دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 9اگست2021ءبروز پیرتقریباًدپہر2بجےجناح ہال میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں اسلامک ورکشاپ کا سلسلہ ہوگا۔اس ورکشاپ میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغرعطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی ’’کامیاب زندگی کے اصول قراٰن کی روشنی میں ‘‘کے موضوع پربیان فرمائیں گےاور اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائیں گے۔

قرب و جوار میں رہنے والے اسلامی بھائیوں سے شرکت کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF و رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام شاہ رکن عالم انٹرچینج پر شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا۔

اس تقریب میں رکن ریجن شعبہ FGRF ، نگران کابینہ شاہ رکن عالم، شعبہ میڈیا اور شوبز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے موٹروے کے سیکٹر انچارج S.Pرانا سرفراز، D.S.Pحسن بھٹی،D.S.Pاجمل، انسپکٹر گلزار، انسپکٹرحبیب کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔ شجر کاری درود سلام اور قصیدہ بردہ شریف کی صداؤں میں کی گئی۔

سیکٹر انچارج S.Pرانا سرفراز نے دعوت اسلامی کی کاوشوں خصوصاً شجر کاری مہم کو بہت زیادہ appreciate کیا جبکہ D.S.Pحسن بھٹی اور D.S.Pاجمل نے بھی دعوت اسلامی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات و  شعبہ FGRF کے زیر اہتمام پولیس لائن فیصل آباد میں شجر کاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں S.P لیگل ظفر اقبال، D.S.P محمد کاشف، R.P.O فیصل آباد رفعت مختار، R.I سید ندیم گیلانی، لائن آفیسر عبد الحق اور نگران زون حافظ عرفان عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے پولیس لائن I.Gریسٹ ہاؤس میں پودے لگائے۔

آخر میں R.P.O نے دعوت اسلامی کے اقدام کوسراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام سیشن کورٹ کمپلیکس اوستہ محمد میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

شجر کاری میں ڈسٹرکٹ و سیشن جج نوروز خان ہوت، سینئر سول جج ضیاء الرحمن، جوڈیشنل مجسٹریٹ بشیر احمد کاکڑ، محمد پیارا عطاری، کرم حسین عطاری، ذمہ داران دعوت اسلامی اوستہ محمد، صوبائی صدر آل پاکستان جوڈیشنل ایمپلائز ایسوسی ایشن بلوچستان محمد اعظم اوستو، ایپجیا اوستہ محمد صدر صابر حسین پلال، نثار احمد سومرو، مبشر حسین، عمرانی محراب خان پلال، مرتضیٰ بلیدی، حبیب اللہ سومرو، احمد گوندل احسان پلال، قربان علی چہوان نے عدالت کے احاطے میں پودے لگائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، سابق DPI کالجز، پرنسپلز اور ڈائریکٹرز کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرُکن حاجی یعفور عطاری مدظلہ العالی نے بیان کےدوران دعوتِ اسلامی کے مختلف اصلاحی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔دعوت کے اختتام پر پروفیسرز اور ڈائریکٹرزنے اپنے تاثرات دیتے ہوئے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت Clean and green پاکستان مہم جاری ہے۔

اسی سلسلے میں D.P.Oننکانہ بلال افتخار نے دعوت اسلامی کے عالمی فلاحی ادارہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے D.P.Oآفس میں پودے لگائے اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائے خیر کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے D.P.Oبلال افتخار کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق ضلعی پولیس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ بطور کمانڈر ڈسٹرکٹ پولیس دعوت اسلامی کے فلاحی ادارہ (FGRF) کے تعاون پر بے حد مشکور ہوں۔ ضلعی پولیس فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے پولیس لائن اور تھانہ جات میں 2 ہزار پودے لگائے گئے جو کہ دعوت اسلامی کی حکومتی شجرکاری مہم میں حصہ ڈالنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پودے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ پودے انسانی جسم کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ ضلعی پولیس Clean and green پاکستان کی شجرکاری مہم میں تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر ضلعی ہیڈ FGRF الحاج نصر اقبال عطاری، سٹی ہیڈ رانا ساجد عطاری، مولانا اشفاق رضوی، کاشف سلیم عطاری، میڈیا انچارج Complaint cell ناظم عباس عطاری و دیگر بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات و شعبہ FGRFکے زیر اہتمام ڈسکہ میںD.S.P آفس میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا۔ شجر کاری میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری، D.S.P میاں معظم نے پودے لگائے۔

بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے تحصیل کونسل ڈسکہ میں چیف آفیسر شبیر وڑائچ اور تحصیل فنانس میاں محمد علی کے ساتھ ملکر ان کے آفس میں شجر کاری کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اوتھل کے DYLموٹر سائیکل کمپنی میں شجر کاری مہم کی تقریب ہوئی جس میں یونین کے صدر سلیم، چنا ولی محمد، P.D.Iانسپکٹر محمد صہیب خان اور دیگر ورکرز سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے پودے لگائے۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی محمد شاہد عطاری نے شجر کاری مہم کےمقاصد بتائے اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔


یکم اگست 2021ء سےدعوت اسلامی کے زیر اہتمام  ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا جاچکا ہے جس کے تحت ملک بھر میں پودے لگائے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں 5 اگست 2021ء کو کرم خان روڈ فتح جنگ میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا۔ شجر کاری میں اسسٹنٹ کمشنر فتح غلام مصطفٰے جٹ نے جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبہ کرام، سیاسی و سماجی کارکنان، تاجر برادری اور ذمہ داران کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری، مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آرایف  کے زیرِاہتمام5اگست2021ءبروزاتوار فتح جنگ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ غلام مصطفیٰ جٹ نے ذمہ داران کے ہمراہ پودے لگاکر مہم کا آغاز کیا ۔اس مہم میں جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر تاجران اور سیاسی اسلامی بھائی بھی شریک تھے۔(رپوٹ:مبشر حسن عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت راولپنڈی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری، ہیڈ آف میڈیا ڈیپارٹمنٹ، سوشل میڈیا اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد سمیر ہاشمی عطاری نے شرکت کی۔

ذمہ داران نے رکن شوریٰ حاجی بلال عطاری کو شعبے کے دینی کاموں اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے بریف کیا جبکہ ذمہ داران نے رکن شوریٰ کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی نیو آنے والی کتاب ”باتصویر نماز“ بھی پیش کی۔

رکن شوری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کو سراہا اور مزید دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسپیشل سینٹر پنڈی گھیپ میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔

شجر کاری میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد وسیم عطاری نے اسپیشل بچوں کے ساتھ ملکر اسکول میں پودے لگائے۔