
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک مدنی مشورے کا انعقاد
کیا گیا جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین اور اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
فیصل آباد پنجاب میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ

فیصل آباد پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور دیگر سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت
ہوئی۔
شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے 12
دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیااور
انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا
ذہن دیا۔
بعدِ مدنی مشورہ صوبائی ذمہ دار نے مارکیٹ میں
اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں شعبے کا تعارف
کرواتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں پنجاب، پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کی میٹنگ
ہوئی جس میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے ذمہ داران
سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شیخوپورہ ڈویژن
کی ڈسٹرکٹ گجرانوالہ میں مشورے کا اہتمام
کیا گیا جس میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ
مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے شعبے کے سابقہ
اہداف و باکسز کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔
نگرانِ شعبہ نے رمضان عطیات کے حوالے سے اسلامی
بھائیوں کی ذہن سازی کی اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا
جبکہ شعبے میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کی دینی
و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبۂ سندھ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی منصور عطاری نے اسپیشل پرسنز کے اعتکاف کے حوالے سے کلام کیا اور مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں سندھ بھر سے آنے والے اسپیشل پرسنز کو اعتکاف کی سہولیات دینے نیز اُن کے درمیان
ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں رمضانُ المبارک میں احکامِ روزہ و احکامِ تراویح کورسز
شروع کروانے پر مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
مدنی مشورے کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے دعا
کروائی اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نمایاں کارکردگی پر
انہیں تحائف دیئے۔

گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کو علمِ
دین سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ روز ایک
میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
میٹنگ کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے ذمہ داران سے مختلف امور
پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان بھر سے اعتکاف کے لئے آنے والے اسپیشل پرسنز کو
سہولیات دینے اور اُن کے درمیان مختلف
ٹریننگ سیشنز کروانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے رمضانُ المبارک میں
احکامِ روزہ و احکامِ تراویح کورسز شروع کروانے پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
میٹنگ کے آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور
ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف
دیئے۔(رپورٹ: سید عمیر عطاری نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

میٹھی
چیزیں کھانا ہمارے پیارے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کو
پسند تھا ۔ آپ ﷺ شوق سے میٹھے کو تناول فرماتے تھے۔ آپ ﷺ کو میٹھے میں کیا پسند
تھا؟ آج کے دور میں ہمیں کتنا میٹھا کھانا چاہئے؟ میٹھا نقصادہ تو نہیں؟ شوگر کے
مریضوں کے لئے اہم باتیں۔ یہ سب کچھ اور
بہت ساری معلومات آپ پڑھ سکیں گے امیراہل سنت کے ملفوظات پر مشتمل ایک رسالے”میٹھی چیزوں کے بارے میں 15سوال جواب“میں
۔
خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
اس ہفتے عاشقانِ رسول کو 14 صفحات پر مشتمل امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہ ”میٹھی
چیزوں کے بارے میں 15سوال جواب“پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے جانشین امیر اہلسنت
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ”میٹھی چیزوں کے بارے میں 15سوال جواب“ پڑھ
یا سن لے اُسے صحت و عافیت والی زندگی عطا فرمااور اس کی ماں باپ اور اولاد سمیت
بے حساب بخشش و مغفرت فرما۔
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی
زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

ضلع سانگھڑ کے شہر کھپرو میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی
شرکت ہوئی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے
کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ”قراٰنِ پاک کے حقوق“ کے موضوع پر
بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی۔

صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس
میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی فاروق جیلانی عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے قراٰنِ پاک کے حقوق، قراٰنِ
پاک کی تعلیم، حفاظِ کرام کی فضیلت اور دینی علوم کے فوائد کے بارے میں بتایا۔

ضلع نارووال کے شہر قلعہ احمدآباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز کے تحت ”شخصیات
و سرپرست اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر
عبدالخالق چوہدری اور صدر پریس کلب (رجسٹرڈ)قلعہ احمد آباد سمیت دیگر صحافی حضرات نے شرکت
کی۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ
رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا۔

شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن کے اسلامی بھائیوں کا ٹریننگ
سیشن ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ شعبہ مولانا حاجی انور عطاری مدنی نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور ہر یوسی میں شعبہ روحانی علاج کا بستہ لگانے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

خیرخواہیِ امت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ
روحانی علاج کے تحت پچھلے دنوں اسلام آباد G-11 میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد
سٹی کے استخارہ ذمہ داران شریک ہوئے۔