اسلامی ماحول میں  عصری تعلیم دورِ حاضر کی اہم ضرورت ہے۔اس سلسلے میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں دینی و دنیاوی تعلیم کا بہترین امتزاج پایاجاتا ہے۔

دارالمدینہ میں تعلیمی وتربیتی امور کا جائزہ لینے کے لئے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران کا کیمپسز میں وزٹس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

20ستمبر2021ءبروزپیر شعبہ دینی کام کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دارالمدینہ حیدرآباد کیمپسز کا وزٹ کیاجہاں انہوں نےطلبہ اور اسکول اسٹاف کی مختلف امور پر تربیت کی نیز کیمپسز میں دینی کاموں پر عمل کا جائزہ بھی لیا ۔

دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اساتذہ سے مشاورت کی گئی جس میں طلبہ کو مسجد درس، گھر درس، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات ، مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور کلاس نویں ،دسویں کے طلبہ کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا گیا۔

دوران ِوزٹ طلبہ کے سرپرستوں سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا جس میں سرپرستوں کو گھر میں دینی ماحول بنانے اوربچوں کی اسلامی تربیت کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)