کسی بھی ادارے  کی کامیابی میں افراد کے درمیان مثبت اور مضبوط تعلقات کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔دارالمدینہ میں اپنے عملے کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئےاور ان کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے لئے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

شعبہ دارالمدینہ (دعوتِ اسلامی)کے تحت دارالمدینہ پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹرز اور ایجوکیشن منیجرز کے لئے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کےسنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیاگیاجس کے دوسرے اور تیسرے دن Effective Communicationکے حوالے سے شرکاکی تربیت کی گئی۔

دورانِ تربیت شخصیت میں نکھارلانےکےطریقے، Communicatio ModelاورKnowledge, Skills and Attitudesپر بھی کلام کیاگیا۔

اس کے علاوہ ادارے کی ترقی میں Team BuildingاورTeam Motivation کی ا ہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاسےمختلف سرگرمیاں بھی کروائی گئیں۔

مزید تین دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں شعبہ دارالمدینہ کی جانب سے یکساں قومی نصاب پر خصوصی تربیت کا ا ہتمام کیا گیا ۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)