سیرت مصطفیٰ صفحہ 697 پر ہے: حضرت فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کی سب سے چھوٹی مگر سب فاطمہ سے زیادہ پیاری اور لاڈلی شہزادی ہیں۔آپ رضی اللہ عنہا کا نام فاطمہ اور لقب الزہراء اور بتول ہے۔ اعلان نبوت سے 5سال قبل حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی پیدائش ہوئی۔ (مواہب لدنیہ، 4/331)

نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا:فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے جو اسے ناگوار، وہ مجھے ناگوار جو اسے پسند وہ مجھے پسند، روز قیامت سوائے میرے نسب، میرےسبب، میرے ازدواجی رشتوں کے تمام نسب منقطع (یعنی ختم) ہو جائیں گے۔ (مستدرک للحاکم، 4/144، حدیث: 4801)

حضور ﷺ کی آپ سے محبت کی جھلکیاں:

حضور ﷺ جب خاتون جنت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کو آتا دیکھتے تو خوشی سے کھڑے ہو جاتے اور اپنی جگہ بٹھا لیتے۔

جب خاتون جنّت بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئیں تو تمام امّہات المومنین موجود تھیں مگر شاہ بحر وبر، رسول ا نورﷺ نے راز کی بات صرف اپنی لاڈلی شہزادی سے کی۔

تاجدار رسالت ﷺ نے اپنی شہزادی کو جنّتی لوگوں کی بیویوں یا مومنوں کی بیویوں کی سردار ہونے کی بشارت دی۔

خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے محبت کرتے ہیں اور اللہ و رسول کی رضا پاتے ہیں۔

آخر میں اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے محبت کرنے، ان کی سیرت کو اپنانے اور ان کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہم آپ سے ادب واحترام کرنے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ آنے دیں۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ

آپ رضی اللہ عنہا کی سیرت کا مطالعہ کرنے کے لیے شان خاتون جنت کا مطالعہ ضرور کریں۔