11 جولائی 2026ء کو مرکزی فیضانِ صحابیات میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت ایک اہم لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز، کراچی کی تمام ذمہ داران، ناظمات اور ٹیچرز نے شرکت کی جبکہ پورے پاکستان کے 19 مختلف مقامات پر اسلامی بہنیں آن لائن شامل ہوئیں۔

اس سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”منصب امانت ہے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ناظمات کی ذمہ داریوں، احساسِ ذمہ داری کی اہمیت اور تعلیمی، انتظامی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ریاستہائے متحدہ امریکہ (USA) میں ایک اہم آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تنظیمی کاموں کو مضبوط بنانے اور نئی تقرریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔

میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشارت، شعبہ نیک اعمال کی ذمہ دار ، انٹرنیشنل افیئرز کی معاون نگران اور نادرن امریکہ کی نگران و شعبہ نیک اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ کا مقصد امریکہ کے مختلف علاقوں اور شہروں میں دینِ اسلام کی اشاعت و تنظیمی کاموں کی بہتری کے لیے نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کرناتھا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس بات پر مشاورت کی کہ کن کن مقامات پر نئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا تعین وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ تنظیمی سرگرمیوں کو زیادہ منظم اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔


فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :انسان اُس وقت تک قیامت کے روز قدم نہ ہٹا سکے گا جب تک کہ اِن پانچ سُوالات کے جوابات نہ دے لے:(1)تم نے زندگی کیسے بَسَر کی؟(2)جوانی کیسے گزاری؟(3)مال کہاں سے کمایا؟ اور (4)کہاں کہاں خَرچ کیا؟ (5)اپنے عِلم کے مطابِق کہاں تک عمل کیا؟( ترمذی،4/188،حدیث:2424) لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اللہ عزوجل کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 16 صفحات کا رسالہ اللہ کا خوف پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربِّ کریم !جو کوئی 16 صفحات کا رسالہاللہ کا خوف پڑھ یا سُن لے اُسے اپنا حقیقی خوف دے کر ماں باپ اور خاندان سمیت جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما ۔ اٰمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


ملاکنڈ ڈویژن، خیبرپختونخوا،  14 جولائی 2026 :

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں تحصیل کبل، ضلع سوات میں 14 جولائی 2026ء کو صوبائی ذمہ دار مولانا وقار عطاری مدنی نے صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ جنیدی عطاری اور نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز سے ملاقاتیں کیں۔

اس دوران ذمہ داران نے تحصیل کبل میں سابق صدر اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور اسپیشل پرسنز کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں نماز کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ مینگورہ سٹی میں اسپیشل پرسنز کے ڈسٹرکٹ صدر سے ملاقات کی ۔نیز اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لاہور، پنجاب 15 جولائی 2026ء :

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور سٹی کے اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع 15 جولائی 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد کیا گیا جس کا مقصد اسٹاف کی تربیت اور اصلاحی موضوعات پر گفتگو کرنا تھا۔

اس موقع پر لاہور جنوبی ڈسٹرکٹ کے نگران حاجی عبدالرشید عطاری نے شرکا کے درمیان بیان کیا جس میں انہوں نے اچھی عادات اپنانے اور بری عادات چھوڑنے کے بارے میں رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ نگران نے اسٹاف کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا محمدوقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد، پنجاب، 14 جولائی 2026ء :

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جولائی 2026ء کو فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا کے مفتشین کا ایک اہم سنتوں بھرا اجتماع فیضانِ عطار فیصل آباد میں منعقد ہوا جس کا مقصد تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانا، روابط کو مضبوط کرنا اور آئندہ کے تعلیمی منصوبوں کی رہنمائی کرنا تھا۔

رکنِ شعبہ سید انس علی عطاری نے تعلیمی و روحانی تعلقات کو بہتر بنانے کی اہمیت پر بیان کیا جبکہ ڈویژن ذمہ دار محمد عباد عطاری نے تعلیمی نظام کو سہل و مؤثر بنانے کے لیے مفید نکات بتائے۔شفٹ تعلیمی ذمہ دار محمد خالد عطاری نے شفٹ کے ماحول کو مزید خوشگوار اور تعلیمی سطح کو بلند کرنے کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری نے مفتشین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جواب دیے ۔ (رپورٹ:مولانا محمدوقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد، پنجاب 13 جولائی 2026ء:

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیصل آباد وسرگودھا ڈویژن کے تمام اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس کا مقصد اسٹاف کی تربیت کرنا اور دینی و تعلیمی امور میں بہتری لانا تھا۔

اس اجتماعِ پاک میں حاضرین کی رہنمائی کے لیے رکنِ شعبہ سید انس علی عطاری ، ڈویژن ذمہ دار عبد الرؤف عطاری اور تعلیمی ذمہ دار محمد عباد عطاری موجود تھے جنہوں نے مختلف اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

ابتداءًڈویژن ذمہ دار عبدالرؤف عطاری نے اصلاحی بیان اور رکنِ شعبہ سید انس علی عطاری نے جدید تعلیمی طریقوں کے حوالے سے کلام کیا جبکہ تعلیمی ذمہ دار محمد عباد عطاری نے استاد اور طلبہ کے مابین روابط کو بہتر بنانے کے اہم نکات بیان کیے جن سے تعلیمی ماحول میں بہتری آئے گی۔

نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اورنگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی، پیر و مرشد کی بارگاہ میں حاضری کا طریقہ بتایا اور حاضرین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیے۔ بعدازاں شعبے کے کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیے گئے ۔(رپورٹ:مولانا محمدوقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


حب چوکی، 18، 19، 20 جولائی 2026ء :

شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد فیضانِ حمزہ حب چوکی، بلوچستان میں 18، 19 اور 20 جولائی 2026ء کو روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس کا مقصد روحانی علاج کے مختلف اہم موضوعات پر عاشقانِ رسول کو تربیت فراہم کرنا تھا۔

تفصیلی معلومات کے مطابق شعبہ روحانی علاج کے معلم محمد زاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کی مختلف موضوعات پر رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭تعویذات لکھنے کا طریقہ ٭دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ ٭احتیاطیں ٭شعبہ روحانی علاج سے متعلق نئی اپڈیٹس ٭امت کی غمخواری کا جذبہ ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت۔

اس دوران حب ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول موجود تھے جنہوں نے کورس سے مختلف چیزیں سیکھیں اور اُن کے مطابق عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سکھر، 18، 19، 20  جولائی 2026ء :

شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بیراج روڈ، سکھر میں 18، 19 اور 20 جولائی 2026ء کو ایک اہم روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عاشقانِ رسول کو روحانی علاج کے مختلف اہم موضوعات پر تربیت فراہم کرنا تھا۔

اس کورس میں شعبہ روحانی علاج کے معلم نوید احمد عطاری نے عاشقانِ رسول کی مختلف موضوعات پر رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭تعویذات لکھنے کا طریقہ ٭دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ ٭احتیاطیں ٭شعبہ روحانی علاج سے متعلق نئی اپڈیٹس ٭امت کی غمخواری کا جذبہ ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت۔

اس دوران سکھر ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول موجود تھے جنہوں نے کورس سے مختلف چیزیں سیکھیں اُن کے مطابق عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد، پنجاب، 17 جولائی 2026ء :

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں 17 جولائی 2026ء کو ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ صدرِ کنزُالمدارس بورڈ مولانا محمد جنید عطاری مدنی کی موجودگی میں ہونے والی اس میٹنگ میں امتحانی نظام کی ساکھ، مؤثریت اور ضروریات کے مطابق بہتری کے لیے مسلسل جائزہ لینے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق چیئرمین ایجوکیشن بورڈ مولانا گل رضا عطاری مدنی، کنٹرولر امتحانات محمد اسماعیل عطاری مدنی اور شعبہ امتحانات کے دیگر ارکان اس موقع پر موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران گزشتہ تعلیمی سال کے امتحانی عمل اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ کے اہداف، نظام کے اہم پہلوؤں اور متعلقہ لائحہ عمل پربھی تبادلۂ خیال ہوا۔

اس نوعیت کے اسٹریٹجک جائزے امتحانی نظام میں باہمی اتفاق ، شفافیت اور مسلسل بہتری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بلند اور اسٹوڈنٹس کے لیے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔(رپورٹ:سیّد ذیشان بخاری سوشل میڈیا منیجر ایجوکیشن کونسل دعوت اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی  باتیں بتانے کے لیے عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ہفتے کی شب مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے 18 جولائی 2026ء بمطابق 4 صفر المظفر 1448ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی ایک بڑی تعداد نے براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کی خاص بات یہ رہی کہ عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے دوران ہونے والے بعض سوال و جواب

سوال: اللہ پاک جگہ سے پاک ہے ،یہ بتائیں کہ مسجد کو اللہ کا گھرکیوں کہتے ہیں ؟

جواب: مسجد میں اللہ پاک کے کام یعنی عبادت ہوتی ہے ،اس لیے مسجد کو اللہ کا گھر کہتے ہیں ۔

سوال: کیا دل(Heart) بدلتا رہتا ہے ؟

جواب: جی ہاں ! دل اُلٹ پَلٹ ہوتا رہتا ہے ،اسی لیے عربی میں اسے قلب کہتے ہیں ،دل کی کیفیت بدلتی رہتی ہے ،اس لیے نیکی کا جیسے ہی خیال آئے توفوراً کر لینی چاہئے۔

حضرت امام باقر رحمۃ اللہ علیہ واش روم میں گئے تو فوراً باہر آ گئے اور اپنا کوٹ اُتار کر خادم کو دیا کہ اسے خیرات کر دو۔ عرض کیا کہ حضور فراغت کے بعد خیرات کر دیتے فوراً باہرآ نے کی وجہ کیا ہے؟فرمایا :میں نے سوچا کہ خیرات کا خیال بدل نہ جائے ۔ علمائے کرام فرماتے ہیں کہ نیکی میں جلدی کرنی چاہئے ۔

سوال: کیا دل بھی سخت اور نرم ہوجاتا ہے ؟

جواب: جی ہاں!دل سخت اور نرم ہوتا ہے۔ نرم دل میں خشیت یعنی خوفِ خدا ہونا ،اللہ پاک کی فرمانبرداری ہوتی ہے ،دل سخت ہونے کے بھی کئی اسباب ہیں مثلاً خوفِ خدا کی کمی ، فضول باتیں کرنا، گناہ کرنا وغیرہ ۔

سوال: ایک پوسٹ میں لکھا تھاکہ باتوں کی مٹھاس اندر کا بھید نہیں کھولتی، مور کو دیکھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ یہ سانپ کھاتا ہو گا، آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟

جواب: بعض اوقات بظاہر بہت خوش اَخلاقی کا بر تاؤ کیا جا رہا ہوتا ہے مگر اس میں اپنا کوئی دُنیاوی مقصد ہوتا ہے مثلاً دوکاندار گاہک کو مال تھمانے کے لیے خوب خوش اخلاقی کا مظاہرہ کر تا ہے ۔بعض لوگ کسی کے آنے پر کہتے ہیں کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی مگر دل میں یہ ہوتاہے کہ یہ کہاں سے آگیا ؟۔بہر حال ملاقات تو خوش اخلاقی سے کرنی چاہئے مگر جو دل میں نہ ہو وہ الفاظ نہ بولے جائیں مثلاً دل میں خوشی نہیں تو یہ نہ کہے کہ مجھے آپ سے مل کر خوشی ہوئی وغیرہ۔

سوال:تصوف کی معلومات کے لیے کون سی کتابیں پڑھیں،اسلامی بہنیں تصوف کی راہ پر چلنے کے لیے کیا کریں ؟

جواب:امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی کتب منہاج العابدین،احیاءُ العلوم وغیرہ کا مطالعہ کریں(یہ کتابیں دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے فری ڈاؤن لوڈ اورمکتبۃ المدینہ سے قیمتاً حاصل کی جاسکتی ہیں)۔اسلامی بہنیں بھی دعوتِ اسلامی سے وابستہ رہیں ،اسلامی بہنوں کے ساتھ دِینی کاموں میں مصروف رہیں ۔

سوال: صالحین کی پہچان فی زمانہ کیسے ہو؟

جواب: اس دور میں صالحین(نیک بندوں) کی پہچان کا معیار اعلیٰ حضر ت امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ ہیں ،جواِن سے محبت کریں اور ان کی رہنمائی کے مطابق دِین پر عمل کریں تو اُسی کی صحبت اختیار کریں ۔

سوال: انسان نما بھیڑیا کون ہوتا ہے ؟

جواب: جو لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں وہ انسان نما بھیڑیے ہیں، ان سے بچنا چاہئے، ان کی باتوں میں نہیں آنا چاہئے، بعض تو ایمان ضائع کرنے والے ہوتے ہیں گویا انسان کا لباس پہنے بھیڑے ہوتے ہیں، ان سے بچنے کے لیے ان کی کوئی بات نہ سنیں اور دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ رہیں ۔

سوال: عشقِ مجازی ہو جائے تو اس کا علاج کیا ہے؟

جواب: عشقِ مجازی ( کسی انسان کا کسی دوسرے انسان کی خوبصورتی،اَخلاق یا شخصیت کی محبت میں گرفتار ہوجانا عشقِ مجازی کہلاتا ہے) بڑا مُوذی اور خطر ناک مرض ہے، بندہ صبر کرے ،بغیر اجازتِ شرعی آپس میں نہ ملے ،خط و خطابت،(واٹس ایپ،موبائل میسج) اور تحفہ تحائف لینا دینا نہ کرے ۔مکتبہ المدینہ کی کتاب ”پردے کے بارے میں سوال جواب“ صفحہ 148 تا181 کا مطالعہ کریں۔

سُوال: عشق بازی سے پیچھا چُھڑانے کے لیے کوئی وظیفہ بھی بتا دیں۔

جواب: عشق بازی سے پیچھا چُھڑانے کے لیے قرآنی آیات پر مشتمل یہ عمل کریں۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ،لَآاِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ،اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ، لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌبا وضو 3، 3 بارپڑھ کر(اوّل و آخر ایک بار دُرُود شریف )پانی پر دم کر کے پی لیں یہ عمل 40 دن تک کریں۔

سوال: عشق ِمجازی سے بچنے بچانے کے لیے کیا کریں ؟

جواب: بچوں اور بچیوں کو ایک ساتھ کھیلنے نہ دیں۔گھر میں شرعی پردہ نافذ کریں۔بچیوں کو پردے اور حیا والا لباس پہنائیں۔نگاہوں کی حفاظت کریں،سوشل میڈیا کا دُرست اِستعمال کریں،فلموں ڈراموں اور گناہوں بھرے چینل نہ دیکھیں، رومانی ناول اور مضامین نہ پڑھیں۔

سوال:حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری رحمۃ اللہ علیہ کون ہیں ؟

جواب:حضرت سیدجلال الدین سرخ پوش بخاری رحمۃ اللہ علیہ حسینی سیّد ہیں،ان کی پیدائش 595ھ کو بخارا میں ہوئی، وہیں حفظ ِقرآن کیا ، یہ مادر زاد(پیدائشی) ولی تھے، آپ عالمِ دین تھے ۔ایک غیر مسلم بادشاہ نے انہیں آگ میں ڈال دیا مگر آگ نے آپ پر اثر نہ کیا، آپ کے کپڑے سرخ(Red) ہو گئے ،اس وجہ سے سرخ پوش کہلاتے ہیں ۔آپ کا وصال 19جمادی الاولیٰ 690ھ اُچ شریف ،ضلع بہاولپور پنجاب پاکستان میں ہوا اور یہیں آپ کا مزارمبارک ہے۔

سوال: اِس ہفتے کا رِسالہ زبان کی حفاظت کی اہمیت پڑھنے یا سُننے والوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ زبان کی حفاظت کی اہمیت پڑھ یا سُن لے، اُسے زبان سے ہونے والے اور دیگر تمام گناہوں سے بچا، اپنا پسندیدہ بندہ بنا اور اُس کو ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلَّم

انسان کو "اشرف المخلوقات" کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں عقل، دانش اور اخلاق موجود ہیں۔ اگر کسی معاشرے میں علم، دولت اور طاقت تو ہوں مگر اخلاق نہ ہوں، تو یہ طاقت تباہی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اخلاقیات وہ پیمانہ ہے جو انسان کو سچ اور جھوٹ، حق اور باطل، اچھائی اور برائی میں فرق سکھاتی ہے۔ آج کے دور میں، جب سائنس اور ٹیکنالوجی نے ترقی کی بلندیوں کو چھو لیا ہے، اخلاقیات کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ اس لیے مطالعۂ اخلاقیات اب محض نصاب یا مذہبی فریضہ نہیں بلکہ ہر فرد اور معاشرے کی بقاء کے لیے ضروری ہے۔

شخصیت کی تکمیل اور معیار:اخلاقیات انسان کی شخصیت کو مکمل نکھارتی ہیں۔ کوئی شخص جو اعلیٰ تعلیمی ڈگریوں کا حامل ہو مگر اس میں اخلاق نہ ہوں، وہ ایک خطرناک مشین کی طرح ہے جو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ:‌إِنَّمَا ‌بُعِثْتُ ‌لِأُتَمِّمَ صَالِحَ الْأَخْلَاقِ

ترجمہ: نبی کریم ﷺ نے فرمایا:مجھے اچھے اخلاق کی تکمیل کے لیے ہی مبعوث کیا گیا۔(مسند احمد،حدیث: 8952)

اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ دین اسلام کا ایک مقصد اخلاقیات کو درست کرنا ہے۔ جب ہم اخلاقیات کا مطالعہ کرتے ہیں، تو ہم اپنی شخصیت کو اس معیار پر اتارنے کی کوشش کرتے ہیں جو نبی کریم ﷺ نے پیش کیا ہے۔ بغیر اخلاق کے تو ہم انسان نہیں بلکہ پشتیں ہیں جو صرف کھانا اور سونے کے لیے موجود ہیں۔ اخلاق ہی ہیں جو انسان کو انسانیت کی بلندی تک پہنچاتے ہیں۔

معاشرتی امن و امان کی بنیاد:اخلاقیات کی تعلیم صرف فرد کے لیے نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ ایک معاشرہ اس وقت مضبوط ہوتا ہے جب اس کے افراد ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں ۔

انفرادی زندگی میں اخلاقیات کی اہمیت:انسان کی شخصیت کی اصل پہچان اس کے اخلاق ہوتے ہیں۔ علم، دولت یا طاقت اس وقت تک فائدہ مند نہیں جب تک ان کے ساتھ اچھا کردار موجود نہ ہو۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اِنَّ مِنْ خِيَارِكُمْ أَحْسَنَكُمْ أَخْلَاقًا ترجمہ:تم میں بہترین وہ ہے جس کے اخلاق سب سے بہتر ہوں ۔(بخاری،حدیث:3559)

اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ حقیقی فضیلت اچھے اخلاق میں ہے۔ مطالعۂ اخلاقیات انسان کو اپنے نفس کا محاسبہ کرنے اور اپنی کمزوریوں کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

قانون کے بدلے اخلاق:قانون صرف ظاہر کو دیکھتا ہے مگر اخلاقیات انسان کے دل اور ضمیر کو بیدار کرتی ہیں۔ پولیس اور عدالت ہر جگہ موجود نہیں ہو سکتیں۔ مگر اخلاقی تربیت انسان کو تنہائی میں بھی برائی سے روکتی ہے۔جب انسان اخلاقیات کو سمجھ لیتا ہے تو وہ صرف سزا کے خوف سے نہیں بلکہ اپنے ضمیر کی آواز پر نیکی کرتا ہے۔ اس طرح معاشرے میں جرائم کم ہوتے ہیں اور لوگ خود ذمہ دار بن جاتے ہیں۔

خود کنٹرول اور نفسیاتی سکون:جدید دور میں ڈپریشن، اضطراب اور نفسیاتی امراض بڑھ رہے ہیں۔ ان کی بنیادی وجہ اخلاقیات کی کمی ہے ۔اخلاقیات انسان کو صبر، قناعت اور خود ضبطی سکھاتی ہیں۔ یہ حسد، ظلم اور دیگر برائیوں سے روکتی ہیں۔ اخلاقی انسان کے دل میں سکون اور ضمیر کی پاکیزگی ہوتی ہے، جس سے حقیقی نفسیاتی آرام ملتا ہے۔

تعلیم و تربیت میں اخلاقیات کا کردار:تعلیم کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا نہیں بلکہ انسان کی شخصیت کو بہتر بنانا بھی ہے۔ اگر تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت نہ ہو تو علم بعض اوقات نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اس لیے مدارس، تعلیمی اداروں اور گھروں میں اخلاقیات کی تعلیم پر خاص توجہ دی جانی چاہیے۔

بچوں اور نوجوانوں کو شروع ہی سے سچائی، امانت داری، احترامِ انسانیت اور خدمتِ خلق کی تعلیم دی جائے۔ اس مقصد کے لیے قرآن و حدیث کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔

مطالعۂ اخلاقیات کے مزید مختصر فوائد درج ذیل ہیں:یہ انسان میں سچائی اور دیانت پیدا کرتا ہے۔ یہ انسان کو صبر اور برداشت کی عادت سکھاتا ہے۔ یہ انسان کے اندر احساسِ ذمہ داری پیدا کرتا ہے۔ یہ انسان کو عدل اور انصاف کا پابند بناتا ہے۔ یہ انسان میں عاجزی اور انکساری پیدا کرتا ہے۔ یہ انسان کو دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔ یہ معاشرے میں باہمی اعتماد کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ انسان کو برے اعمال سے بچنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ انسان کی شخصیت کو باوقار بناتا ہے۔ یہ انسان کو نیک اور صالح زندگی گزارنے کا راستہ دکھاتا ہے۔

مطالعۂ اخلاقیات انسان کی زندگی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ یہ انسان کی شخصیت کو بہتر بناتا ہے، معاشرے میں امن پیدا کرتا ہے اور دل میں سکون عطا کرتا ہے۔ علم اور ٹیکنالوجی اخلاقیات کے بغیر فائدہ نہیں دیتیں۔

لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھروں، مدارس اور تعلیمی اداروں میں اخلاقی تعلیم کو اہمیت دیں۔ اپنی زندگی میں سچائی، دیانت اور ہمدردی کو اپنائیں۔ اگر ہم اخلاقیات کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو ہمارا معاشرہ امن، محبت اور بھائی چارے کا نمونہ بن سکتا ہے۔

اللہ عزوجل ہمیں اچھے اخلاق اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر چلنے والا بنائے۔ آمین