درودشریف
کی فضیلت:
فرمانِ مصطفٰے:جس
نے مجھ پر دس مرتبہ درود پاک پڑھا اللہ پاک اس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
صلوا
علی الحبیب صلی
اللہ علی محمد
1۔حضرت ابوہریرہ
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول
ِاکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:مجھے ایک ایسی بستی کی طرف (ہجرت) کاحکم ہوا، جو
تمام بستیوں کو کھا جاتی ہے، لوگ اسے یثرب
کہتے اور وہ مدینہ ہے اور وہ برے لوگوں کو اس طرح دور کرتا ہے، جیسے بھٹی لوہے کے میل
کچیل کو دور کرتی ہے۔(صحیح
بخاری، فضائل المدینہ، باب فضل المدینہ والنہا تنفی الناس،ج 1،ص 617، حدیث 1871)
2۔حضرت جابر
بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت
ہے،تاجدارِ رسالت صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:بے شک اللہ پاک نے مدینہ کا نام طابہ رکھا ہے۔(مسلم،کتاب
الحج، باب المدینہ تنفی شرارہا،ص 717، حدیث 1385)
3۔حضرت ابو ہریرہ
رضی اللہ عنہسے روایت
ہے،تاجدارِ رسالت صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:مدینہ منورہ کے دونوں پتھریلے کناروں کے درمیان کی جگہ کو میری زبان
سے حرام قرار دیا گیا ہے۔(بخاری، کتاب فضائل المدینہ، باب حرم
المدینہ،جلد 1،ص 618، ح 1879)
4۔حضرت سہل بن
حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
سیدالمرسلین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
اپنے دستِ اقدس سے مدینہ منورہ کی طرف اشارہ کرکے فرمایا:بے شک یہ حرم ہے اور امن
کا گہوارہ ہے۔(معجم
الکبیر، باب السین، سیرین عمرو بن سہل بن حنیف4/92، ح5411)
5۔حضرت انس بن
مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،
حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
دعا فرمائی :اے الله پاک! جتنی برکتیں تونے مکہ میں نازل فرمائی ہیں، مدینہ میں اس
سے دوگنی برکتیں عطا فرما۔( صحیح بخاری، کتاب فضائل المدینہ،جلد1،
صفحہ 620، حدیث 1885)
6۔حضرت
عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے،حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا: میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک
باغ ہے۔(صحیح
بخاری، کتاب فضل الصلاۃ فی مسجد مکہ والمدینہ، باب فضل ما بین القبر والمنبر،جلد1،
صفحہ 604، حدیث 1195)
7۔حضرت
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہماسے
روایت ہے، حضور اقدس صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:جس کو مدینہ منورہ میں موت آ سکے تو اسے یہاں ہی مرنا چاہئے، کیونکہ
میں یہاں مرنے والوں کی(خاص طور پر) شفاعت کروں
گا۔(ترمذی،
کتاب المناقب، باب فی فضل المدینہ،5/683،ح3963)
8۔حضرت ابو ہریرہ
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،
آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:اہلِ ایمان سمٹ کر اس طرح مدینہ آ جائیں گے،جس طرح سے سانپ سمٹ کر
اپنے بل میں چلا جاتا ہے۔(صحیح بخاری، باب الایمان یارزال المدینہ1/252)
9۔حضرت ابو ہریرہ
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،
آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:اسلام کی بستیوں میں سب سے آخر میں فنا ہونے والی بستی مدینہ ہے۔(سنن
ترمذی، شاکر باب ما جاء فی فضل المدینہ،5/825)
10۔حضرت ابو
ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،
آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:مدینہ کے راستوں پر فرشتے مقرر ہیں، اس لئے طاعون اور دجال داخل نہیں
ہوسکتے۔
اعلیٰٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ
کی کیا خوب فرماتے ہیں:
طیبہ
میں مر کے ٹھنڈے چلے جاؤ آنکھیں بند سیدھی
سڑک یہ شہر ِشفاعت نگر کی ہے