پچھلے دنوں اسلام آباد کے علاقہ ترنول (زون 02) میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام امارات ہیوی مشین ٹریننگ سینٹر میں ایک پُر وقار ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اجتماع معروف ٹرانسپورٹر اکمل خان نوشی مرحوم کی روح کو ثواب پہنچانے کے لیے منعقد کیا گیا۔ تقریب میں مرحوم کے اہل خانہ، رشتہ دار، مقامی عاشقان رسول اور متعلقہ شعبے کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

اجتماع میں نگرانِ مجلس رابطہ شعبہ برائے ٹرانسپورٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے آخرت کی تیاری، سنتوں پر عمل پیرا ہونے اور مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔

اختتام پر مرحوم اکمل خان نوشی کی بخشش و مغفرت، بلندیِ درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔


انگلینڈ (England) کے شہر برمنگھم (Birmingham) میں ڈاکٹر ماجد کی رہائش گاہ پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران، مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے مقامی بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، حاجی خالد عطاری، نگران یوکے مشاورت اور دیگر مبلغین و ذمہ داران دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔

نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے والدین اور دیگر مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے مساجد و مدارس کی تعمیر کرتے ہوئے نیکی کے ان کاموں میں حصہ لینےاور دین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ ملاقات نگرانِ شوریٰ نے انگلینڈ کے علاقے نیوآرک شوگراؤنڈ (Newark Showground) میں آنے والے 18، 19 اور 20 ستمبر 2026ء کو منعقد ہونے والے تین روزہ عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع میں خود بھی شرکت کرنے اور اپنے ساتھ دوست احباب اور رشتہ داروں کو بھی لانے کا ذہن دیا۔ ملاقات کے اختتام پر نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ڈاکٹر ماجد کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


دارالافتاء اہلسنت کے ذیلی شعبہ ”افتاء فنانس کمیٹی“ اور ”مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی“ کے اشتراک سے اسٹاک مارکیٹ کے اہم اور عصری موضوع پر تین روزہ فقہی سیمینار کا انعقاد ہوا۔ یاد رہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے منعقد ہونے والا یہ تیسرا سیمینار ہے جس میں مالیاتی و تجارتی امور کے ماہر مفتیانِ کرام اور محققین شریک ہوتے ہیں۔

پہلا دن(1st Day) 20 جولائی 2026ء:

سیمینار کے پہلے دن کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ اس کے بعد سیمینارکا مرکزی سیشن شروع ہوا جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مقالات کا تفصیلی جائزہ: سیمینار کے پہلے روز مختلف محققین کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ کے مختلف فنی اور شرعی پہلوؤں پر تحریر کردہ مقالات پیش کیے گئے۔

نقد و نظر اور تنقیح: پیش کردہ مقالات پر مجلس کے شرکاء نے علمی و تحقیقی تبصرہ کیا، نقد و نظر کے مراحل طے کیے گئے اور اس دوران سامنے آنے والے پیچیدہ اشکالات کو اصولِ فقہ اور شریعتِ اسلامی کی روشنی میں حل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔

موضوعاتِ بحث: اجلاس میں اسٹاک مارکیٹ سے جڑے متعدد جدید مالیاتی موضوعات پر تفصیلی اور گہرائی سے تحقیقی گفتگو کی گئی۔

سیمینار کے پہلے دن شرکت کرنے والی شخصیات:

٭مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی (صدر، افتاء فنانس کمیٹی، دارالافتاء اہلسنت) ٭مفتی سجاد عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی (رکن، افتاء فنانس کمیٹی، دارالافتاء اہلسنت) ٭مفتی ساجد عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی (رکن، افتاء فنانس کمیٹی، دارالافتاء اہلسنت) ٭مفتی جمیل عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی (رکن، مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ، دارالافتاء اہلسنت) ٭مولانا سید مسعود عطاری (ناظم الامور، مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی) ٭مولانا فرحان عطاری مدنی (کوآرڈینیٹر، مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ، دارالافتاء اہلسنت) ٭مولانا عابد عطاری مدنی (نگران، شعبۂ تحقیق، مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی) ٭مولانا عبد الوحید عطاری مدنی (مرکز الاقتصاد الاسلامی) ٭مولانا ذیشان عطاری مدنی (مرکز الاقتصاد الاسلامی)

دوسرا دن(2nd Day) 21 جولائی 2026ء:

سیمینار کے دوسرے دن حسبِ سابق عصری و فقہی موضوعات پر کھل کر بحث کی گئی، جن کی نمایاں جھلکیاں درج ذیل ہیں:

مقالات کی پیشکش: افتاء فنانس کمیٹی کے جید اراکین کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ کے مختلف فنی امور پر خصوصی مقالات پیش کیے گئے۔

باریک بینی سے جائزہ: اراکین نے پیش کردہ مقالات میں موجود دقیق فقہی ابحاث اور ان سے استنباط کئے جانے والے دلائل و نتائج کا نہایت ژرف نگاہی اور باریک بینی سے جائزہ لیا۔

علمی اشکال و جواب: مقالات پر افتاء فنانس کمیٹی کے مابین علمی سوال و جواب اور تنقیدی و توضیحی تبادلہ خیال ہوا جس نے مباحث کو مزید نکھار دیا۔

اتفاقِ رائے: گرما گرم اور بھرپور علمی مکالمے کے نتیجے میں متعدد اہم امور اور فقہی جزئیات پر اراکینِ افتاء فنانس کمیٹی کے مابین مکمل اتفاقِ رائے بھی طے پایا۔

مستقبل کا لائحہ عمل اور اشاعتی منصوبہ

سیشن کے اختتام پر یہ خوشخبری بھی سامنے آئی کہ ان تمام تحقیقی مقالات پر مزید نظرِ ثانی اور تکمیل کے بعد انہیں جلد ہی تحریری صورت میں شائع کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ:

٭پاکستان اور دنیا بھر کے اہلِ علم اس سے استفادہ کر سکیں ٭محققین کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنے ٭اسلامی مالیات (Islamic Finance) کے اداروں اور ان سے وابستگان کے لئے معاملات کو شرعی اصولوں کے مطابق ڈھالنے میں آسانی ہو۔

آخری دن(3rd Day) 22 جولائی 2026ء:

سیمینار کے آخری روز درج ذیل نمایاں امور احاطۂ بحث میں رہے:

متفرق فقہی مباحث: تیسرے روز بھی فقہی مباحثے کا سلسلہ جاری رہا جس میں اسٹاک مارکیٹ سے متعلق مختلف جدید اور پیچیدہ موضوعات پر گہرے علمی تبادلۂ خیال کئے گئے۔

مقالاجات کا مجموعی تخمینہ: اس موقع پر یہ اہم نکتہ بھی سامنے آیا کہ I.F.C کے اب تک کے تمام سیمینارز میں اسٹاک مارکیٹ کے مختلف فنی و شرعی پہلوؤں پر پیش ہونے والے مقالہ جات کی تعداد 20 سے زائد ہو چکی ہے، جو کہ اس موضوع پر ایک گراں قدر علمی سرمایہ ہے۔

متفقہ فیصلہ: مورخہ 22 جولائی 2026ء کو افتاء فنانس کمیٹی کے تمام اراکین کے مابین شیئر مارکیٹ (Stock Market) کے معاملات پر ایک متفقہ فیصلہ طے پا گیا۔

تحریری اشاعت: اس متفقہ اور حتمی فیصلے کو عنقریب باضابطہ طور پر تحریری صورت میں شائع کیا جائے گا تاکہ کاروباری شخصیات، اسلامی مالیاتی اداروں اور شائقینِ علم کے لئے رہنمائی کا بہترین سامان مہیا ہو سکے۔

اختتامیہ: اسٹاک مارکیٹ جیسے حساس اور دور اندیشہ نتائج کے حامل موضوع پر یہ سہ روزہ سیمینار اسلامی مالیات اور فقہی تحقیق کے میدان میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو ان شاء اللہ معیشت کو اصولِ شریعت کے مطابق ڈھالنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


16 اپریل 2026ء کو  رکنِ عالمی مجلس مشاورت وکونٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے کینیڈا کے شہر Ottawa میں ہونے والے ایک فیملی اجتماع میں شرکت کی جس کا مقصد اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا تھا۔

اجتماع کے بعد ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگران اسلامی بہن نے مختلف دینی سرگرمیوں اور دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے ۔

اس موقع پر خصوصی طور پر تجوید کی تعلیمات پر کلام کیا گیا تاکہ اسلامی بہنیں قرآن مجید کی خوبصورت اور صحیح تلفظ کے ساتھ تلاوت کرنے میں مہارت حاصل کریں۔ 


گزشتہ روز عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینیڈا کی سٹی نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں شہر میں ہونے والے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران رکنِ عالمی مجلس مشاورت اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نےمدرسۃ المدینہ گرلز کے قیام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کو مزید مضبوط بنانا٭زیادہ سے زیادہ ایڈمیشن لینا٭مدرسۃ المدینہ بالغات کا قیام٭ رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اہداف مقرر ۔

اس کے علاوہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہن سے اسلامی بہنوں کا رابطہ کروا کر اس ڈیپارٹمنٹ کے قیام اور اس کی ترقی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس  میں علاقے میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر رکنِ عالمی مجلس مشاورت و سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے، اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے، ہر بلڈنگ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے، یوتھ کے لیے ماہانہ خاص ایونٹس کا انعقاد کرنے اور رسالہ کارکردگی بڑھانے کے اہداف مقرر کیے ۔

آخر میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت و کانٹیننٹ نگران نے نمایاں کارکردگی کی حامل ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی اپریل 2026ء میں مندرجہ ذیل رہی:

اس ماہ میں دینی تعلیم و تربیت، نیکیوں کی ترغیب اور اصلاحِ کردار کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف دینی سرگرمیاں ہوئیں جن کا مقصد معاشرے میں دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا اور ہر فرد کو نیکی کی طرف راغب کرنا تھا۔

تفصیلی کارکردگی

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 25 ہزار 759 (1, 25, 759) ۔

روزانہ امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بیانات اور مدنی مذاکرے سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 لاکھ 46 ہزار 421 (2, 46, 421 ) ۔

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:15 ہزار 636 (15, 636 ) ۔

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 25 ہزار 400 (1, 25, 400 )۔

اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 788 (11, 788)۔

اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی مجموعی تعداد:4 لاکھ 69 ہزار 155 (4, 69, 155 )۔

ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:37 ہزار 573 (37, 573)۔

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 61 ہزار 744 (7, 61, 744 )۔

اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:2 لاکھ 8 ہزار 581 (2, 8, 581)۔

اسلامی بہنوں کے مدنی کورسز کی کل تعداد:7 ہزار 104 (7, 104)۔

ان کورسز میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:89 ہزار 87 (89, 087)۔

دعوتِ اسلامی کے اس وسیع اور مربوط نظام کے تحت یہ تمام سرگرمیاں نہ صرف دینی علم و عمل کی اشاعت کا ذریعہ ہیں بلکہ معاشرے میں محبتِ رسول، اخلاقی تربیت اور اصلاحِ کردار کا اہم ذریعہ بھی ہیں۔


4 جولائی 2026ء کو کراچی کے علاقے PIB کالونی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر اُن کےمرحوم سسر کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس محفل کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاکیزہ کلام قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں نعت شریف پڑھی ۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نیکیوں میں وقت گزارنا“ کے موضوع پر بیان کیا نیز حاضرین کی ذہن سازی کرتے ہوئے دنیا میں آنے کا مقصد، اپنی زندگی کو نیک اعمال سے مزین کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیے۔محفل کا اختتام دعا اور ایصالِ ثواب پر ہوا جس میں تمام اسلامی بہنوں نے مل کر اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کی۔ 


3 جولائی 2026ء کو سوازی لینڈ (Eswatini, Southern Africa) کی ملک نگران، سب کانٹینینٹ نگران اور رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس کا مقصد سوازی لینڈ میں دینی کاموں کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ ٔخیال کرنا تھا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی سرگرمیوں کے موجودہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح مقامی سطح پر دینی کاموں کو بڑھایا جائے تاکہ دینی کاموں میں اضافے کے ساتھ دینی تعلیمات کی ترویج ہو سکے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف اہم نکات پر کلام کیا تاکہ علاقائی سطح پر دینی کاموں کی کامیابی کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے جنوری 2026ء میں کیے گئے سری لنکا شیڈول کے سلسلے میں 9 جولائی 2026ء کو  ایک اہم آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، محفلِ نعت، HR اور ویلکم ٹو اسلام کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سری لنکا کی ملک نگران، شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں اور سب کانٹینینٹ نگران اسلامی بہنیں موجود تھیں جنہوں نے مذکورہ نکات پر مشاورت کی اور آئندہ کے اہداف طے کیے۔

مدنی مشورے میں ایسے اہداف جن پر عمل مکمل ہو چکا تھا اُس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور جو اہداف باقی تھے انہیں جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا تاکہ آئندہ دینی کاموں کو مزید احسن انداز میں کیا جا سکے۔


16 جولائی 2026ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے PIB کالونی میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس حلقے کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کے بعد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی اور دینی امور میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ صحابیات کس قدر پردہ کرتی تھیں اور احادیثِ مبارکہ میں پردہ کرنے کی اہمیت نیز پردہ ترک کرنے (یعنی پردہ نہ کرنے) پر وعیدات کا ذکر کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے پردہ کرنے کے سائنسی فوائد بھی بیان کیے۔ آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جولائی 2026ء کو ایک اہم آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا  جس میں نگرانِ کراچی سٹی اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بحریہ ٹاؤن میں دینی سرگرمیوں کو بڑھانے کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔