اسسٹنٹ
کمشنرحافظ آباد میاں مراد حسین نیکوکارہ کے ہمراہ شجرکاری کا سلسلہ
گزشتہ دنوں شعبہ
FGRF(دعوت اسلامی) کے
تحت شجر کاری مہم کے سلسلے میں قبرستان گڑھی اعوان میں پودے لگائے گئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد میاں مراد حسین نیکوکارہ نے پودا
لگا کر مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر حافظ آباد کے نگرانِ کابینہ منظور الحق
عطاری، ڈویژن نگران اسلم شہزاد عطاری اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حافظ آباد محمد مدثر
عطاری بھی موجود تھے۔
ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی
جس پر اسسٹنٹ کمشنر نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔
مزید اسسٹنٹ
کمشنر کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں
مگر دعوت ِاسلامی کی فلاحی خدمات بھی قابل تحسین ہیں ،اگر دیکھا جائے تو شجر کاری کےذریعے
اب تک ملک بھر میں دعوتِ اسلامی 22 لاکھ پودے لگا چکی ہے اسی طرح تھیلیسیمیا کے بچوں کو بلڈ دینے کے حوالے سے ملک بھر میں اب تک دعوتِ
اسلامی تاریخ رقم کرچکی ہے، دعوتِ اسلامی کے بانی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس
عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ کو اللہ عزوجل اپنے مشن میں مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔(رپورٹ: محمد
ذوالفقار عطاری نگرانِ کابینہ علی پور چٹھہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)