دعوت
اسلامی کے تحت حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون کےدادو کابینہ کی ڈویژن دادو میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن
نگرا ن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات
بتائےور انہیں فرض علوم سیکھنے ،سکھانے کا
جزبہ دیا نیز موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جس انداز سےدینی کام کرنے کی ضرورت ہے اس طریقےسےدینی کام کرنےکاذہن دیا اوراس کےمتعلق مدنی پھول بھی دیئے۔مزید
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو علاقوں میں شیڈول بنا کر دینی
کاموں کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی ۔ ساتھ ہی درس وبیان کے حلقے لگا کر نئی معلمہ
اور نئی مبلغہ بنانے کے اہداف دئیے ۔
ڈیرہ
اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں
ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام پچھلےدنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں ماہانہ ڈویژن
دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی
حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور مدنی مذاکرہ
دیکھنےکی دعوت دی ۔
بعد میں زون ذمہ
داراسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ
دینی حلقےکومضبوط بنانےاور جدول کہ مطابق دینی
کاموں کوبڑھانے کا ذہن دیا نیز ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسے اہداف دیئےجس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےمختلف مقامات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں
کےمدنی مشور وں کاسلسلہ ہوتا رہتاہے اسی حوالےسے گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد زون میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں زون
نگران، کابینہ نگران اور اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی اور
امیراہل سنت کی قربانیاں ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کے کورس اور ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات کےحوالےسے مدنی پھول سمجھائے۔
اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کی سابقہ ماہانہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں تربیتی نکات
بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، اراکین ریجن اور
زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے’’مبلغ ہر جگہ مبلغ
ہوتا ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول بروقت
جمع کروانےکی ترغیب دلائی ۔مزیدمختلف کارکردگیوں پر کلام ہوااوران میں بہتری لانےکاذہن دیانیزجہاں
کابینہ سطح پر تقرر نہیں وہاں تقرر ی مکمل کرنےکاہدف دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی زون میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس
میں زون نگران ، اراکین زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی بروقت سافٹ ویئر میں انٹر کرنےکےمتعلق رہنمائی کی اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو
تقرری مکمل کرنےکا ہدف دیا۔اس کےعلاوہ شعبہ مکتبۃ المدینہ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی رکن
زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے شعبہ جات کےحوالےسےتفصیلی جائزےبھی پیش کئےجس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت سیالکوٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق اکمل سے ملاقات کا سلسلہ
ہواجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والی شجرکاری مہم کے متعلق بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ DPO
دفتر میں قیصر امین بٹDSP لیگل کی عیادت کی۔ DSP لیگل کا کہنا تھا کہ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے انہیں کافی فائدہ ہوا ہے نیز اگوکی
میں ارمغان مقسط SHO سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا،بعدازاں SHO کومکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتاب ’’آخری نبیﷺ کی پیاری سیرت‘‘ تحفے میں دی
گئی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ملتان ریجن آفس کے اسلامی
بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران ملتان اور ریجن آفس کے تمام
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے ریجن آفس میں ہونے والے دینی
کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو پُرخلوص نیت کے ساتھ کام کرنے اور دیگر
امور کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain
Attari)
پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آفس اسلام آباد میں جانا ہوا
جہاں وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و
نشریات میاں فرخ حبیب سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
اس موقع
ترجمانِ دعوتِ اسلامی ومرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا ۔رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت
دی جس پر انہوں اظہار مسرت کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
15 ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے نگران اور شعبہ رابطہ برائے تاجران فیصل آباد کے تمام
ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی
کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گلشن راوی فٹ بال گراؤنڈ لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول، جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے بعد
نمایاں پوزیشن کے حامل طلبہ میں تحائف تقسیم کئےگئے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)
فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ داران کی نشست میں حاجی
یعفور عطاری کا بیان
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل
آباد میں ان دنوں نشست کا سلسلہ جاری ہےجس
میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان کے ذمہ داران نے شریک ہیں۔ اس نشست میں
وقتاً فوقتاً مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کررہے
ہیں۔
دوران
نشست مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور
شعبے کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)
یوم عقیدۂ ختم نبوت اور یوم دعوت اسلامی کے سلسلے میں
رائیونڈ میں سنتوں بھرا اجتماع
یوم
تحفظ عقیدۂ ختم نبوت ویوم دعوت اسلامی کے سلسلے میں 7 ستمبر 2021ء کو سٹی میرج
کمپلیکس رائیونڈ سندر روڈ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
تعداد میں عاشقان رسول سمیت رائیونڈ کے تاجر حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
عقیدۂ ختم نبوت سمجھاتے ہوئے دین اسلام کے فروغ میں دعوت اسلامی کی خدمات کے
متعلق بریفنگ دی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)