دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیا کے زیرِ اہتمام  حضرت سیدنا بہاؤ الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کے سلسلے میں ملتان میں 15ستمبر2021ءبروزبدھ ذمہ داران ِدعوتِ اسلامی کی حاضری کا سلسلہ ہوا ۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے قراٰن خوانی اور دعا کا سلسلہ کیانیز بعد نماز ِ مغرب ریجن ذمہ دار مزاراتِ اولیا نے ’’بہاؤ الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت ‘‘پرسنتوں بھرا بیان کیا۔

بعد ازاں اختتام پر اسلامی بھائیوں میں فیضان بہاؤ الدین زکریا رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔(رپوٹ: محمد سعید عطاری ریجن ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں مختلف کورسز کا سلسلہ وقتاًفوقتاًجاری  رہتا ہےجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت کرتے رہتے ہیں۔

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی 11 میں 63 دن کا تربیتی کورس جاری ہے جس میں اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کی جارہی ہے۔

اس کورس میں پچھلے دنوں مبلغ دعوت اسلامی و رکن زون کشمیر محمد سلمان عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا اور انہیں چند اشارےبھی سکھائی۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ذمہ داراسلامی بھائیوں نے  مظفر آباد اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیاجس میں انہوں نے پرنسپل عبدالوحیداوراسپیشل بچوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں بچو ں کو والدین ،اساتذہ اور بڑوں کا احترام کرنے کے حوالے سےذہن سازی کی۔ (رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام پچھلےدنوں حافظ آباد کابینہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ ڈیرہ سٹی میں یومِ دعوتِ اسلامی کےموقع پر شکریہ عطار سیشن کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون وکابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے ’’نیکی کی دعوت اور امیرِ اہل سنت کی قربانیاں‘‘کےموضوع پر بیانات کئے اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےبارےمیں بتایا نیزدیگرذمہ داراسلامی بہنوں نےبھی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنےکا جذبہ دلایااورانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔


14 ستمبر 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد کا دور ہ کیا جہاں ذمہ داران سے مدنی مشورہ، شخصیات سے ملاقات اور دیگر امور ان کے شیڈول میں شامل تھے۔

تفصیلات:

بعد نماز ظہر تاجران، ڈاکٹرز اور صحافیوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

بعد نماز عصر نگران شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کرام کی مختلف امور پر تربیت فرمائی۔

بعد نماز مغرب شعبہ نیو سوسائٹیز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حاجی مولانا محمد عمران عطاری نے نیو سوسائٹی میں دینی کام کرنے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی۔ اس مدنی مشورے میں بلڈرز حضرات بھی موجود تھے۔

بعد نماز عشاء نگران شوریٰ نے حیدر آباد ریجن کے نگران زون اور اراکین زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر کلام فرمایا۔اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔

بعد ازاں فیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن کی وزٹ کے لئے تشریف لائے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حیدر آباد سٹی مطاہرہ و ٹو اور ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو نے نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ادریس گارڈن کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں تقرری مکمل کرنےکے اہداف دیئےنیز دارالسنہ کے تحت ہونےوالے کورسز میں داخلے کے نکات پر بھی کلام کیااور اس میں بہتر ی لانے کے طریقے بتائے ۔مزید شیڈول میں پوزیشن لینےوالی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئےاور جن علاقوں میں کورسز کا سلسلہ نہیں وہاں شروع کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کےزیر اہتمام ادریس گارڈن کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی بہتری کے لئے مبلغہ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائےاور کارکردگی کو بہتر بنانے کے مدنی پھول بتائے۔ ساتھ ہی کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانےکاذہن دیا نیز شعبے کےدینی کام کو بڑھانے اور دعائے صحت اجتماع کروانےکاہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام ادریس گارڈن میں  ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکے تحت ہونے والے رہائشی مفتشہ اور ناظرہ قراٰن کورس کے داخلوں کی تعداد کا فالواَپ کیا ۔ ساتھ ہی اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےانہیں مدارس المدینہ کی تعداد بڑھانے اور ہفتہ وار رسالے کی انٹری کے نظام کو مضبوط کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت ادریس گارڈن کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں ماہانہ اصلاح اعمال اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال کو پُرکرنےوالی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کو ذمہ دار یاں دینے کے حوالےسےنکات بتائے اوردینی کاموں میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ہی نیک اعمال پر استقامت پانے کے لئے اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر اہتمام ادریس گارڈن کراچی میں ماہانہ  مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول کا اجمالی جائزہ لیتے ہوئےہفتہ وار رسالہ کارکردگی کی بروقت جمع کروانےکاذہن دیا اور اپنی ماتحت کی بھی کارکردگی کی انٹری کرنےکی ترغیب دلائی۔ساتھ ہی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو فَعال کرنے کے اہداف دیئےنیز گھریلو صدقہ بکس آرڈر کی نیو کارکردگی سمجھائی اور گفٹ بکس کے لئے بھی اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کےزیراہتمام حیدرآباد زون میں ہونےوالےدینی کاموں کی اگست 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد:399

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہونے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 9

شارٹ کورسز کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 41

اصلاح اعمال کا رسالہ جمع کروانے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 116

اس ماہ شخصیات تک پہنچائےگئے رسائل کی تعداد: 197

شخصیات خواتین کے گھروں میں لگنے والے دینی حلقوں کی تعداد: 9

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:147 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کے تحت حیدرآباد زون لطیف آبادکابینہ کے علاقے بسم اللہ سٹی میں ایک گورنمنٹ اسکول کی ریٹائرڈ ٹیچر کے گھر ون ڈے سیشن کاانعقاد کیا گیا جس میں آرمی پبلک اسکول کی ٹیچرز،فارما کمپنی کے اہل خانہ اور دیگر مقامی شخصیات  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے علم دین کے فضائل بتائے اور دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو بریفنگ دی۔ اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے اور مدنی چینل کے پروگرامز دیکھنے کی ترغیب دلائی نیزسیشن کے اختتام پر اہل خانہ نے مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسيم کئے ۔