہوئےپودے لگائےاور ملک کی ترقی
واستحکام کے لئے دعا فرمائی۔
یوکے
لندن ریجن ٹوٹنگ کی ڈویژن نگران اسلامی
بہن کا اپنے ذیلی حلقے کی نگران اسلامی
بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ(Tooting) کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کا اپنے ذیلی حلقے کی
نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دعائے شفاء اجتماع کے نکات سمجھا تے
ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے اہداف دئیے۔