معاشرے کی تعمیرو ترقی کے لئے افراد تیار کرنا کامیاب قوموں کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے۔ دینی ماحول میں دنیاوی تعلیم فراہم کرنے والے ادارے دورِ حاضر کی اہم ضرورت ہیں۔

الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں مزید اضافہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ملتان میں ایکسپینشنکانفرنس (Expansion Conference ) منعقد ہوئی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری،مولانا محمد سرفراز عطاری ، نگران ِریجن وزون اور دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں شرکاکو بتایا گیا کہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اسلامی اصولوں کی روشنی میں جدید تقاضوں کے مطابق دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی دینی ،اخلاقی و معاشرتی امور پر بھی تربیت کرتا ہے۔

اس کے علاوہ شرکا کو نئے کیمپسز کھولنے کے مراحل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاگیاجس پر شرکانے اپنے شہروں میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)