سینٹرل
افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت سینٹرل افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے اگست2021ء میں ہونے
والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں:
روزانہ
گھر درس دینے والوں کی تعداد:65
تعداد
مدرستہ المدینہ(اسلامی
بہنوں کے): 12
مدرستہ
المدینہ(اسلامی
بہنوں کے)میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 62
تعداد
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 13
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد :181
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 19
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 35
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 187
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 59
بیرون
ممالک میں اسلامی بہنوں کے اگست 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت بیرون ممالک میں اسلامی بہنوں کے اگست 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی
چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار466
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29ہزار503
مدرستہ المدینہ (اسلامی بہنوں کے)میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار761
تعداد
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 3ہزار435
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:84ہزار860
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 24ہزار527
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 10ہزار871
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ26ہزار527
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 29ہزار261
دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے زیرِ نگرانی ملک و
بیرونِ ملک میں وقتاًفوقتاًمختلف کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 16ستمبر 2021ءبروز
جمعرات سعیدآباد
میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی و رُکنِ نواب شاہ زون شعبہ
مدنی کورسز نے شرکاکو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں استقامت،عملی طور پر 12دینی
کاموں میں شرکت کرنےاوراچھی صحبت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں شرکا میں مکتبۃالمدینہ کے شائع کردہ
رسائل بھی تحفے میں دیئے گئے۔ (رپوٹ: اعظم رضا عطاری رُکنِ نواب
شاہ زون شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب بھر میں قائم
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم دعوتِ اسلامی کے تمام کیمپسز میں تعلیمی
سرگرمیوں کا آغاز ہو چکاہے۔
اس سلسلے میں حکومتی
اعلامیہ کی روشنی میں پنجاب بھر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم
کے تمام کیمپسز میں پری نرسری تا میٹرک کلاسز کی تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 16ستمبر2021
بروز جمعرات سے ہوا۔
دینِ
اسلام جہاں
بڑوں کے لئے مشعل راہ ہے وہاں بچوں کے لئے بھی نصیحت و تربیت کا ذریعہ ہے۔ آقا کریم ﷺ بڑوں کی تربیت کرنےکے ساتھ ساتھ بچوں پر بھی شفقت فرماتے ہیں۔ دین
اسلام نے جہاں والدین کے حقوق بیان کئے ہیں وہاں والدین پر اولاد کے حقوق کو بھی بیان فرمایا ہے، جس طرح اولاد پر ماں باپ
کی عزت و تکریم ضروری ہے ویسے ہی ماں باپ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کی
اچھے طریقے سے پرورش کریں اور جس طرح ممکن
ہو اس میں کوتاہی نہ کریں۔
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بچوں کی تربیت اور دیگر امور کے حوالے
سے اس ہفتے رسالہ ”امیر
اہلسنت سے بچوں کے بارے میں سوالات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور
رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
کریم جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے بچوں کے بارے میں سوالات“
پڑھ یا سن لے اسے دین و دنیا کی برکات سے مالا مال فرماکر دینی مسائل پر عمل کرنے
کی توفیق عطا فرما اور اسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین
صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
دعوتِ اسلامی کے تحت گلشنِ اقبال کراچی میں شعبہ
مدنی کورسز کے زیرِ نگرانی مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں ریجن ذمہ دار، اراکینِ
زون اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ابو یاسر قاری محمد صابر عطاری نے شعبے
میں مدنی کورسز کی تعدادبڑھانے ،جزوقتی کورسز کروانے اور ذمہ داران کا جدول مضبوط
بنانے پر تربیت کی ساتھ ہی ذیلی حلقوں، علاقوں اور ڈویژنزمیں جزوقتی ورہائشی کورسز کروانے کی ترغیب
بھی دلائی۔
پچھلے دنوں شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ برانچ ملتان میں مدنی
عملے کا مدنی مشورہ ہواجس میں رکنِ شعبہ غلام عباس عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں
کی تربیت کی۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت کراچی ایسٹ ملیر زون لیاقت آباد کابینہ
میں دینی حلقے کا انعقاد ہواجس میں اسپیشل پرسنز افرادنے شرکت کی نیز رکن زون محمد
وسیم عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ کیا
۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
بلوچستان
عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نور احمد بنگلزئی جو کہ کراچی کے اسپتال میں زیر
علاج ہیں۔
ان
کی صحت یابی کے لئے قبائلی رہنما ملک ساجد بنگلزئی کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا
سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔
بعد ازاں مدرس جامعۃ المدینہ مولانا سعید احمد
عطاری مدنی اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد اسحاق عطاری نے سردار نور
احمد بنگلزئی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی پچھلے دنوں کراچی ایسٹ ملیر زون کورنگی کابینہ میں ایک اسلامی بھائی کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل پرسنز(گونگے ،بہرے، نابینا) افراد نے بھی
شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا ،رکنِ شوریٰ نے ’’اللہ
کی
رحمت پر امید اور تقوی‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل مصور کی تشریف آوری ہوئی
جہاں انہوں نے اراکین شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین عطاری
سے ملاقات کی۔
اراکین
شوریٰ نے ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل مصور کو تفسیر صراط الجنان، ڈیجیٹل ایپلیکیشن اور
آن لائن ایجوکیشن سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی اور کتاب ”آخری نبی کی پیاری سیرت“
تحفے میں پیش کیا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)
لودھراں ریسکیو1122کے آفس میں او سی او پبلک ریلیشن آفیسر
صفدر سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام سب جیل شجاع آباد میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا جس میں نگران
زون شجاع آباد، نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران نے D.S.Pشوکر
ہنجرہ اور لائن آفیسر محمد نذیر کے ہمراہ پودے لگائے۔ مزید پودوں کے لئے D.S.P
صاحب سے Memorandum
of understandingکے معاملات طے کئے۔
اسی
طرح شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار سیداعجاز عطاری اور FGRF کے ریجن ذمہ دار آصف عطاری نے لودھراں
ریسکیو1122کے آفس میں O.C.O
پبلک ریلیشن آفیسر صفدر سے ملاقات کی۔
ملاقات
میں لودھراں ریسکیوں 1122 کے کانفرنس ہال میں پروفیشنلز اجتماع منعقد کرنے کے
حوالے سے بات چیت ہوئی جس میں مولانا محمد ثوبان عطاری بیان فرمائیں گے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)