مدینہ
منورہ کے 10 فضائل احادیث کی روشنی میں از بنت شبیر احمد عطاریہ، سیالکوٹ

الحمدللہ ذکرِ
مدینہ عاشقانِ رسول کے لئے باعثِ راحتِ قلب و سینہ ہے، عشاقِ مدینہ اس کی فرقت میں
تڑپتے اور زیارت کے بے حد مشتاق رہتے ہیں، دنیا کی جتنی زبانوں میں جس قدر قصیدے
مدینہ منورہ کے ہجر فراق اور اس کے دیدار کی تمنا میں پڑھے گئے یا پڑھے جاتے ہیں، اتنے
دنیا کی کسی اور شہر یا خطے کے لئے نہیں پڑھے گئے اور نہیں پڑھے جاتے۔جسے ایک بار
مدینہ کا دیدار ہو جاتا ہے، وہ اپنے آپ کو بخت بیدار سمجھتا اور مدینہ میں گزرے
ہوئے لمحات کو ہمیشہ کے لئے یادگار قرار دیتا ہے۔ کسی عاشق نے کیا خوب کہا ہے:
وہی
ساعتیں تھیں سرور کی، وہی دن تھے حاصلِ زندگی بحضور
شافعِ امتاں، میری جن دنوں طلبی ر ہی
قرآنِ
پاک میں متعدد مقامات پر ذکرِ مدینہ کیا گیا ہے:
آیت مبارکہ:ترجمۂ کنزالایمان: کہتے ہیں ہم مدینہ
پھر کر گئے تو ضرور جو بڑی عزّت والا ہے وہ اس میں سے نکال دے گا اسے جو نہایت
ذلّت والا ہے اور عزّت تو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں ہی کے لئے ہے مگر
منافقوں کو خبر نہیں۔(پارہ 28، سورہ منافقون: 8)
مدینہ منورہ
کا پرانا نام یثرب ہے،جب حضور صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
اس شہر میں سکونت فرمائی تو اس کا نام مدینۃ النبی(نبی کا شہر) پڑ گیا،
پھر یہ نام مختصر ہو کر مدینہ مشہورہوگیا۔(سیرت مصطفٰے، صفحہ 149)
فضائلِ
مدینہ:
1۔نبیِّ مکرم،
نورِ مجسم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمانِ معظم ہے:اس ذات کی قسم!جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے!مدینہ منورہ کی ہر
گھاٹی اور ہر راستے پر دو فرشتے ہیں، جو اس کی حفاظت کر رہے ہیں۔(مسلم
شریف، صفحہ 714، حدیث 1374)
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اس
روایت میں مدینہ منورہ کی فضیلت کا بیان ہے اور تاجدارِ رسالت صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکے زمانے میں اس کی حفاظت کی جاتی تھی،کثرت سے
فرشتے حفاظت کرتے اور انہوں نے تمام گھاٹیوں کو سرکارِ مدینہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی عزت افزائی کیلئے گھیرا ہوا ہے۔(شرح
صحیح مسلم للنووی، ج5،ص148)
2۔سرکار صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا ارشادِ خوشگوار ہے:مدینے میں داخل ہونے کے تمام
راستوں پر فرشتے ہیں، اس میں طاعون اور دجال داخل نہ ہوں گے۔(بخاری
شريف،ج1،ص619، حدیث 1880)
3۔آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا فرمانِ دلپذیر ہے:مجھے ایک ایسی بستی کی طرف(ہجرت)
کاحکم ہوا، جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی (سب
پر غالب آئے گی)
لوگ اسے یثرب کہتے اور وہ مدینہ ہے،(یہ بستی)
لوگوں کو اس طرح پاک وصاف کرے گی، جیسے بھٹی لوہے کے میل کو۔(صحیح بخاری، ج
1،ص 617، حدیث 1871)
اس حدیثِ
مبارکہ میں مدینہ کو یثرب کہنے کی ممانعت کی گئی۔فتاویٰ رضویہ،جلد21،صفحہ 116 پر
ہے: مدینہ کو یثرب کہنا ناجائز و ممنوع ہے اور گناہ ہے اور کہنے والا گنہ گار۔
4۔حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا فرمانِ باقرینہ ہے:میرا کوئی امتی مدینے کی تکلیف
اور سختی پر صبر نہ کرے گا، مگر میں قیامت کے دن اس کا شفیع(یعنی شفاعت
کرنے والا)ہوں
گا۔ (مسلم
شریف ، ص 716، حدیث 1378)
حکیم الامت
حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ
اس
حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں:شفاعت خصوصی حق یہ ہے کہ یہ وعدہ ساری امت کے لئے ہے
کہ مدینے میں مرنے والے حضور صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکی
شفاعت کے مستحق ہیں۔
طیبہ
میں مر کے ٹھنڈے چلے جاؤ آنکھیں بند
سیدھی سڑک یہ شہر شفاعت نگر کی ہے
5۔نور کے پیکر،
تمام نبیوں کے سردار صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:اہلِ مدینہ پر ایک زمانہ ایسا ضرور آئے گا کہ لوگ خوشحالی کی تلاش میں یہاں
سے چراگاہوں کی طرف نکل جائیں گے، پھر جب وہ خوشحالی پا لیں گے تو لوٹ کر آئیں گے
اور اہلِ مدینہ کو اس کشادگی کی طرف جانے پر آمادہ کریں گے، حالانکہ اگر وہ جان لیں
تو مدینہ ان کیلئے بہتر ہے۔( مسند امام احمد بن حنبل، ج 5، ص 106،
حدیث 14686)
6۔مدینہ منورہ
میں آپ کا قلب مبارک سکون پاتا، یہاں کاگردوغبار اپنے چہرہ مبارک سے صاف نہ فرماتے
اور صحابہ کرام رضی
اللہ عنھم
کو بھی اس سے منع فرماتے اور ارشاد فرماتے:خاکِ مدینہ میں شفا ہے۔(جذب
القلوب، صفحہ 22)
7۔مسجدِ نبوی
شریف میں ایک نماز پڑھنا پچاس ہزار نمازوں کے برابر ہے۔(ابن ماجہ،
ج2،ص176، حدیث1413)
8۔رسولِ اکرم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:جو ارادۃً میری زیارت کو آیا، وہ قیامت کے دن میری محافظت
میں رہے گا اور جو مدینے میں سکونت کرے گا اور مدینے کی تکالیف پر صبر کرے گا تو میں
قیامت کے دن اس کی گواہی دوں گا اور اس کی شفاعت کروں گا اور جو حرمین (یعنی
مکے مدینے)
میں سے کسی ایک میں مرے گا، اللہ پاک اس کو اس حال میں قبر سے اٹھائے گا کہ وہ قیامت
کے خوف سے امن میں رہے گا۔(بہشت کی کنجیاں، صفحہ 116)
9۔مدینہ منورہ
کی سرزمین پر مزارِ مصطفٰے ہے، جہاں صبح وشام ستر ہزار فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔
10۔جب کوئی
مسلمان زیارت کی نیت سے مدینہ منورہ آتا ہے تو فرشتے رحمت کے تحفوں سے اس کا
استقبال کرتے ہیں۔(جذب
القلوب، ص91)
ہر عاشقِ رسول
پر لازم وملزوم ہے کہ وہ ہر اس چیز کی تعظیم و ادب بجا لائے، جس کو حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمسے نسبت حاصل ہے ،مدینہ پاک وہ مقدس شہر ہے، جس میں
آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
سکونت فرمائی، وہیں آپ کا مزارِ پر انوار ہے،عشاق کے دل تڑپتے ہیں کہ وہ مدینہ جائیں،
سنہری جالیاں، روضۂ رسول دیکھیں، خاکِ مدینہ کو چومیں۔ آہ! مدینہ
کہاں
کوئی روتا ہے جنّت کی خاطر رلاتی
ہے عاشق کو یادِ مدینہ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب پاکستان کے
شہر لاہور میں واقع ہجویری سکیم ہربنس پورہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عزیز بھٹی
ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص قربانی
کی کھالوں اور اس کے اخراجات کے حوالے سے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

3 جولائی 2022 ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے تحت شعبہ کفن دفن کے تحت سنتوں
بھرا اجتماع ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے عاشقان رسول کو کفن، دفن
اور نماز جنازہ کے مسائل سیکھائے نیز انکی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت بھی کی ۔(رپورٹ: ظہیر احمد عطاری ،شعبہ کفبن دفن ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
مولانا ثاقب سلطانی
مدظلہ
العالی مدرس جامعہ اسلامیہ تھون سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے ملاقات

گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن
گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی
کی مولانا ثاقب سلطانی مدظلہ العالی مدرس جامعہ
اسلامیہ تھون سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے
ملاقات ہوئی ، اس ملاقات میں دعوت اسلامی
کے شعبہ جات اور اسکے تحت ہونیوالے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور دعو
ت اسلامی کی طرف سے شائع کی جانے والی
درسی کتب کے حوالے سے بھی بریف کیا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔(رپورٹ: مجلس ربطہ بالعلماء ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
مفتی ہاشم خان مدظلہ العالی مہتمم جامعہ گلستان محمد سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے
ملاقات

گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن
گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی
کی مفتی ہاشم خان مدظلہ العالی مہتمم جامعہ گلستان محمد سرائے عالمگیر ضلع
گجرات سے ملاقات ہوئی ۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کے شعبہ
جات کا تعارف کروایااور اس کے دینی کاموں
کے حوالے سےبریف کیا نیز درسی کتب کی
اشاعت کے حوالے سے آگاہی بھی دی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: مجلس ربطہ بالعلماء ، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس)
مدینہ
منورہ کے 10 فضائل احادیث کی روشنی میں از بنت شبیر حسین عطاریہ، سیالکوٹ

مدینہ منورہ
نام بھی مبارک، اس کی جانب سفر کرنا بھی مبارک، وہاں مرنا اور دفن ہونا بھی مبارک،
نہ صرف مبارک، بلکہ دونوں جہانوں سے بہتر و برتر ہے، حقیقی جنت تو مدینۃ المنورہ
ہے۔حضرت امام یحیی بن معین رحمۃاللہ علیہ
فرماتے ہیں:سفرۃ
الی المدینۃ احب الی من مأتیی طواف۔مدینہ منورہ کی طرف سفر کرنا مجھے دو
سو طواف کرنے سے زیادہ پسند ہے۔(معرفۃ الرجال، جلد دوم، صفحہ نمبر29)
مر کے جیتے ہیں جو ان کے در پہ جاتے ہیں حسن جی کے مرتے ہیں جو
آتے ہیں مدینہ چھوڑ کر
(مولانا حسن رضا بریلوی رحمۃ
اللہ علیہ)
جب اللہ پاک
کے حکم سے نبیِّ پاک صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلممکہ
مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچے تو اس مقام کو کیا کیا عظمتیں حاصل ہوئیں، ان میں سے
دس عظمتیں ملاحظہ ہوں۔
1۔حضرت ابوہریرہ
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسولِ
اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:مجھے اس بستی کی طرف ہجرت کا حکم دیا گیا ہے، جو تمام بستیوں کو کھا
جاتی ہے،لوگ اسے یثرب کہتے ہیں، حالانکہ وہ مدینہ ہے اور وہ برے لوگوں کو اس طرح
دور کرتا ہے، جیسے بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کرتی ہے۔(بخاری کتاب
فضائل مدینہ، باب فضل المدینہ وانھا تنفی الناس1/617، حدیث1871)
2۔حضرت جابر
بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں،تاجدارِ
رسالت صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:بے شک اللہ پاک نے مدینہ کا نام طابہ رکھا ہے۔(مسلم، کتاب
الحج المدینہ تنفی شرارہا، صفحہ 717، حدیظ491(1385))
3۔حضرت سہل بن
حنیف رضی
اللہ عنہ
فرماتے ہیں:سیدالمرسلین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنےاپنےدستِ
اقدس سے مدینہ منورہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا:بے شک یہ حرم ہے اور امن کا گہوارہ
ہے۔(معجم
الکبیر، باب السین، یسر بن عمرو عن سہل بن حنیف6/92، ح5611)
4۔ حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:یقیناً حضرت ابراہیم علیہ
السلام
نے مکہ کو حرم کردیا اور مدینہ کے دونوں پتھروں کے درمیان کو حرم بناتا ہوں۔(
رواہ مسلم، و المعجم الکبیر للطبرانی4/305، رقم4325 ومسند امام احمد4/141)
5۔حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمفرماتے ہیں:جو کوئی مدینہ والوں کو تکلیف دے، اللہ
پاک اسے ایذا دے گا یا جو اس حرمِ نبوی کے آداب کے خلاف کرے گا، اس پر اللہ پاک کی
اور تمام فرشتوں اور سب انسانوں کی لعنت ہے، قیامت کے روز اللہ پاک نہ اس کا فرض
قبول کرے گا اور نہ نفل۔(البخاری1/251، مسلم1۔442، والمعجم الکبیر1/248)
6۔حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:تمام آبادیوں کا افتتاح تلوار سے
ہوا اور مدینہ کے افتتاح قرآن کریم سے ہوا۔(رواہ البہیقی فی الشعب عن سیدتنا
المؤمنین عائشہ صدیقہ، جامع الصغیر اول، ص78، رقم1222،الدالی مصنوعہ ج2،ص128)
7۔حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمفرماتے ہیں:مدینہ میں دجّال اکبر کا رعب بھی داخل نہ ہو گا، اس دن مدینہ کے
سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر دو فرشتے مقرر ہوں گے۔(رواہ البخاری1/251،عن
ابی بکرۃ)
8۔حضور نبیِّ
پاک صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمفرما
تے ہیں:نبی انتقال نہیں فرماتا، مگر اس جگہ جو اسے سب جگہوں سے زیادہ محبوب ہو۔(رواہ
ابو یعلی1/46، رقم، ح45، عن ابی بکرن الصدیق
ومسند بزار71، رقم18)
اس حدیثِ پاک
سے معلوم ہوا! حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو
مدینہ منورہ دنیا بھر کے تمام شہروں سے زیادہ پیارا اور پسندیدہ ہے اور حضور نبیِّ
پاک صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلماللہ
پاک کےمحبوب ہیں تو جو انہیں محبوب ہے، وہ اللہ پاک کو بھی محبوب ہے۔
9۔حضور نبیِّ
پاک صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمفرماتے
ہیں:جو کوئی مدینہ کی تکلیف و مشقت پر صبر کرے گا تو میں قیامت کے روز اس کاشفیع
اور گواہ ہوں گا۔(رواہ
مسلم1/443، عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ)
10۔حضرت عبد اللہ
بن عمر رضی اللہ عنہماسے روایت ہے،حضور
اقدس صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا: جس کو مدینہ منورہ میں موت آ سکے تو اسے یہاں ہی مرنا چاہئے کیونکہ
میں یہاں مرنے والوں کی خاص طور پر شفاعت کروں گا۔(ترمزی کتاب المناقب، باب فی فضل المدینہ5/483، ح3943)اعلیٰٰ
حضرت رحمۃ اللہ علیہ کیا خوب
فرماتے ہیں:
طیبہ میں مر کے ٹھنڈے چلے جاؤ آنکھیں بند سیدھی سڑک یہ شہر شفاعت نگر کی
ہے
اللہ
پاک ہمیں مدینہ پاک کی با ادب حاضری نصیب فرمائے۔آمین
شاد باغ شالیمار ٹاؤن میں بذریعہ مدنی چینل اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سے
سیراب کرنے اور انہیں تاریخِ اسلام سے آگاہ کرنے کے لئے ہر ہفتے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جسے براہِ راست مدنی
چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شاد باغ شالیمار ٹاؤن
میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی طور پر
مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے بذریعہ مدنی
چینل شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سمیت دیگر
اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مفتی محمد نعیم اللہ نعیمی مدظلہ العالی ، ناظم دارالعلوم حنفیہ غوثیہ سرائے عالمگیر ضلع
گجرات سے ملاقات

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن
گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی
کی مفتی محمد نعیم اللہ نعیمی مدظلہ
العالی ، ناظم دارالعلوم
حنفیہ غوثیہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے ملاقات ہوئی ۔
دوران ِملاقات دعوت اسلامی کے اندرون و بیرون ملک
میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا ،مکتبۃ المدینہ کی طرف سے درسی
کتب کی اشاعت کے حوالے سے انہیں بریف کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: مجلس ربطہ بالعلماء ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)

مومن کی معراج
نماز ہے اور عاشق کی معراج مدینہ،مدینہ سے والہانہ محبت کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے آقا
و مولی حضور جانِ جاناں صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلممدینہ
منورہ میں جلوہ فرما ہیں، نہایت برکت،عظمت و روحانیت والا شہر کہ مدینہ منورہ میں
ایک نیکی کا ثواب بچاس ہزار کے برابر ہے، عشاقِ مدینہ گل ہائے مدینہ سے تو عشق
کرتے ہی ہیں، خارِ مدینہ سے بھی بے انتہا پیار کرتے ہیں۔
ان
کی حرم کے خار کشیدہ ہیں کس لئے آنکھوں
میں آئیں سرپہ رہیں دل میں گھر کریں
یثرب
سے مدینہ:
یثرب زمانہ
جاہلیت کا نام ہے، اس کے معنی ہلاکت و
فساد کے ہیں، اس لئے اسے یثرب کہنے سے منع فرمایا گیا ہے، حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے اس سے محبت کی وجہ سے اس کا نام مدینہ رکھا اور یثرب
کہنے سے منع فرمایا ۔
1۔جو مدینہ کو
یثرب کہے اس پر توبہ واجب ہے،مدینہ طابہ ہے،مدینہ طابہ ہے۔( عاشقان رسول
کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں،ص 252)
2۔فرشتوں
کی حفاظت:
حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی ظاہری حیاتِ مبارکہ میں مدینہ منورہ کی حفاظت پر
فرشتے مامور تھے اور آپ کی عزت افزائی کیلئے مدینہ منورہ کو گھیرے میں لے رکھا
تھا، چنانچہ ارشاد فرمایا:اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے!مدینہ میں
نہ کوئی گھاٹی ہے، نہ کوئی راستہ، مگر اس پر دو فرشتے ہیں، جو اس کی حفاظت کر رہے
ہیں۔(عاشقان
رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں، ص 250)
3،4۔طاعون
و دجال سے محفوظ:
حضور اقدس صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:مدینے میں داخل ہونے کے تمام
راستوں پر فرشتے ہیں، اس میں طاعون اور دجال داخل نہ ہوں گے۔(عاشقان رسول
کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں، ص 250)
دجال کا فتنہ
سب سے بڑا فتنہ ہے،مگر مدینہ کے خوش بخت اس فتنے سے محفوظ رہیں گے، طاعون جیسی بیماری
بھی مدینہ میں داخل نہیں ہو سکتی۔
5۔مدینہ
میں مرنے کی فضیلت:
پیارے آقا علیہ
السلام
نے فرمایا:تم میں سے جو مدینے میں مرنے کی استطاعت رکھے،مدینے ہی میں مرے، کیونکہ
جو مدینے میں مرے گا، میں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے حق میں گواہی دوں گا۔(
عاشقان رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں، ص249)
ہر عاشق کی یہی
خواہش ہوتی ہے کہ وہ مدینے میں مرے،مگر خوش بختوں کے حصّے میں ہی یہ شرف آتا ہے۔
6۔محبوب
کی شفاعت:
حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا فرمان ہے:میرا کوئی امتی مدینے کی تکلیف اور سختی
پر صبر نہ کرے گا، مگر میں قیامت کے دن اس کا شفیع (یعنی شفاعت
کرنے والا) ہوں گا۔(عاشقان
رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں، ص 254)
شفاعت
کرے حشر میں جو رضا کی سوا
تیرے کس کو یہ قدرت ملی ہے
7۔پاکی
کا سامان:
مدینہ خود بھی
پاک ہے اور لوگوں کو بھی پاک وصاف کرنے والا ہے، چنانچہ حضور اکرم علیہ
افضل الصلوٰۃ والتسلیم نے فرمایا:مجھے ایک ایسی بستی کی طرف(ہجرت)
کاحکم
ہوا، جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی(سب پر غالب
آئے گی)
لوگ اسے یثرب کہتے اور وہ مدینہ ہے،(یہ بستی) لوگوں
کو اس طرح پاک وصاف کرے گی جیسے بھٹی لوہے کے میل کو۔
8۔
خاک مدینہ:
خاکِ مدینہ میں
بھی شفا ہے۔حضور اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلماپنے
چہرۂ انور سے یہاں کا گرد و غبار صاف نہ فرماتے اور صحابہ کرام علیہم
الرضوان
کو بھی اس سے منع فرماتے۔فرماتے:خاکِ مدینہ میں شفا ہے۔(عاشقان رسول
کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں، ص260)
9۔بہتر
کیا ؟
حضور نبیِّ
پاک صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:مدینہ ان کیلئے بہتر ہے اگر وہ جانیں۔( عاشقان رسول
کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں ، ص 190)
یعنی قیامت تک
کے مسلمانوں کو بتا دیا کہ بہتر کیا ہے اور مدینہ بہتر کیوں نہ ہو کہ ا سےنسبت جو
سرکار علیہ السلام سے ہے۔
10۔مزار
ِپُر انوار:
مدینہ منورہ
کو یہ تمام فضلتیں اس لئے حاصل ہیں کہ یہاں جانِ جاناں صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمجلوہ فرما ہیں، زمین کا وہ خطہ جو جسمِ اطہر سے مَس
شدہ ہے،کعبہ معظمہ بلکہ عرشِ معلی سے بھی افضل ہے،مدینہ پاک کو یہ شرف حاصل ہے کہ
حضور نبیِّ پاک صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا مزارِ پر انوار یہاں پر ہے، روحِ مبارکہ یہاں
جلوہ فرما ہے، انوار و تجلیات یہاں برستے اور یہیں سے تقسیم ہوتے ہیں۔
تو کیوں نہ ہم
بھی مدینۃ الرسول سے محبت کریں، اپنے کریم کے شہر پر قربان جائیں، کیوں نہ ہماری
جان ہمارے ماں باپ اس زمین پر فدا ہوں،جس کو حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا عشق عطا ہو گیا، اس کیلئے دنیا و مافیہا میں سے
کچھ بھی معنی نہیں رہتا، اسے تو بس اپنے محبوب سے محبت ہوتی ہے اور وہ انہی کے پاس
جانا چاہتا ہے۔الله پاک ہمیں حقیقی غمِ مدینہ و عشقِ رسول عطا فرمائے ۔آمین
1( - Copy.jpg)
دعوت اسلامی کے تحت 3 جولائی 2022 ء بروز اتوار
اسلام آباد میں تربیتی بیان ہواجس میں 63 دن کے تربیتی کورس کے شرکاء نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نعمان عطاری ، ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار ،
راولپنڈی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ میں ایک ماہ اور ہر
ماہ کم از کم 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: نعمان عطاری اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن مدنی
قافلہ زمہ دار ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

2 جولائی 2022 ء بروز ہفتہ ضلع جہلم کے شہر سنگھوئی
میں بعد نماز عشاء سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری
کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے شرکت کی ۔
رکن شوری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقان
رسول کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز اسلامی بھائیوں کے درمیان ہفتہ وار
مدنی مذاکرے کا بھی اہتمام کیا اور بعد مدنی مذاکرہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا
ذہن دیا ۔(رپورٹ: عابد عطاری ٫
شعبہ مدنی چینل عام کریں ضلع جہلم ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)