میٹھی
چیزیں کھانا ہمارے پیارے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کو
پسند تھا ۔ آپ ﷺ شوق سے میٹھے کو تناول فرماتے تھے۔ آپ ﷺ کو میٹھے میں کیا پسند
تھا؟ آج کے دور میں ہمیں کتنا میٹھا کھانا چاہئے؟ میٹھا نقصادہ تو نہیں؟ شوگر کے
مریضوں کے لئے اہم باتیں۔ یہ سب کچھ اور
بہت ساری معلومات آپ پڑھ سکیں گے امیراہل سنت کے ملفوظات پر مشتمل ایک رسالے”میٹھی چیزوں کے بارے میں 15سوال جواب“میں
۔
خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
اس ہفتے عاشقانِ رسول کو 14 صفحات پر مشتمل امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہ ”میٹھی
چیزوں کے بارے میں 15سوال جواب“پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے جانشین امیر اہلسنت
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ”میٹھی چیزوں کے بارے میں 15سوال جواب“ پڑھ
یا سن لے اُسے صحت و عافیت والی زندگی عطا فرمااور اس کی ماں باپ اور اولاد سمیت
بے حساب بخشش و مغفرت فرما۔
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی
زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے: