دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ  کی ڈویژن مہاجر کیمپ میں 8دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں ذیلی تا ڈویژن ذمہ دار سمیت 24 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نےکورس میں شریک اسلامی بہنوں کومختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کام کرنے کا طریقہ سکھایا۔اس کےعلاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات، علاقائی دورہ للبنات ، اصلاحِ اعمال اجتماعات، ڈونیشن بکس ،شعبہ تعلیم و شعبہ رابطہ وغیرہ شعبہ جات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی کہ کس طرح ہر شعبے کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کر کے معاشرے کو بہتری کی طرف لایا جائے۔ تمام شعبہ جات کی کارکردگی کے متعلق اہم اپڈیٹ نکات سمجھائے نیز ماہانہ شیڈول کے متعلق نکات سمجھائے اور وقت کی پابندی کرتے ہوئے مقررہ وقت پرکارکردگی جمع کرنے اور کروانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس کورس میں دینی کاموں کا طریقہ سیکھ کر اچھے انداز سے دینی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔