الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔پچھلے دنوں 4اگست2021 ء بروز بدھ ستگھرہ کابینہ کے علاقہ جبوکہ میں مدنی مشورہ ہوا ۔اس مدنی مشورہ میں شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بھائیوں کےلئے) کے زون ذمہ دار اویس رضا عطاری نے نگرانِ کابینہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔زون ذمہ دار نے ذمہ داران کی تقرری، دینی کاموں کو بڑھانے ، مدرسۃ المدینہ (اسلامی بھائیوں کےلئے) اور مساجد درس بڑھانےکا ذہن دے کر اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔(رپوٹ: احمد ندیم عطاری )


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 5اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ لالیاں سرگودھا  میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں دینی حلقہ لگایاگیا جس میں اسپیشل پرسنز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد احسان عطاری نے اجتماع پاک میں ہونے والے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور اجتماع پاک کے اختتام پر شرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جڑانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ڈویژن اور کابینہ نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے ذمہ داران کو خود بھی مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ مدنی مشورے میں نگران زون نے شعبے کی مزید بہتری کے لئے نئے اہداف دیئے جبکہ اس موقع پر شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے رکن زون کو بھی مقرر کیا گیا۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، کارکردگی ذمہ دار ریجن فیصل آباد )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کےتحت 5اگست 2021ءکو جہلم چکوال زون میں حضرت سخی سلیمان پارس رحمةاللہ علیہ کے سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا۔اس عرس میں جہلم مدرسۃالمدینہ بوائز کےبچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کا سلسلہ کیا ساتھ ہی زون ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاءنے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی ۔آخر میں نگرانِ زون نےفاتحہ خوانی اور دعاکروائی۔(رپوٹ: ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم و شعبہ FGRFکے زیر اہتمام Aspire کالج میلسی میں شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری، ریجن ذمہ دار ارشد حسن عطاری مدنی، نگران زون شجاع آباد اور نگران کابینہ میلسی سمیت کالج کے اسٹاف نے شرکت کی۔

بعد ازاں نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے کالج کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور انہیں شعبہ FGRFکے تحت ملک بھر میں ہونے والی شجر کاری مہم سے آگاہ کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے جنرل سیکرٹری پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN)و پرنسپل پاک اسکول اینڈ کالج مردان محمد الیاس صاحب سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا جبکہ ان کے انڈر آنےوالے مردان کے 250 اسکولز اور کالجز میں شجر کاری کے حوالے سے بات چیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماءکے تحت فیصل آبادمیں 5اگست2021ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کا جامعہ محمدیہ معینیہ میں جاناہوا۔وہاں ذمہ داران نے مولانا نذیر احمد سیالوی، ناظم محمد عرفان قادری اور ادارہ فیضان رسول کے مہتمم حافظ سعید قادری سے ملاقات کا سلسلہ کیا ۔اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور ریجن میں پروفیشنلز حضرات کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، سابق D.P.Iکالجز، پرنسپلز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوتا رہتا ہےپچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ داراسلامی بھائی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے بکس کی انٹری کرنے کے حوالے سےرہنمائی کی۔ مبلغِ دعوت اسلامی نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھولوں سے آگاہ کیا ساتھ ہی دینی کاموں کو اپنے اوپر نافذ کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کےدینی کاموں میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی ۔(رپوٹ: محمد ناصر عطاری رکن زون لاہور)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت لاہور میں 3اگست2021ء بروز منگل نگران ِمجلس شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ شاہ نواز عطاری نے ریجن وزون ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ حکومت پنجاب قراٰن بورڈ لاہور کے ایڈ من آفیسر جناب عمر دراز سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کئے اور اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئےبھر پور کوششیں کرتے رہنےکا اظہار کیا۔ نگران ِمجلس نے ایڈ من آفیسر عمر درازکو اس سلسلے میں اب تک دعوت ِاسلامی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا جس میں قراٰن ِمحل کی تعمیرات، اوراق مقدسہ کے لئےنئے جدید بڑے ڈرم اور دیگر چھوٹےبکس شامل تھے جو تقریبًا 2 لاکھ کے قریب پاکستان کے مختلف شہروں میں لگ چکے ہیں۔ ایڈ من آفیسردعوت ِاسلامی کی اس کاوش سے بہت خوش ہوئے اوردعوتِ اسلامی کےاس کارِخیر میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئےامیر ِاہل سنت کے لئے انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: محمد ناصر عطاری رکن زون لاہور )


پچھلے دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میں شعبہ مدنی قافلہ اور 12 ماہ کےعاشقانِ رسول کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے عاشقان ِرسول کی شرعی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت فرمائی۔

رکنِ شوریٰ نے شرکا کو تین دن، 12دن، 1 ماہ ، 12 ماہ اور محرم الحرام میں مدنی قافلوں میں سفر کروانے کے اہداف بھی دیئے۔ ان شاءاللہ عزوجل اسلام آباد ریجن سے 8 اگست کو 1 ماہ کے مدنی قافلے راہ ِخدا میں سفر کریں گے۔( رپوٹ :محمد شعیب رضا عطاری معاون نگران اسلام آباد ریجن)


لاکھوں لاکھ  بچو کوقراٰن پاک اور دینی تعلیم سےدلوں کومُنَوّر کرنےوالی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت عباس پورکشمیرمیں قائم مدرسۃ المدینہ بوائزمیں 14بچوں نے ناظرہ قراٰن پاک مکمل کرنے کی سعادت پائی اس موقع پر فیضان مدینہ عباس پور میں تقسیم اسناد کا سلسلہ کیاگیاجس میں مختلف شعبہ جات سےوابسطہ افراد،مدرسۃ المدینہ کےطلباءاوران کےوالدین،اساتذہ،ناظمین اوردیگر ذمہ داران نےشرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نےسنتوں بھر ا بیان فرمایا اورشرکاء کو دعوتِ اسلامی کےدینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی نیزدعوتِ اسلامی کےتحت بنےوالےجامعۃ المدینہ کےبارےمیں بھی بتایااور اس میں بھی بھرپور تعاون کاذہن دیا۔اس موقع پر رکن شوریٰ نےناظرہ قراٰن پاک مکمل کرنےوالےبچوں کےسروں پرعمامےبھی سجائے۔آخرمیں رکن شوریٰ نےدعاکروائی اورصلاۃ وسلام بھی پڑھایا گیا ۔