گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء(دعوتِ اسلامی) اسلام آباد ریجن کےذمہ دار محمد ظہیرعباس عطاری مدنی نے دیگر ذمہ ذمہ داران کے ہمراہ مرحوم مفتی اعظم پاکستان شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا پیر مفتی محمد اشرف القادری رحمۃ اللہ علیہ کےصاحبزادے علامہ عبداللہ جیلانی قادری صاحب اور مرحوم کے داماد مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔

اس دوران ذمہ درانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں امیراَہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کا تعزیتی پیغام سنایا جس پر صاحبزادہ مرحوم مفتی اعظم پاکستان نے اظہار تشکر کیا۔(رپورٹ: رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماءکے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا  کی اہم شخصیت مولانا قاری منیر شاہد قادری صاحب کاآنا ہوا جہاں ذمہ داران نےان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مکتبۃالمدینہ،جامعۃالمدینہ اورمدرسۃالمدینہ کا وزٹ بھی کروایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہا۔(رپورٹ: رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماءدعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے فیصل آباد زون کے عاشقانِ رسول کی دینی درسگاہ ادارہ خدمتِ دینِ مصطفی ﷺمیں مذاکرہ دیکھنے کے لئے ایل ای ڈی کا اہتمام کیاجس کے ذریعے طلبہ باآسانی مدنی مذاکرے میں شرکت اور امیرِ اَہلِ سنت کی علم وحکمت بھری باتیں سن سکیں گے۔

اس موقع پر مہتمم جامعہ ادارہ خدمت دین مصطفی ﷺ علامہ پیر سید طاہر کاظمی شاہ صاحب نے بھرپور انداز میں مدنی چینل دیکھنے اور دیکھانے کی نیت کی۔

اس کے علاوہ ناظم جامعہ علامہ عاشق رضوی صاحب نے بھی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعد ازاں اُنہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفہ میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بھائیو ں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت ڈویژن مزنگ علاقہ ہال روڈ کے معلمین کامدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ِزون سمیت دیگر ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ کیا۔

ذمہ داران نے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اخلاقیات کے حوالے سے ذہن سازی کی ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اس کے علاوہ ہر معلم کو خود کفالت کے حوالے سے کم از کم 100 عمومی باکس اور 20 خصوصی باکس رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: حافظ محمد اعظم عطاری کابینہ کارکردگی ذمہ دار شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ مدنی کورسز(دعوتِ اسلامی)کی زیرِ نگرانی نواب شاہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نواب شاہ زون کے ائمہ کرام موجود تھے۔

رُکنِ نواب شاہ زون شعبہ مدنی کورسز نے ائمہ مساجد کو اپنی مسجدوں میں فیضانِ نماز کورس کروانے کے حوالے سے گفتگو کی نیز ائمہ مساجد کو جز وقتی کورسز کا معلم بننے کے حوالے سے ذہن دیا گیا جس پر ائمہ کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اعظم رضا عطاری رُکنِ نواب شاہ زون شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسزکے تحت دنیا بھر میں اسلامی بھائیوں کے نماز کی درستگی کے لئےوقتاًفوقتاًمختلف کورسز کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔

اسی سلسلے میں نواب شاہ ہالہ میں جز وقتی فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری جس میں شرکا کو نماز کے چند ضروری مسائل سیکھانے کے ساتھ ڈھیرو علمِ دین احاصل کرنے کا موقع ملتاہے۔مقامی اسلامی بھائیوں سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ: اعظم رضا عطاری رُکنِ نواب شاہ زون شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملیر کورٹ کے بالمقابل دینی حلقے کا اہتمام کیاگیاجس میں امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہکی والدہ کے عرس کے موقع پر ایصالِ ثواب، دعا اور بیان کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر سابق جوڈیشل مجسٹریٹ، کورٹ پولیس افسر اور کورٹ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کی ملک سطح نگران اسلامی بہن کا  پرٹیوریا (Pretoria) کا بینہ کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہن کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کی عاملات تیار کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کی ملک نگران اسلامی بہن کا شعبہ  شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز اردو اور انگلش میں زیادہ سے زیادہ کورسز کروانے کا ذہن دیتے ہوئے نئے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کی ملک نگران اسلامی بہن کا پیڑرمیرزبرگ کابینہ نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزدینی کاموں کو مزید بڑھانے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”نماز کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا جبکہ دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نماز کا طریقہ سکھایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مضبوط بنانے نیز زیادہ سے زیادہ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔